بچے کی پیدائش کے بعد وزن کم کیسے کیا جائے؟


0

زچگی اور اس سے متعلق مسائل ہماری خواتین کے لئے بڑی پریشانی کا باعث بن جاتے ہیں اور ان مسائل میں زچگی کے بعد وزن گھٹا ناسرفہرست ہے۔ ہمارے ہاں زیادہ تر خواتین کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ دورانٍ زچگی صحت مند بچے کے چکر میں بہت زیادہ کھانا کھانا شروع کر دیتی ہیں عموماً ہمارے ہاںیہ تصور کیا جاتا ہے کہ اگر کوئی عورت ماں بننے والی ہے تو وہ اپنے ساتھ ساتھ اپنے بچے کے حصے کا بھی کھانا کھائے کیوں کہ اب اسکے ساتھ ایک اور جان بھی اس چکر میں اکثر خواتین صحت مندبچے کی خواہش میں یہ بھول جاتی ہیں کہ اسطرح انکا بچہ نہیں بلکہ وہ خود کافی صحت مند ہوتی جارہی ہیں اور زچگی کے بعد جب انہیں اس بات کا احساس ہوتا ہے تو جب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے

Weight loss After Delivery

دورانِ حمل وزن بڑھنا ایک عام سے بات ہے اس دوران خواتین کا وزن 11 سے 16 کلو تک بڑھ جاتا ہے لیکن اگر ڈیلیوری کے بعد اس وزن کو کم نہ کیا جائے تو یہ آپ کے لئے مشکل پیدا کر سکتا ہے۔

بچے کی پیدائش وہ موقع ہوتا ہے جس کے بعد اکثر خواتین موٹی اور بھدی ہو جاتی ہیں۔ ان کا پیٹ لٹک جاتا ہے، جو کہ واپس پہلے جیسی حالت میں نہیں آتا، اور جسم پر چڑھی ہوئی چربی کی تہیں ہمیشہ کے لئےجسم کے مختلف حصوں پر جم جاتی ہیں۔ 

بچے کی پیدائش کے بعد جہاں ایک جانب ماں کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے وہیں دوسری طرف اس کی اپنی صحت اور وزن پر توجہ ہٹتی چلی جاتی ہے۔ اور جب تک ماں کو ان تمام باتوں کا احساس ہوتا ہے تب تک بہت دیر ہوچکی ہیں- اکثر خواتین کو بچے کی پیدائش کے بعد وزن میں ہونے والے بےپناہ اضافے کی شکایت ہوتی ہے۔

بچے کی پیدائش کے بعد اپنا وزن کم کر کے ایک صحت مند وزن قائم کرنا آپ کے لئیے انتہائی ضروری ہے۔

تاکہ آپ بھی اپنی پہلے جیسی جسمانی حالت میں واپس آجائیں اور خوبصورتی میں بھی کوئی کمی نہ رہے۔

آپ کے جسم میں موجود وہ تمام ہارمونز جو آپ کا حمل قائم رکھنے میں کام آتے ہیں یہی تمام ہارموں آپ کے بچے کی پیدائش کے بعد بھی اسی طرح آپ کے جسم میں تبدیلیاں لاتے رہتے ہیں۔ زیادہ تر یہ تمام تبدیلیاں بچے کی پیدائش کے فورا بعد ہی ختم ہو جاتی ہیں جبکی کچھ تبدیلیاں ایسی ہوتی ہیں جنکو تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ واپس اپنی نارمل باڈی شیپ میں واپس آجاتے ہیں۔

بچے کی پیدائش کے بعد کب وزن کم کرنا چاہیئے؟

عام طور پر خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ بچے کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی ختم ہوگئی ہے اور وہ اپنا خیال رکھنا بالکل چھوڑ دیتی ہیں۔ یہ طرز عمل قطعی غلط ہے، بلکہ بچے کی پیدائش کے بعد دوبارہ سے خود کو اسمارٹ بنانے کے لئے پوری پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ماہرین کی رہنمائی کے مطابق ان کچھ باتوں پر عمل کر کے بچے کی پیدائش کے بعد، نہ صرف لٹکے ہوۓ پیٹ کو واپس اصلی حالت میں لایا جا سکتا ہے ۔بلکہ وزن بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

کافی زیادہ خواتین ویسے ہی بچے کی پیدائش کے بعد 6 مہینے کے اندر ہی تقریبا اپنا آدھا وزن کم کر لیتی ہیں۔ باقی کا وزن پھر وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ تر آنے والے چند مہینوں میں کم ہو جاتا ہے۔

بچے کی پیدائش کے بعد وزن کم کرنے کے آسان طریقے

اپنا وقت لیں

اگر آپ واقعی وزن کم کرنا چاہتی ہیں تو اسکے لئے سب سے پہلے آپکو ذہنی طور پر خود کو آمادہ کرنا ہوگاآپکو اپنے آپ کو یہ سمجھانا ہوگا کہ آپکو لازمی وزن کم کرنا ہے۔

یہ ایک قدرتی اصول ہے کہ آپ کے جسم کو واپس نارمل کی طرف آنے کے لئے وقت درکار ہوتا ہے۔ اگر آپ بچے کی پیدائش کے فوری بعد ہی وزن کم کر لیں تو بعد میں آپ کو نارمل کی طرف آنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ وزن کم کرنے کی کوشش شروع کرنے سے پہلے اپنے آپ کو کم سے کم 6 ہفتوں کا وقت دیں۔

Weight Loss After Delivery

اگر آپ بچے کو دودھ پلا رہی ہیں تو ایک دم سے اپنی کیلوریز کو روکنے سے پہلے کم سے کم اپنے بچے کے دو مہینے تک ہونے کا انتظار کریں۔ ایک ہفتے میں کم سے کم ڈیڑھ پاونڈ وزن کم کرنے کا ارادہ کریں۔ آپ ایسا صحت مند غذا کھا کر اور اپنی روز مرہ کی زندگی میں ورزش کو شامل کر کے کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بچے کی پیدائش کے 60 دنوں تک خواتین کو وزن کم کرنے کی فکر میں نہیں رہنا چاہیئے، کیونکہ بچے کی پیدائش کے 6 ہفتوں بعد ماں کا وزن خود بخود بھی کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور بچے کو دودھ پلانے کی وجہ سے ماں کو اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھنا پڑتا ہے زیادہ بہتر ہوگا اگر ورزش کر کے وزن کم کیا جائے اور کھانے پینے کا خاص خیال رکھا جائے۔

چہل قد می

بچے کی پیدائش کے بعد اگر آپ دوبارہ پہلی جیسی اسمارٹنس حاصل کرنےکی خواہشمند ہیں تو اس کے لئےآپ کو لازمی طور پر خود کو ایکٹو کرنا پڑے گا۔خواتین کے لئے بچے کی پیدائش کے بعد ورزش کا وقت نکالنا کافی مشکل کام ہوتا ہے لیکن اگر اس کی جگہ چہل قدمی کی عادت اپنائی جائے اور روزانہ  کم از کم ۱۵منٹ کی چہل قدمی سے آپکی زائد چربی میں یقینی طور پر کمی واقع ہوگی یہ سب سے آسان اور نارمل طریقہ ہے جسکے ذریعے آپ آسانی سے اپنا وزن گھٹا سکتے ہیں۔

چہل قدمی کی وجہ سے ایک جانب تو جسم کا میٹا بولزم تیز ہوگا اور خلیات میں آکسیجن کی روانی بہتر ہوگی، دوسری جانب جلد کی چمک دمک میں اضافہ ہو گا اور وزن بھی کم ہوگا۔

دودھ پلانا

بچے کو اپنا دودھ پلائیں یہ آپ اورآپکے بچے دونوں کے لئے بے حد مفید ہے اس سے آپ موٹاپے کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں سے بھی بچ سکتی ہیں اس سے آپکا بچہ بھی صحتمند ہوگا اور آپکی پریشانی میں بھی کمی واقع ہوگی۔

دودھ پلانے کی وجہ سے ماں کا وزن خود بخود بھی کم ہو جاتا ہے کیونکہ اس دوران ماں روزانہ کی بنیاد پر 600 سے 800 کیلوریز خارج کرتی ہیں اور انہیں نئی کیوریز کی ضرورت ہوتی ہے، ایسے میں جب آہستہ آہستہ بچہ بڑا ہونے لگتا ہے تو سیریلیک اور دیگر غذاؤں کا استعمال شروع کروا دینا چاہیئے جس سے آپ کو روزانہ کی بنیاد پر بہت زیادہ دودھ پلانے کی ضرورت نہ پڑے اور آپ کیلوریز کا کم استعمال کر کے اپنا وزن کم کر سکتی ہیں۔

اگر آپ بچے کو اپنا دودھ پلا رہی ہیں تو آپ کا وزن آہستہ آہستہ کم ہوگا۔ اگر آپ کا وزن بہت تیزی سے کم ہو رہا ہے تو یہ آپ کے دودھ کی پیداوار کو  متاثرکر سکتا ہے۔

بچے کو دودھ پلانے سے آپ کے جسم مین موجود کیلوریز برن ہو جاتی ہیں جس کی مدد سے آپ اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔ اگر آپ صبر و تحمل سے کام لیں تو آپ کو یہ دیکھ کر حیرانی ہوگی کہ صرف بچے کو اپنا دودھ پلانے سے ہی کس حد تک اپنا وزن کم کر سکتی ہیں

اچھی نیند

ساری 8 گھنٹے کی نیند پوری کرنا ایک ناممکن سا عمل لگتا ہے جب آپ نئی نئی ماں بنی ہوں اور ساری رات آپ کو اپنے بچے کا خیال اور بیچینی سکون سے نہ سونے دیتی ہو۔ لیکن اگر آپ کی نیند پوری نہیں ہو رہی تو بچے کی پیدائش کے بعد بڑھا ہوا وزن کم کرنے میں آپ کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اکثر خواتین بچے کی پیدائش کے بعد نیند کی کمی کا شکار ہو جاتی ہیں۔ بچے کی پیدائش کے بعد نیند پوری ہونا بہت مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ بچے ماں کو رات بھر جگاتے ہیں اور بار بار بھوک لگنے کی وجہ سے روتے ہیں جس کی وجہ سے نیند کی کمی ہے  جو کہ ان کے وزن میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہوتی ہے

Weight Loss After Delivery

ایسے میں جب بچہ 2 سے 3 ماہ کا ہو جائے تو اس کے سونے اور جاگنے کی روٹین بنانی چاہیئے تاکہ آپ کی بھی نیند پوری ہو سکے اور وزن میں کمی آ سکے۔ ماہرین کے مطابق ایک اچھی اور پر سکون نیند خواتین کی جلد اور وزن پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

بھرپور نیند آپکو تھکن، پریشانی اور آپکی جلدکی تباہی سے بچا سکتی ہے اگر آپ پرسکون نیند لیں گی تو تازہ دم محسوس کریں گی بھرپور نیند آپکے وزن کو گھٹانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

صحت مند غذا کا استعمال

بچے کی پیدائش کے فورا بعد اسمارٹ بننے کی خواہش میں اکثر خواتین سخت ترین ڈائٹنگ کرنا شروع کر دیتی ہیں لیکن یہ کسی بھی صورت مناسب نہیں ہے، کیونکہ اس وقت ماں کو پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق دودھ پلانے والی ماؤں کو دن میں 5 سے 6 مرتبہ بھوک لگتی ہے ایسے میں ماں کو چاہیئے کہ وہ 3 وقت صحت بخش کھانا کھانے کے علاوہ جب بھوک لگے تو خشک میوہ جات، دہی اور تازہ پھلوں کا استعمال کرے اس سے نہ ہی وزن بڑھے گا اور نہ ہی غذائیت میں کمی آئے گی۔

Weight Loss After Delivery

کوشش کیجیے کہ غذائیت سے بھر پور کھانا کھائیں ان غذاؤں کا استعمال ہر گز نہ کریں جو صرف آپکا پیٹ بھر تے ہوئے آپکو موٹاپے کی طرف دھکیل دے۔ ان غذاؤں کا انتخاب کریں جو آپکو طاقت اور توانائی فراہم کرے نہ کے آپکو موٹاپے کا شکار بنا کر آپکو مزید پریشا نی میں مبتلا کردے۔

ناشتے میں آپ جو اور گندم کے دلیے کا استعمال کریں یہ آپکی صحت اور دل دونوں کے لئے مفید ہے انکے استعمال سے آپ 36%کیلوریز کا استعمال کم کرسکتی ہیں جو آپ عام طور پر روزمرہ ناشتے میں لیتی ہیں۔ یہ آپکو شاید کھانے میں ذیادہ مزیدار تو نہ لگیں لیکن صحت کے اعتبار سے بہت مفید ہیں۔

ماہرین کے مطابق بچے کی پیدائش کے بعد وزن کم کرنے کے لئے ماں کو دالوں، پھلیوں، سزبوں اور پھلوں کا استعمال کرنا چاہیئے سبزیوں کو صحت کے اعتبار سے بہترین مانا جاتا ہے یہ آپکے جسم کو نارمل رکھتا ہے سبزیوں میں پانی اور فائبر کی مقدار ذیادہ ہوتی ہے اپنی خوراک میں فائبر اور پروٹین سے بھرپور غذائیں شامل کریں جو آپ کے پیٹ کو بھرا ہوا رکھیں اور آپ ضرورت سے زیادہ نہ کھائیں۔

ورزش کرنا

ایک صحت مند اور متوازن غذا کھانے کے ساتھ ساتھ روزانہ کے معمول میں ورزش کو شامل کرنا آپ کے وزن کو کم کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ ورزش آپ کے مسلز کو کم کرنے اور آپ کو کمزور بنانے کی بجائے آپ کے غیر ضروری وزن کو کم کرتی ہے اور آپ کو صحت مند بناتی ہے۔

عموماًخواتین زچگی کے بعد سست ہو جاتی ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اپنے اور اپنے بچے کے کام اپنے ہاتھ سے کریں اسطرح انکی ہلکی پھلکی ورزش بھی ہو جائے گی اور وہ اچھا محسوس کریں گی۔

بچے کی پیدائش کے بعد ، اپنے روزانہ کے معمول میں اپنا خوراک کو کم اور اپنی ورزش کو زیادہ کر لیں۔ ایک دم سے سخت روٹین اپنا کر وزن کم کرنے کا خیال آپ کو سوچنے میں بہتر لگتا ہوگا۔ لیکن ایسا کرنے سے گریز کریں کیوں کے تیزی سے وزن کم کرنا آپ کی صحت کے لئےٹھیک نہیں ہے اور یہ آپ کے جسم کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ بہت زیادہ اور بار بار ورزش نہ کریں۔

ان کھانوں سے پرہیز کریں۔

اپنی غذا سے چینی کا استعمال ترک کردیں بیکری آئیٹم سے پرہیز کریں چائے ، کافی ،بسکٹ، کولڈڈرنک ،مٹھائیاں ،کیک اور دیگر میٹھی اشیاء سے گریز کریں دودھ اور چینی والی چائے کے بجائے گرین ٹی کا استعمال کریں اسمیں کیلوریز جلانے کی صلاحیت ذیادہ ہوتی ہے یہ آپکے میٹابولزم نظام کو تیز کرکے آپکے جسم میں موجود کیلوریز کو جلانے میں آپکی مدد کر سکتی ہے

Weight Loss After Delivery

 چکنائی والی غذاؤں اور جنک فوڈ سے پرہیز کرنا چاہیئے۔ کیونکہ اس طرح بھی بہت سی کیلوریز جسم میں داخل ہوجاتی ہے اور موٹاپے کا شکار بنا دیتی ہے-

ہر طرح کا گوشت چربی میں اضافہ کا باعث بنتا ہے ریڈ میٹ دیر سے ہضم ہو تا ہے گوشت کم کھائیں اسکے بجائے مچھلی اور سبزی آپکے لئے اعلیٰ فائبر اور کم کیلوریز سے لبریز ہو تی ہیں جو آپکے جسم کو متناسب بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

کھانا آرام سے کھائیں۔

اپنا کھانا  وقت پر کھائیں اور کھانا نہ چھوڑیں۔ اکثر نئی مائیں کھانا کھانا بھول جاتی ہیں۔ اگر آپ کھانا نہیں کھائیں گے تو اس طرح اپ کے جسم میں طاقت کم ہوگی جس کے نتیجے میں آپ کو اپنا وزن کم کرنے میں مدد نہیں مل سکتی۔ آپ دن میں تقریبا 5 سے 6 دفع تھوڑا تھوڑا کر کے کھانا کھائیں۔

ہمیشہ کھانا آرام سے اور چبا کر کھائیں خاص طور پر جب آپ گوشت کھارہی ہوںآپکو کھانے کو وقت دینا چاہئے جلد بازی کے بجائے آرام سے اور مزے لے کر کھائیں اسطرح آپ کم کھائیں گی ورنہ جلد بازی میں نہ تو آپکا پیٹ بھرے گا اور نہ ہی آپکو اندازہ ہوگا کہ آپ نے کتنا کھایا۔ کھاتے وقت دوسرے کاموں میں ساتھ ساتھ مصروف رہنا اچھا لگ سکتا ہے لیکن اگر آپ اپنے کھانے پر توجہ دے کر کھائیں تو آپ ضرورت سے زیادہ کھانے سے گریز کر سکتے ہیں۔

سونے سے دو گھنٹے پہلے کھانا کھا لیں۔ کھانے کے فورا بعد سو جانا وزن میں مزید اضافہ کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ چربی کے پگھلنے کے عمل میں بھی رکاوٹ ڈالتا ہے۔:

پانی کا استعمال

پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں کیونکہ پانی ایک قدرتی ڈیٹوکس ہے یہ آپکے جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرکے آپکو تاذہ دم رکھتا ہے پانی کی بوتل ہمیشہ اپنے قریب رکھیں تاکہ آپ وہ بوتل دیکھ کر پانی پینا نہ بھولیں۔

 ماں کا پرسکون رہنا بہت ضروری ہے اور اسے پانی کا استعمال کسی صورت کم نہیں کرنا چاہیے- دن میں 10 سے 12 گلاس پانی لازمی پئیں اور اس کے علاوہ ہر کھانے سے قبل بھی 1 یا 2 گلاس پانی ضرور پئیں-

اپنے ساتھ آپ جس جگہ پر بچے کو دودھ پلاتی ہیں اس جگہ پر ایک پانی کی بوتل ضرور رکھیں۔ اس طرح آپ کو یاد رہے گا کہ جب آپ کا بچہ دودھ پی رہا ہے تب آپ کو بھی پانی پینے کی ضرورت ہے۔

سوڈا، جوس یا ایسے سیال جن میں چینی یا کیلوریز شامل ہوں، ان کو پینے سے گریز کریں۔ یہ آپ کے وزن میں مزیداضافہ کر سکتے ہیں۔

پھلوں کا جوس پینے کی بجائے پھلوں کو اسی طرح کھائیں۔

ان طریقوں پر عمل کرکے آپ اپنے وزن کو گھٹانے میں کامیاب ہو سکتی ہیں ایک دم کسی بھی طرح وزن نہیں گھٹ سکتا اسکے لئے مستقل مزاجی کی ضرورت ہوگی اپنے طرزندگی میں ان طریقوں کو اپنا کر آپ بہترین طور پر اپنے وزن کو گھٹا سکتی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *