وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے لئے تاریخ ساز پیکج کا اعلان کردیا


0

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا اعلان کردیا، وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کراچی کے لئے 11 سو ارب روپے کا پلان لیکر آئیں ہیں، جو آنے والے تین برسوں میں مکمل کئے جائیں گے۔ جبکہ 11 سو ارب روپے میں 8 سو ارب وفاق اور 3 سو ارب صوبہ خرچ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جہاں کراچی کی ترقی کے لئے 11 سو ارب روپے کے بڑے پیکج کا اعلان کیا وہیں وزیراعظم کی جانب سے اس بات کو بھی باور کروایا گیا کہ کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کے لئے کورڈینش بہت ضروری ہوتا ہے، بارشوں سے پہلے کورونا وائرس کا بھی ایک بڑا چیلنج تھا ہمارے سامنے، تاہم اس سے نمٹنے کے لئے بھی ہم کمیٹی بنائی جبکہ اس ہی دوران ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کے ایک روزہ کراچی دورے کا آغاز کراچی کمیٹی کے اجلاس سے ہوا، جس لہ۔صدارت وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کی، اجلاس وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل جبکہ وفاقی وزراء علی زیدی، اسد عمر، شبلی اور امین الحق نے شرکت کی۔

جس کے ختم ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کراچی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، جس کے بعد اس چیز کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ساتھ ہی کراچی میں ہونے والی بارشوں کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یقیناً کراچی میں بارشوں سے تباہی ہوئی ہے، ہمیں اندازہ ہے کراچی کے لوگوں نے مشکلات کا سامنا کیا ہے، کراچی کے مسائل اہم ہیں، اس پر بات کرنا ضروری تھی۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی مختلف اداروں کی حدود ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہاں فیصلوں کا نفاذ مشکل ہوتا ہے، لہذا اب کراچی کے لئے پی سی آئی سی بنائے جائے گی، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی نمائندگی ہوگی۔ جس کے بعد کراچی کے تمام مسائل پی سی آئی سی کے ذریعے ہی حل کروائے جائیں گے۔

کراچی کے مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران کا کہنا تھا کہ کراچی میں نالوں کی صفائی، نکاسی آب، سٹرکوں کی مرمت، سولڈ ویسٹ کے مسائل، انفراسٹرکچر اور بے گھر افراد کو محفوظ جگہوں پر منتقل کرنے جیسے مسائل ہیں۔ چنانچہ ان تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ 11 سو ارب روپے کا پیکج ترتیب دیا گیا ہے، جس میں پینے کے پانی، سیوریج سسٹم، سولڈ ویسٹ، سٹرکوں کی مرمت، بے گھر افراد کہ آباد کاری، نالوں کی صفائی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ اس پیکج کے ذریعے کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ بھی مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے میڈیا بریفنگ کے دوران اس بات بھی عہد کیا کہ کراچی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہے، جس کے لئے کراچی میں ایک سال اور تین سال کی پالیسیاں مرتب کی گئی ہیں، جس میں یہ طے پایا گیا ہے کہ نالوں کی صفائی کی ذمہ داری وفاق کی ہوگی تاہم بے گھر افراد کی آبادکاری کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہوگی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اعلان کردہ پیکج پر عوام نے ایک بار پھر سے حکومت سے امیدیں باندھ لی ہیں، اور پیکچ کو کراچی اور کراچی کے لوگوں کے لئے خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔ جس کا اظہار مختلف انداز میں لوگ ٹوئیٹر پر ھیش ٹیگ ویژن بائے پی ایم عمران خان کے ٹرینڈ پر ٹوئٹ کرکے دے رہے ہیں۔ اس وقت یہ ٹوئیٹر پاکستان کا سب سے مقبول ٹرینڈ ہے۔

یاد رہے پچھلے کئی برسوں سے سڑکوں کی مرمت، ٹرانسپورٹ، پانی کے مسائل، ندی اور نالوں کی صفائی کے اہم مسائل موجود تھے، جس سے کراچی کی رہائشیوں کی زندگی عذاب بن چکی تھی۔ اس دوران گزشتہ ماہ ہونے والی طوفانی بارشوں نے شہر کی صورتحال کو مزید بد سے بدتر بنا دیا، کئی سٹرکیں برباد ہوگئیں، سٹرکوں پر کئی کئی فٹ تک پانی کھڑا رہا، ندی نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہوا۔ لہذا اس تمام صورتحال کے باعث پورے ملک میں کراچی کے مسائل کے حوالے سے مہم ضرور پکڑی اور اب وفاقی حکومت کی جانب سے ایک بڑے پیکج کا اعلان کیا گیا۔ ہم سب امید کرتے ہیں جلد از جلد کراچی کے مسائل حل ہوں اور کراچی پہلے کی ترقی یافتہ خوبصورت شہر بن کر سامنے آئے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *