اُشنا شاہ کن طبی مسائل کا سامنا کررہی ہیں؟سوشل میڈیا صارفین کو آگاہ کردیا


0

ڈرامہ سیریل ‘بشر مومن‘ ، ‘بَلا’ ، ‘بندھے اک ڈورسی‘ کی خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو نظر آتی ہیں اور اکثر ہی وہ پوسٹوں کے ذریعے ملکی ، مذہبی و معاشرتی مسائل کو ناصرف اجاگر کرتی ہیں بلکہ ان پر اپنے ردعمل کا اظہار بھی کرتی دیکھائی دیتی ہیں۔ آج کل اداکارہ کچھ طبی مسائل سے دوچار ہیں  جس کا اظہار انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں خواتین میں عام طور پر پائے جانے والے ایک طبی مسئلے کے حوالے  سے اپنی کیفیات بیان کی ہیں اور اس مسئلے سے دوچار خواتین سے ان کی کیفیات کے بارے میں دریافت کیا ہے۔ اداکارہ ان دنوں  پولی سسٹک اووری سنڈروم ( پی سی او ایس)میں مبتلا ہیں۔ اس مرض میں مبتلا خواتین کے جسم میں انسولین کیخلاف مزاحمت پیدا ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے جسم انسولین کا استعمال نہیں کرتا اور نتیجتاً اووری میں سسٹ (گلٹیاں) بن جاتی ہیں جس کے سبب خواتین کو کئی ذہنی و جسمانی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Image Source: Instagram

مذکورہ ٹوئٹ میں اداکارہ اُشنا شاہ نے بتایا کہ ان کے لئے چیزیں کچھ مشکل ہوگئی ہیں اور وہ کچھ اچھا نہیں کرپا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ پی سی اوایس بچے پیدا کرنے والی عمر کی خواتین میں پائی جانے والی ایک عام بیماری ہے جو  ہارمونز کے بگاڑکی وجہ سے جنم لیتی ہیں، اس بیماری  کوخوراک اور معمولات زندگی میں تبدیلی لانے کے ساتھ ساتھ مختلف دواؤں کے ذریعے قابو کیا جاسکتا ہے،ا گر اس مسئلے کا علاج نہ کیا جائےتو ہارمونز کا یہ بگاڑ خواتین میں بلند فشار خون، ٹائپ 2 ذیابیطس، امراض قلب اور اینڈومٹیریل کینسر کے خطرات بڑھا دیتا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اُشنا شاہ کافی ایکیٹو رہتی ہیں اور اسی وجہ سے ان کا شمار اُن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو مختلف موضوعات پر اپنی رائے دینا بے حد ضروری سمجھتی ہیں۔گزشتہ دنوں معروف ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت حسین کی اچانک موت کے بعد سوشل میڈیا پر اداکاروں کی جانب سے پوسٹیں شیئر کی گئیں۔ ایسے میں اُشنا شاہ بھی خاموش نہ رہ سکیں اور انہوں نے ٹوئٹ کردی جو بہت وائرل ہوئی۔

Image Source: Instagram

اس پوسٹ میں انہوں نے عامر لیاقت کی اچانک موت پر سوشل میڈیا صارفین پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے وہ اب سکون میں ہوں گے۔ اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘انہوں نے ہمیں تفریح کا سامان مہیا کیا جسے ہم نے دیکھا اور ہم ہنسے، مجھے امید ہے کہ وہ اب سکون میں ہوں گے’۔انہوں نے مزید لکھا کہ ‘اللہ پاک ہمیں ہمارے ہنسنے پر معاف فرمائے‘۔

علاوہ ازیں ، چند دن قبل بھی اُشنا شاہ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں عوامی مقامات پر خواتین مداحوں کے بغیر اجازت چھونے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا جس کی حمایت پاوری گرل دنانیر مبین نے بھی کی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *