برطانیہ: برطانوی عدالت نے مردوں کو ‘گنجا’ پکارنا جنسی ہراسانی قراد دیدیا


0

سر پر بالوں کی موجودگی انسانی حسن کا لازمی جزو تصور کیا جاتا ہے، البتہ دنیا میں کئی مرد وخواتین ایسے ہیں جو گنجے پن کی شکایت کی وجہ سے اپنا یہ حُسن گنوا چکے ہیں۔ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ خواتین کی نسبت مردوں میں گنجے پن کی شکایت زیادہ پائی جاتی جس کی وجہ سے اکثر مرد حضرات کی نوجوانی یا ادھیڑ عمری میں ٹینڈ نظر آنے لگتی ہے جس پر وہ لوگوں کے مذاق کا نشانہ بنتے ہیں بلکہ بعض اوقات تو یہ مذاق ان کی خود اعتمادی کو بھی ٹھیس پہنچاتا ہے۔

لیکن اب ان گنجے لوگوں کا مذاق اُڑانے والے لوگ ذرا خبردار ہوجائیں کیونکہ اب گنجے مرد حضرات کی مدد کے لیے برطانوی عدالت سامنے آ گئی ہے، اور عدالت نے مردوں کو ‘گنجا’ پکارنا جنسی ہراسانی قرار دیدیا ہے یعنی کہ کسی کو ‘گنجا’ پکارنے پر اب کیس بنے گا۔

Image Source: Unsplash

عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق برطانوی ملازمین کے ٹریبونل نے فیصلہ دیا ہے کہ مردوں کے لئے لفظ ʼگنجاʼ استعمال کرنا جنس سے متعلق اور امتیازی سلوک کے مترادف ہوسکتا ہے۔ دراصل یہ فیصلہ ایک 64 سالہ الیکٹریشن ٹونی فن کے معاملے میں سامنے آیا جنہوں نے یارکشائر میں مقیم ایک چھوٹی خاندانی کمپنی میں کام کرنے والے اپنے ساتھی کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔

Image Source: Unsplash

اطلاعات کے مطابق ٹونی فن نے تقریباً 24 سال تک اس کمپنی میں کام تو کیا لیکن ان کا ایک ساتھی منصفانہ اور جنسی ہراساں کرنے کے لیے انہیں’موٹا گنجا’ کہتا تھا اور یہ طعنہ ان کی تضحیک تھی۔

بلوم برگ کے مطابق مردوں پر مشتمل  تین رکنی ٹریبونل پینل نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ٹونی فن نے کمپنی میں بولے جانے والی صنعتی زبان کے بارے میں شکایت نہیں کی بلکہ ان کی عمر اور بالوں سے متعلق بولے جانے والے جملوں کی شکایت کی۔

Image Source: Unsplash

ٹریبونل پینل کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ساتھی کی جانب سے  یہ الفاظ ٹونی فن کے  وقار کو پامال کرنے اور اس کے لیے ایک خوفناک اور ذلت آمیز ماحول پیدا کرنے کے مقصد سے کہے گئے تھے۔ تاہم، ٹونی فن کے حق فیصلہ سناتے ہوئے ٹریبونل  نے کہا کہ ساتھی کو گنجا کہنا بے ضرر مذاق نہیں بلکہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کے برابر ہے۔

خیال رہے کہ اسی نوعیت کا ایک دلچسپ قانون گزشتہ دنوں جاپان کے جنوبی شہر فوکوکا میں نافذ العمل ہوا ، جس کے مطابق اسکولوں میں طالبات کے ‘پونی ٹیل’ ہیئر اسٹائل پر پابندی عائد کردی گئی۔اس فیصلے کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ لڑکیوں کے پونی ٹیل کرنے سے ان کی گردن کا عقبی حصہ نمایاں ہوتا ہے جو کہ اسکول میں پڑھنے والے لڑکوں میں جنسی ہیجان کا باعث بن سکتا ہے جبکہ اس حوالے سے لڑکوں نے شکایات بھی کی ہیں۔

جاپان کے اسکولوں میں قواعد و ضوابط کا سختی سے خیال رکھا جاتا ہے اسی لئے وہاں اسکولوں میں غیر معمولی اور مضحکہ خیز حد تک عجیب و غریب قوانین نافذ ہیں جہاں اسکرٹ کے سائز ، بھنوؤں کا انداز، موزوں کا رنگ سمیت بالوں کو رنگنے پر بھی پابندی ہے۔ اس کے علاوہ اسکولوں میں طالبات کو اپنے بالوں گھنگریالے کرنے پر بھی پابندی ہے اور اگر کسی طالبہ کے بال قدرتی طور پر گھنگریالے ہیں تو اس کو سرٹیفیکٹ جمع کرنا ہوتا ہے کہ یہ اس کے بال مصنوعی نہیں قدرتی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *