کم عمری میں شوبز جوائن کرنا مجبور تھی، صاحبزادی ببو بریال


0

مرحوم اداکارو مزاح نگار ببو برال کی بیٹی کا باپ کے ساتھیوں سے شکوہ، کہتی ہیں 17 سال کی عمر میں شوبز جوائن کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

مرحوم کامیڈین اور اسٹیج اداکار ایوب خان ، جو ببو برال کے نام سے مشہور تھے ، وہ نہ صرف میمکری کرنے میں ماہر تھے بلکہ لیجنڈ گلوکاروں کی آوازوں میں بھی گانا گانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ ببو برال آٹھ سال قبل 44 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کے چار بچے، دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔

Late Comedian Babu Baral's Daughter Levels Accusations Against Her Father's Friend
Image Source: Twitter

ان دنوں بارال کی بیٹی بختاور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے مرحوم والد کے دوستوں کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کرتیں نظر آتی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں بختاور کا کہنا ہے کہ، “جب میرے والد بہت بیمار تھے، تو کسی نے ہماری مدد نہیں کی۔ میرے والد کی وفات کے بعد ،ان کے کچھ ساتھی کارکنوں نے ہماری دیکھ بھال کی ذمہ داری قبول کی ، لیکن کوئی مدد کو نہ آیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ سخی سرور کے علاوہ کسی نے بھی انکے خاندان کی تھوڑی بھی مدد نہیں کی۔”

Late Comedian Babu Baral's Daughter Levels Accusations Against Her Father's Friend
Image Source: YouTube

مرحوم اداکارو مزاح نگار کی بیٹی کا کہنا کہ ان کے گھر کی حالت اس حد تک خراب ہوگئی تھی کہ لوگوں نے انہیں بھیک دینا شروع کردیا تھا لیکن والد صاحب کا کوئی بھی دوست مدد کے لیے آگے نہ آیا۔

ویڈیو میں بختاور نے بتایا کہ ، “میں نے کچھ عرصہ ہیئر سیلون میں کام کیا جو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کا بیوٹی سیلون تھا لیکن ان کو وہاں سے بھی نکال دیا گیا۔

Image Source: YouTube

“میرے ساتھی رشتے داروں اور دوستوں نے غلط طریقے سے کام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم میں نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا لیکن 17 سال کی عمر میں ، مجھے شوبز میں شامل ہونے پر مجبور کیا گیا اور مجھے اسٹیج ڈراموں میں رقص کرنے پر بھی مجبور کیا گیا، لیکن میں نے اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر اپنے خاندان کا نام روشن کیا، چند رشتہ داروں نے میرے اس کام پر تنقید کی، میں آج بھی ہمارے معاشرے میں منافقت کو سمجھنے میں ناکام ہوں۔ میرا کام میری مجبوری ہے لیکن اب میں کسی دباؤ کا شکار نہیں ہونگی اور نہ ہی اسٹیج پر کوئی فحش گانا پیش کروں گی۔ میں صرف اپنے والد سے متاثر ہوں میرے والد نے ساری زندگی ملک کی نمائندگی میں صرف کی اور مجھ سے جو کچھ ہو سکتا ہے اپنی فیملی کی کفالت کے لیے کرونگی۔”

واضح رہے25 سال تک ببو برال نے اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ،ان کا انتقال آٹھ سال قبل ہوگیا تھا، وہ جلد کے کینسر ، ہیپاٹائٹس ، اور گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔ لیکن افسانوی اسٹیج آرٹسٹ اب بھی اپنے دوستوں، کنبہ اور مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ تاہم حکومت کی جانب آج تک کامیڈی لیجنڈ کے خاندان کی کوئی بھی مدد نہیں کی گئی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *