سابق کپتان وقار یونس کے والد کے جنازے پر موبائل چور پکڑا گیا


0

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بولنگ کوچ وقار یونس کے والد کی نماز جنازہ میں شہریوں نے موبائل فون چور کو پکڑھ لیا، جو کہ اچھی خاصی دھلائی کھانے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 48 سالہ سابق کپتان وقار یونس کے والد محمد یونس لاہور میں انتقال کرگئے، جن کی نماز جنازہ گزشتہ روز لاہور کے کیولری گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر جنازے میں کرکٹ کے حلقوں سے تعلق رکھنے والے نامور کھلاڑیوں، عہداروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

لاہور کے کیولری گراؤنڈ میں ابھی نماز جنازہ جاری ہی تھا کہ ایک شخص نے جنازے میں موجود شہریوں کے جیبوں سے موبائل فون چوری کی کوشش کی، تاہم اچانک جنازے کے دوران لوگوں کی جانب سے موبائل فون چور کو رنگے ہاتھوں چوری کرتے ہوئے پکڑھ لیا گیا، جس کے بعد شہریوں کی جانب سے چور کی خوب درگت بنائی گئی، لوگوں نے اس پر موبائل فونز چوری کرنے کا ٹھیک غصہ اتارا۔

دوسری جانب چور بھی شاید تھوڑا بہت ہوشیار تھا، گراونڈ میں لوگوں کے غیض و غضب کو دیکھتے ہوئے چور کی جانب سے بے ہوش ہونے کی اداکاری کی گئی، جس پر لوگوں کو بھی تھوڑا بہت رحم آگیا لیکن چور کی منصوبہ بندی کچھ اور ہی تھی۔ اس دوران چور نے موقع تلاش کیا اور موقع ملتے ہی اس جگہ سے فورا فرار ہوگیا۔

واضح رہے سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم وقار یونس کے والد محمد یونس کافی عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ وہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

یاد رہے سابق کپتان وقار یونس دورہ انگلینڈ کے بعد بیوی بچوں سے ملاقات کے لئے آسٹریلیا کے شہر سڈنی چلے گئے تھے۔ آسٹریلیا پہنچنے پر انہوں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بنائے جانے والے ایس او پیز کے تحت 14 دن اپنے آپ کو اسٹریلیا کے ایک ہوٹل میں قرنطینہ کیا۔ البتہ قرنطینہ ختم ہونے پر ان کے والد کے انتقال کی خبر آگئی، جس پر وہ اپنی فیملی سے ملے بغیر والد کے جنازے اور تدفین میں شرکت کرنے کے لئے فوری طور پر پاکستان تشریف لے آئے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *