مائی ری ڈرامہ کم عمری میں شادی کے بعد اب کم عمر میں ماں بننا کیا کرے گی عینی؟


0

پاکستانی ڈرامےکے موضوعات پر بعض اوقات  عوام کو اعتراض تو بہت ہوتا ہے لیکن ان میں بہت سے ڈرامے معاشرے کے اہم ترین مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

Mai Re Annie Pregnant

حال ہی میں اے آر وائی چینل پر شروع ہونے والا ڈراما ’مائی ری‘ کم عمری کی شادی کے موضوع پر بنایا گیا ہے۔ بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار ہونے والے اس ڈرامے کے ڈائریکٹر سید میثم نقوی نے کہا کہ “مائی ری” حقیقی زندگی کے واقعات پر مبنی ہے اور اس میں بچپن کی شادی کے  مسائل کو دیکھایا گیا  ہے اور اس کے علاوہ کئی دیگر موضوعات کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

ڈرامے کے ڈائر یکٹر کہنا ہے کہ یہ صرف لڑکی  کی کہانی  نہیں بلکہ اس لڑکے کی کہانی بھی ہے جس کی چھوٹی عمر میں شادی ہو جاتی ہے۔ اس کا کیریئر بھی داؤ پر لگا ہوا ہے۔ کم عمری کی شادی کئی مسائل کا باعث بنتی ہے جن میں طبی مسائل، نفسیاتی چیلنجز اور تعلیمی مسائل شامل ہیں۔

فاخرنے مزید کہا کہ “ٹیلی ویژن پر ایسے موضوعات کو اجاگر کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ لوگ اداکاروں سے سیکھتے ہیں۔ اگر یہ ایک اچھا پیغام ہے تو سامعین کو سوچنے کے لیے موقع فراہم کرے گا۔”

اس ڈرامے کا مرکزی کردار” عینی ”  عینا آصف نے کیا ہے  جو اس سے پہلے “ہم تم”،”بے بی باجی” جیسے ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا چکی ہیں۔وہ ڈرامے میں اپنے کردار اور کہانی کے حوالے سے کہتی ہیں کہ

ثمر جعفری ایک موسیقار، شاعر اور گلوکار ہیں۔ ڈراما سیریل ’’مائی ری‘‘ میں ثمر جعفری” فاخر” کا کردار ادا کر رہے ہیں فاخر مداحوں کے پسندیدہ بن گئے ہیں کیونکہ بہت سے لوگ ان کا موازنہ مرتسم سے کررہے ہیں۔، ثمر جعفری نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ ’’شادی بہت خوبصورت رشتہ ہے لیکن صحیح عمر میں بچوں کی شادی ان کے بچپن کو ختم کر دیتی ہے۔”

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، مایا علی، ماریہ واسطی، ریما احمد، سعد ضمیر فریدی، ساجدہ سید، پارس مسرور، آمنہ ملک، دیا مغل، عثمان مظہر، فہیم عثمان، ثمینہ نذیر اور بسمہ بابر شامل ہیں۔

 ڈرامہ مائی ری کی کہانی دو بھائیوں – ظہیر اور حبیب – اور ان کے خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔ بیماری میں مبتلا ظہیر کی آخری خواہش اپنے بیٹے فاخر کی شادی  دیکھنے کی ہے اور وہ اپنے بیٹےکی  شادی اپنے بھائی کی بیٹی عینی سے کر دیتے ہیں ۔ کم عمری کی شادی  کا فیصلہ دونوں خاندانوں کی زندگی میں ڈرامائی تبدیلیاں لانے کا سبب بنتا ہے اور اسی سے ڈرامے کی کہانی بے نقاب ہوتی ہے۔

ڈرامے میں کم عمری کی شادیوں سے متعلق بعض خوفناک حقائق کو شاندار طریقے سے دیکھایا گیا ہے۔ اس ڈرامے میں خواتین کو بااختیار بنانے اور لڑکیوں کے لیے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ڈراموں میں اس طرح کے مسائل منظرِعام پرلانا تعمیری معاشرے کا آغاز ہے۔

اس ڈرامے کا مقصد نوجوان لڑکیوں کے لئے کم عمری کی شادی کے بارے میں تسلیم شدہ عقائد پر سوال اٹھانا ہے۔

اس کہانی کے ذریعے جوانی میں مجبور بچوں کو درپیش ذہنی، جسمانی اور نفسیاتی مشکلات کو اجاگر کیا گیا ہے جنہیں ایک ایسی حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے لیے وہ تیار نہیں ہوتے۔

 ماریہ واسطی  جو اس ڈرامے میں  ثمینہ کا کردار ادا کر رہی ہیں فاخر کی ماں ہیں  وہ کہتی ہیں کہ  بچوں کی شادی ہمارے معاشرے میں بدسلوکی کی سب سے بڑی شکل ہے، ہم اس مسئلے کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ کسی کے جینے کا حق چھین رہا ہے، یہ کسی کو کنٹرول کرنے کا ایک طریقہ ہے جو بہت غیر انسانی طریقہ ہے۔

ماریہ واسطی نے نشان دہی کہ بچپن کی شادی روکنے والے قوانین پاکستان میں موجود ہیں لیکن ان پر ناکافی عملا درآمد پر مایوسی کا اظہار کیا۔

پاکستان میں یونیسیف کے اعداد وشمار کے مطابق کم عمر دلہنوں کی تعداد 19 ملین ہے اور یہاں یہ عمل طویل عرصے سے جاری ہے۔ اقوامِ متحدہ کی ایجنسی کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں ہر چھے میں سے ایک نوجوان خاتون کی شادی بچپن میں کر دی گئی ہے۔

یہ ایک ایسا  ڈیلی سوپ ہے جو لوگوں میں بہت  مقبول ہوا ہے اور اس کی ریٹنگ  یوٹیوب پر  کافی زیادہ ہے اس ڈرامے کو لوگ بہت ذوق وشوق سے دیکھ رہے ہیں ۔ کم عمری کی شادی کی پیچیدگیوں کے گرد گھومتی کہانی اور اس پر معاشرے کا ردعمل لوگوں کو ڈرامے کی طرف راغب کر رہا ہے۔ عینی اور فاخر اب عوام میں ایک بہت ہی مقبول کپل ہے اور مائی ری کی  ہر نئی  قسط   ایک نئے واقعہ کے ساتھ مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے

البتہ بہت سے لوگوں نے  پریشانی ظاہر کی ہے کہ  ڈرامے کے بنانے والوں نے کم عمری کی شادیوں کے منفی پہلو کو ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے یا اس کی تعریف کرنے کی کوشش کی ہے۔

Mai Re Annie Pregnant

اب، مائی  ری ڈرامہ میں ایک اور نیا ٹریک شامل کیا گیا ہے کیونکہ عینی  اب 15 سال کی عمر میں پریگنٹ ہو گئی  ہے۔ اب  فاخر اور عینی کی زندگی ناقابل یقین حد تک بدل گئی ہے اور وہ اس کا صدمہ محسوس کریں گے۔

Mai Re Annie Pregnant
Image Source:Screen Shot
Mai Re Annie Pregnant
Image Source:Screen Shot

ڈرامے کو جہاں اہم سماجی مسائل کو اجاگر کرنے پر پذیرائی مل رہی ہے وہیں کچھ حلقوں کی جانب سے چائلڈ میرج دکھانے پر اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔ ڈرامے کی اس قسط کو دیکھنے کے بعد ناظرین کا عجیب و غریب ردعمل سامنے آیا ہے

عینی اور فاخر کا ردعمل عینی کی پریگنسی پر پریشان کن ہے۔عینی کو یقین ہی نہیں آرہا کہ وہ پندرہ سال کی عمر میں ماں بننے والی ہے اور فاخر بھی اس خبر سے بہت پریشان ہے۔

Mai Re Annie Pregnant
Image Source:Screen Shot

Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *