سال 2021 میں پاکستانی سوشل میڈیا پر کونسی ویڈیوز مشہور ہوئیں؟


0

یہ سال اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے اور کل نئے سال 2022 کا آغاز ہوگا۔ پچھلے سال کی نسبت اس بار بھی سوشل میڈیا پرکئی ویڈیوز وائرل ہوئیں جنہوں نے کئی عام لوگوں کو رات و رات اسٹار بنادیا تو کچھ لوگوں کی اصلیت بھی بے نقاب ہوئیں۔ یہاں پر ہم سال 2021 میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور میمز کا جائزہ پیش کریں گے جنہوں نے پورا سال شائقین کو محظوظ کیے رکھا۔

Image Source: Youtube

‘پاوری گرل’ کی شہرت نا صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں ہوئی ، پاکستانی انسٹاگرام صارف دنانیر مبین کا ایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں وہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ‘یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے’۔ اس ویڈیو کلپ کو مختلف انداز میں نئے سرے سے بنائے جانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اس سے قبل دنانیر مبین کو کوئی جانتا تک نہیں تھا لیکن اس ویڈیو کی بدولت وہ آج پاکستان شوبز کا حصہ بن چکی ہیں۔

Image Source: File

حکمراں جماعت تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین نے قومی ایتھلیٹ نسیم حمید کے ساتھ ایک ٹی وی پروگرام کے سیٹ پر دوڑ لگائی، لیکن تیزی سے دوڑتے ہوئے عامر لیاقت زور سے گر گئے، یہ منظر پاکستانی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا۔ ایک اور موقع پر پروگرام کے دوران عامر لیاقت نے ‘ناگن ڈانس’ کیا تو اس کے بھی کافی چر چے ہوئے۔

اسلام آباد کے ایک ریسٹورانٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون مالک اپنی ایک دوست کے ساتھ مینیجر سے انگلش میں گفتگو کرتی اور اس کی انگلش کی غلطیاں نکالتی دکھائی دیتی ہیں، یہ ویڈیو سامنے آئی تو سوشل میڈیا صارفین نے خاتون مالکن کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کیا اور یہ ویڈیو پاکستان بھر میں وائرل ہوگئی۔ اگرچہ بعد میں ریسٹورانٹ کی جانب سے معاملے کی خاصی وضاحت کی گئی تاہم دونوں خواتین کی مینیجر سے گفتگو کی ویڈیو اور اس کے اسکرین شاٹس خاصا عرصہ ٹائم لائنز پر زیر گردش رہے۔

Image Source: Twitter

اس سال ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی ٹیم نے انڈین سائیڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دی تو میچ کے اختتام پر انڈین کپتان ورات کوہلی کی پاکستانی کپتان بابراعظم اور بلےباز محمد رضوان کے ساتھ ایک تصویر بھی خاصی وائرل رہی۔ اس تصویر میں انڈین کپتان میچ میں کامیابی پر پاکستان کی اوپننگ جوڑی کو سراہتے دکھائی دئیے۔

Image Source: Facebook

اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی جاوید چوہدری کے پروگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندو خیل کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو کے بھی خوب چرچے رہے۔

Nida Yasir Once Again Fell Prey To Online Trolling After An Old Video Went Viral
Image Source: Youtube

مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کی فارمولا ون کار والی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نہ صرف لوگوں نے ندا یاسر کی کم علمی کا مذاق اڑایا بلکہ ان پر بے تحاشہ میمز بھی بنائی گئیں۔ ندا یاسر کی اس گفتگو پر تبصرہ کرنے والوں کا موقف تھا کہ انہیں معاملے پر گفتگو سے قبل تحقیق کر لینی چاہیے تھی۔ ندا یاسر کے شوہر اداکار یاسر نواز نے اس انٹرویو کا ری میک کلپ بنایا تو وہ بھی خوب وائرل ہوا۔

Image Source: Youtube

رواں سال پاکستانی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی مینار پاکستان والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا، اس ویڈیو میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مینار پاکستان پر تقریباً 400 آدمیوں نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی تاہم بعد میں انکشاف ہوا کہ عائشہ اکرم نے یہ سارا ڈراما صرف مشہور ہونے کے لیے کیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *