اتنی شدید گرمی۔۔۔ کیا کھائیں اور کیا پئیں؟ گرمی کے توڑ کیلئے بہترین غذائیں


0

ملک میں پڑنے والی شدید گرمی نے سبھی کو بے حال کر رکھا ہے، ایسی گرمی کی وجہ سے ناصرف ہم سُست ہوجاتے ہیں بلکہ بعض اوقات ہمارے بلڈ پریشر کی سطح بھی کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ہمیں تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔ نیز یہ گرمی جسمانی تھکاوٹ کے ساتھ ہمارے پیٹ کی حالت بھی خراب کرنے کی بھی وجہ بنتی ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ ہم اپنے لئے موزوں غذاؤں کا انتخاب کریں تاکہ جسم کو پانی کی کمی سے محفوظ، ہلکا پھلکا، ٹھنڈا اور قوت بخش رکھ سکیں کیونکہ گرمیوں میں چکنائی سے بھرپور کھانے اور جنک فوڈ کھانا ہماری طبیعت پر بھاری پڑسکتا ہے۔

Image Source: Unsplash

گرمی میں کونسے مشروب پئیں؟
ستؔو: موسم گرما میں استعمال ہونے والے مشروبات میں سے ایک مشروب’ستّو‘ بھی ہے جسے مختلف طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے اور جس کو پینے سے ہمیں ناصرف ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے بلکہ اِس مشروب کے دیگر بھی بہت سے فوائد ہیں جیسے اس میں پروٹین، وٹامنز، آئرن، کیلشیم اور معدنیات وغیرہ ایک وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

Image Source: Unsplash

لیموں پانی: ناریل پانی کی ہی طرح، تازہ لیموں پانی بھی تازگی اور وٹامن سی سے بھرپور، اور صحت کے لیے مفید ہے۔ آپ اس کو میٹھا، نمکین، ایک چٹکی کالے نمک یا زیرے کے پاؤڈر کے ساتھ پی سکتے ہیں۔ اس کو تیز ٹھنڈا کر کے پیئں تاکہ گرمی کے توڑ کے ساتھ ساتھ جسم میں وٹامن سی کی مقدار بھی مناسب رہے۔

Image Source: Unsplash

لسی: دہی سکون بخش اور گرمی کش ہوتا ہے۔ آپ اس سے لسی کا ٹھنڈا گلاس اور رائتہ بھی بناسکتے ہیں جو کہ ہاضمے کے لیےبہت مفید ہوتا ہے کیونکہ دہی کے اندر ایسے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو آنتوں کے لیۓ بہت فائدہ مند ہوتےہیں ۔اس وجہ سے کھانے کے ساتھ اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ لسی پروبائیوٹک کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے جو کہ معدے میں ایسے بیکٹیریا کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں جو کہ ہاضمے کے لیۓ خطرناک ہوتے ہیں۔

Image Source: Unsplash

گرمی میں کونسے پھل کھائیں؟
تربوز: لال لال رسیلا تربوز گرمیوں کا خاص تحفہ ہے۔ یہ پھل اینٹی آکسیڈنٹس، الیکٹرولائیٹس، سوڈیئم اور پوٹاشیئم کا بہترین ذریعہ ہے جو امراض قلب، آرتھرائیٹس، دمے اور کئی اقسام کے کینسر سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔

خربوزہ: یہ بھی گرمیوں کا ایک لذیذ پھل ہے جس میں 90 فی صد پانی موجود ہوتا ہے۔ یہ معدنیات، وٹامن اے اور زی زینتھن (جو کہ ایک اہم غذائی عنصر ہے) سے بھرپور ہوتا ہے۔

Image Source: Unsplash

کیلے: یہ ہر موسم میں پائے جاتے ہیں اور یہ پوٹاشیئم سے بھرپور ہوتےہے۔کیلا زیادہ پسینے کے اخراج سےجسم میں ہونے والی پانی کی کمی کو بحال کرنے میں مدد کرتا ہے۔

Image Source: Unsplash

گرمی میں کونسی سبزیاں کھائیں؟

کریلے: گرمیوں میں کریلے کھانا مفید ہوتا ہے۔ اس میں کاپر‘ آئرن‘ پوٹاشیئم موجود ہوتا ہیں۔اس موسم میں قیمہ بھرے کریلے یا پھر ٹماٹر پیاز مصالحے والے کھائے جاسکتے ہیں۔

Image Source: Unsplash

بھنڈی: بھنڈیاں یہ گرمیوں کا خاص تحفہ ہے۔اس کے اثرات الکلائن ہیں اور یہ لیس دار سبزی ہے جس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔

Image Source: Unsplash

بینگن : بینگن بھی گرمیوں میں کھانا موزوں ہے۔اس کو مختلف طر یقوں سے پکایا جاسکتا ہے جیسے اس کارائتہ ،بھرتہ، یا پھر آلُو بینگن اور بھگارے بینگن بھی بنائے جاسکتے ہیں۔

Image Source: Unsplash

لُوکی اور ٹینڈے : یہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔الکلائن(کھاری پن) اثر رکھنے کے باعث اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ان دونوں سبزیوں کو ہری مرچوں کے ساتھ بنایا جاسکتا ہے جبکہ لوکی کو کدوکش کرکے گرم پانی میں جوش دیکر رائتے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Image Source: Unsplash

اس کے علاوہ ہم کھیرا، پیاز ، ٹماٹر کو مختلف پھلوں اور سبزیوں کو ملا کر کئی اقسام کے مزیدار سلاد بنا سکتے ہیں۔یوں تو پورا سال ہی ہری سبزیاں کھانا بہت فائدہ مند ہوتا ہے، مگر گرمیوں میں تو یہ خاص طور پر فائدہ مند ہوتا ہے۔ بس سبزیاں پکاتے وقت یہ دھیان رکھیں کہ ان کو زیادہ نہیں پکائیں کیونکہ اس طرح ان میں پانی کی مقدار اور قدرتی غذائی اجزاء کی افادیت ختم ہوجاتی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *