اداکارہ علیزے شاہ کی سگریٹ نوشی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


1

معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ یوں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں، نہایت کم وقت کے عرصے میں انہوں نے انڈسٹری بے انتہاء مقبولیت حاصل کی یے تاہم جہاں انہیں خوب پذیرائی ملی ہے وہیں تنازعات اور ٹرولنگ کا بھی ان کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ ماضی میں کبھی کسی ایوارڈ فنکشن میں ان کا لباس موضوع بحث بنا تو کبھی کسی ساتھی فنکار سے نوک جھونک کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر اداکارہ علیزے شاہ اس وقت سخت تنقید کی زد میں آئیں ،جب ان کی گاڑی میں بیٹھے ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں انہیں سیگریٹ نوشی کرتے دیکھا گیا۔

Image Source: Instagram

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک حیران کن ویڈیو میں عشق تماشا میں اداکاری کے جوہر دیکھانے والی علیزے شاہ کو اس وقت سخت تنقید کا سامنا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ ایک کار میں سفید رنگ کے لباس میں موجود ہیں، ان کے ایک ہاتھ میں سیگریٹ ہے اور پچھلی سیٹ پر کسی کو سیل فون دے رہے ہیں۔

اس موقع پر گاڑی کا آدھا شیشہ کھلا ہوا ہے، لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ اداکارہ علیزے شاہ ہی ہیں، جو گاڑی میں دوستوں کے ہمراہ سیگریٹ پی رہی ہیں۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ وہ اداکارہ سیگریٹ نہیں بلکہ جوائنٹ (ایک طرح کی منشیات) پی رہی ہیں۔ البتہ اداکارہ بےخبر ہیں کہ کوئی ان کی ویڈیو ریکارڈ کر رہی ہیں۔

جوں ہی اداکارہ علیزے شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو جہاں ان کے خلاف ایک بار پھر سخت تنقید کا سلسلہ شروع ہوا وہیں کئی صارفین اداکارہ کی حمایت میں بھی سامنے آئے، حمایت کرنے والوں کا ماننا ہے کہ اداکارہ کی بغیر اجازت ویڈیو بنانے کا کسی کو کوئی حق حاصل نہیں ہے، وہ ان کی نجی زندگی ہے۔

Image Source: Instagram

ایک مشہور شخصیت کا درجہ حاصل کرنا یقینی طور پر فوائد اور نقصانات کے ایک مجموعہ کے ساتھ آتا ہے۔ سب سے بڑے نقصانات میں سے ایک یہ ہے کہ آپ کے آس پاس کے لوگ آپ کی رضامندی کے بغیر تصویریں کھینچتے ہیں اور آپ کی ویڈیوز بناتے ہیں۔ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں ہیں، کن کے ساتھ گویا نجی زندگی میں براہ راست مداخلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس عمل کو روکنا بلاشبہ مشکل ہے۔

لہذا جس نے بھی انہیں ویڈیو ریکارڈ کی وہ یقیناً پرائیویسی، ذاتی جگہ اور رضامندی کے تصور کو نہیں سمجھتا تھا۔ ہماری خواہش ہے کہ لوگ ان تصورات کو ترجیح دیں کیونکہ مشہور شخصیات پہلے انسان ہوتے ہیں جن کی اپنی حدود ہوتی ہیں۔ کسی کو اس طرح ریکارڈ کرنے کا عمل کبھی بھی ٹھیک نہیں ہے، چاہے وہ شخص عوامی شخصیت ہی کیوں نہ ہو۔

Image Source: Instagram

یاد رہے اس سے قبل اداکارہ علیزے شاہ کے مزاج کو لیکر اداکار اور پروڈیوسر یاسر نواز انہیں تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں، یاسر نواز کے مطابق علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے وہ پریشان ہوگئے تھے، یہاں تک کے وہ پچھتانے لگے تھے۔

بعدازاں اداکار نوید رضا نے ناصرف یاس نواز کے موقف کی تائید کی بلکہ انکشاف کیا کہ سینئیر اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید کی جانب سے اداکارہ علیزے شاہ سے کورونا کے دنوں میں تاریخوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے کہا گیا، تو انہوں نے دوٹوک الفاظ میں انکار کردیا اور ان کے ساتھ بدتمیزی سے بات کی۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *