بھارتی میڈیا نے حقائق کو تبدیل کرکے بیان پیش کیا، ایاز صادق کی وضاحت


0

گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اپنے دئیے گئے متنازعہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن سے متعلق ان کے بیان کو بالکل ہی غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حال ہی میں قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے گھٹنے ٹیک کر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھارت بھیجا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے سوال کیا کہ “جس دن بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا اس دن ہونے والی میٹنگ میں تاخیر کیوں کی گئی تھی”؟

قومی اسمبلی میں اپنے کئے گئے خطاب میں رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس میٹنگ پسینے میں شرابور تھے، انہوں نے میٹنگ میں موجود سب کو مخاطب کرکے کہا کہ ابھی نندن کو واپس جانے دیا جائے ورنہ آج رات 9 بجے تک بھارت حملہ کردے گا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان کو جہاں پاکستانی عوام اور سیاسی رہنماؤں نے نہایت غیر ذمہ دار نہ اور حقائق کے برخلاف قرار دیا وہیں بھارتی میڈیا نے اس بیان کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ طور پر استعمال کرنے کی ناصرف بھر پور کوشش کی بلکہ حقائق کو بھی مسخ کرنے کی ہرممکن کوشش کی۔

تاہم اس سلسلے میں رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) ایاز صادق نے گزشتہ روز اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بھارتی پروپگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو ناصرف غلط انداز میں پیش کیا گیا اور حقائق کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔

اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ایاز صادق نے مزید کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن پاکستان میٹھائی بانٹنے نہیں آیا تھا، اس نے پاکستان پر حملہ کیا تھا اور ابھی نندن کے جہاز کو گرانا پاکستان کی فتح تھی۔ البتہ انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اس پورے معاملے میں پھر سے تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی رہنماؤں کی ابھی نندن سے متعلق ایک میٹنگ بلائی تھی، جو 7 بجے شروع ہونا تھی تایم وہ تاخیر کا شکار ہوئی اور 8 سے 8:15 کے قریب شروع ہوئی، جس پر انہوں نے سوال اٹھایا کہ میٹنگ میں آخر کی وجہ کیا تھی؟ کیا وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ڈکٹیشن لے رہے تھے، یا ان پر کسی قسم کا پریشر تھا لیکن انہوں نے یہ شئیر کرنا ہم سے ضروری نہیں سمجھا۔

جبکہ حکومت کے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپسی بھجنے کے فیصلے کو سابق اسپیکر نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ابھی نندن کو بھجنے کا فیصلہ غلط تھا، انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے توسط سے کہلوایا کہ. حکومت ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کرنا چاہتی ہے، لہذا قومی مفاد کے تحت ہم نے حامی بھری، یہ فیصلہ سویلین لیڈرشپ کا تھا، جبکہ ان کے نزدیک یہ فیصلہ غلط تھا۔

اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے لگائیے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایاز صادق سے ایسی بات کی توقع نہیں تھی، سیاسی مقاصد کے لئے غیرذمہ دارانہ گفتگو کی جارہی ہے، ذمہ دار لوگ غیر ذمہ دارانہ گفتگو کررہے ہیں۔

Ayaz Sadiq Gets Software Updated After Playing Dirty Politics Over Abhinandan
Image Source: YouTube

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے طنزیہ انداز مزید کہا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ سابق اسپیکر ایاز صادق دباؤ میں پاکستان کو ابھی نندن کو بھجنے کے فیصلہ کرنے دیں گے، تاہم انہوں نے ابھی نندن سے متعلق ایاز صادق کے بیان کو حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔

اپنے دیئے گئے ردعمل میں ایاز صادق نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس معلومات پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا تھا، جس میں ابھی نندن کا ذکر ہی نہیں تھا۔

دوسری جانب پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے گزشتہ روز میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ کل ایک ایسا بیان دیا گیا جس کے زریع قومی سلامتی سے منسلک تاریخ کو مسخ کرنے کی بات کی گئی۔ جبکہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کا ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے مثبت فیصلہ تھا، جیسے پوری دنیا کی جانب سے سراہا گیا۔

میڈیا بریفنگ کے دوران میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ ایسے منفی بیانیے کے قومی سلامتی پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، منفی بیانیہ بھارت کی شکست اور ہزیمت کو کم کرنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ بھارت ناپاک عزائم لیکر داخل ہوا تھا، جسے پاکستان نے اعلانیہ ہندوستان کو دن کی روشنی میں جواب دیا، بھارت کے دو جہاز گرائے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہمیں بھارت کے خلاف واضح فتح نصیب ہوئی۔ جس سے ناصرف پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوا بلکہ پاکستان کی فتح کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

یہی نہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بھی عوام کی جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو حقائق کو مسخ کرنے اور قومی سلامتی کے معاملے کو سیاست کی نظر کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *