خلیل الرحمٰن قمر نے مجھے گلے لگا کر معافی مانگی تھی، عروہ کا انکشاف


0

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف رائٹر خلیل الرحمٰن قمر اکثر دوسروں پر تنقید کرنے کی وجہ سے تنازعات کی زد میں رہتے ہیں۔ کچھ عرصے قبل انہوں نے اداکارہ عروہ حسین پر بھی جم کر تنقید کی تھی۔ تاہم اس بارے میں عروہ کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے ان سے معافی مانگی تھی اور بیٹی کہہ کر گلے بھی لگایا مگر اس کی ویڈیو وائرل نہیں ہوئی۔

اس بات کا انکشاف عروہ حسین نے ‘ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ شو میں کیا۔ مختصر دورانیے کی اس کلپ میں عروہ حسین نے واضح کیا کہ انہوں نے خلیل الرحمٰن کی لکھی ہوئی فلم ’کاف کنگنا‘ میں کام کرنے سے انکار نہیں کیا تھا بلکہ جس وقت فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی، اس وقت وہ دوسرے منصوبے میں مصروف تھیں، جس وجہ سے وہ اس میں کام نہیں کر پائیں۔

Image Source: Instagram

عروہ حسین نے بتایا کہ ان کی جانب سے ’کاف کنگنا‘ میں کام نہ کیے جانے پر خلیل الرحمان قمر ان پر بہت ناراض ہوئے تھے اور ٹی وی پر آکر انہیں برا بھلا بھی کہا تھا۔ اداکارہ کے مطابق جہاں خلیل الرحمٰن قمر نے ان پر تنقید کی تھی، وہیں انہوں نے انہیں چھوٹی بہن بھی قرار دیا تھا۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر عروہ حسین نے دعویٰ کیا کہ ٹی وی پر تنقید کے بعد خلیل الرحمٰن قمر ان کے گھر آئے تھے اور انہوں نے اداکارہ سے معافی بھی مانگی تھی۔اداکارہ کے مطابق خلیل الرحمٰن قمر نے ان کو بیٹی کہہ کر گلے لگایا اور ان سے معذرت کی، جس پر اداکارہ نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹی وی پر معافی مانگیں۔عروہ حسین کا کہنا تھا کہ ان کے مطالبے پر خلیل الرحمٰن قمر نے ان سے معافی کی کلپ بھی بنائی جو کہ بدقسمتی سے اتنی زیادہ وائرل نہیں ہوئی، کیوں کہ وہ مثبت ویڈیو تھی۔

خیال رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے 2018 میں میں عروہ حسین پر تنقید کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو انتہائی خوفناک قرار دیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے عروہ حسین کو ان کے شوہر گلوکار فرحان سعید کے کہنے پر اپنی فلم ’کاف کنگنا‘ میں سوہائے علی ابڑو کی جگہ کاسٹ کیا مگر اداکارہ نے ان کی عزت نہیں کی اور ان کے ساتھ کام نہیں کیا، جس پر انہیں شدید دکھ پہنچا۔خلیل الرحمٰن قمر کی فلم ’کاف کنگنا‘ 2019 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں عائشہ عمر اور ایشل فیاض نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، فلم کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، نیلم منیر، صبا حمید اور صبا فیصل شامل تھیں۔

مزید پڑھیں: چینل کو تبدیل کردیں، اگر مواد پسند نہیں آ رہا ہے، گلوکار فرحان سعید

علاوہ ازیں، کچھ عرصہ پہلے ایک شو میں ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے خلیل الرحمٰن قمر کے بارے میں کہا تھا کہ اگر وہ رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے پٹ رہے ہوتے۔ بعدازاں، بہروز سبزواری نے اپنے اس بیان پر خلیل الرحمٰن سے ویڈیو پیغام کے ذریعے معذرت کرلی تھی۔جس پر خلیل الرحمٰن قمر نے کہا تھا کہ ’بہروز بھائی کی یہ ویڈیو دیکھ کر میری درخواست ہے کہ اس حوالے سے کوئی چینل یا یوٹیوبر مجھ سے رابطہ نہ کرے۔ مجھے معلوم ہے ایسی کوئی بات انہوں نے محض مذاق میں کہی تھی اور ان سے میری محبت ایسی ہے کہ وہ میرے بارے میں جو جی میں آئے کہہ سکتے ہیں‘۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *