ترکش اداکار نے پاکستانی تاجر سے معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا


0

گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں مشہور ومعروف ترکش ڈرامہ سیریز ارتغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار ایجن التان درزیتن نے اچانک ایک کاروباری سلسلے میں لاہور کا ایک مختصر دورہ کیا۔ اس دورے کی ذمہ داری ایک نجی کمپنی کے ایم ڈی اور ٹک ٹاک کاشف ضمیر کررہے تھے، جہاں ایجن التان درزیتن نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی ٹیکسٹائل کمپنی کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا جوکہ اب ترکش اداکار ایجن التان درزیتن نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ وہ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشہور ترکی ٹی وی سیریز کے معروف اداکار انجین الٹان دزیتان نے ایک پاکستانی کمپنی کے ساتھ کیے گئے اپنے معاہدے کو منسوخ کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ اور اس بار ، یہ محض صرف کچھ افواہوں کی بات نہیں ہے کیونکہ انہوں نے خود معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

Image Source: Twitter

ترکش اداکار ایجن التان درزیتن المعروف ارتغرل غازی کے مطابق وہ بطور برانڈ ایمبسڈر پاکستانی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم کررہے ہیں، کیونکہ کہ کمپنی کے مالک کاشف ضمیر نے معاہدے کے تحت کسی بھی شرائط کو پورا نہیں کیا ہے۔

یہی نہیں ترکش اداکار ایجن التان درزیتن نے کمپنی کے مالک کاشف ضمیر کی جانب سے میڈیا کو دیئے گئے غلط اور جھوٹے بیانات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت دی گئی مدت کے باوجود کاشف ضمیر نے بھی شرائط کو پورا نہیں کیا۔ کمپنی نے معاہدے کے مطابق آدھی رقم بھی نہیں دی ہے لہذا اب کاشف ضمیر سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

تاہم ترکش اداکار ایجن التان درزیتن کا کہنا تھا کہ اگرچے ان کے دورہ پاکستان نے انہیں پاکستانی عوام سے ملنے کا موقع فراہم کیا تھا، پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، چنانچہ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی دوبارہ پاکستان آئیں گے۔

ایجن التان درزیتن کے مطابق وہ ترکی اور پاکستان کے مابین دوستانہ تعلقات اور باہمی ثقافت کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔ لہذا انشاء اللہ ، میں جلد ہی ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کروں گا۔

Image Source: Twitter

واضح رہے کمپنی کے مالک کاشف ضمیر نامی شخص کو ترکش اداکار ایجن التان درزیتن کے پاکستان دورے کے موقع پر ہر جگہ ساتھ ساتھ دیکھا گیا تھا، انہوں نے لاہور میں ترکش اداکار کے ساتھ ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی، بعدازاں اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ ترکش اداکار کے پاکستانی میزبان کاشف ضمیر ایک کرمنل ریکارڈ رکھتے ہیں اور ان پر کل 8 مقدمات بھی ہیں۔

بعدازاں کمپنی کے مالک کاشف ضمیر کی جانب سے ان الزامات کو ناصرف رد کیا گیا تھا بلکہ انہوں نے اس کو اپنے خلاف بدنام کرنے کی ایک سازش قرار دیا تھا، ان کے مطابق انہوں نے نجی کمپنیاں اور لوکل میڈیا محض اس لئے بدنام کررہا ہے کہ انہوں نے ترکش اداکار ایجن التان درزیتن کو کسی ملنے نہیں دیا تھا۔

Image Source: Instagram

دوسری جانب ترکش اداکار ایجن التان درزیتن کے ترکی واپس جانے کے بعد یہ افواہ بھی زیرگردش رہی تھی، کہ کاشف ضمیر کی جانب سے ترکش اداکار سے وعدے کی گئی رقم بھی ادا نہیں کی گئی ہے، معاہدے کے طے شدہ رقم کا محض آدھا ہی حصہ ادا کیا گیا ہے۔ لہذا پولیس کی جانب سے مجرمانہ ریکارڈ سامنے آنے پر اسھ گرفتار کرلیا تھا۔ تاہم وہ جلد رہا ہوگئے اور انہوں نے ان تمام الزامات کو رد کردیا کہ ان کی طرف سے کسی قسم کی کوئی بدعنوانی ہوئی ہے۔

اس حوالے سے تمام افواہوں پر بات کرتے ہوئے کاشف ضمیر نے موقف اپنایا تھا کہ معاہدہ 10 لاکھ ڈالرز کا تھا، جس پر 5 لاکھ ڈالرز پہلے اور 5 لاکھ ڈالرز شوٹ کے بعد ادا کرنے تھے۔ بعدازاں کاشف ضمیر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ ایک بار پھر سے 13 اور 14 جنوری کو پاکستان آرہے ہیں تاہم ایجن التان درزیتن پاکستان نہیں آئے تھے۔

یاد رہے 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کی تاریخ پر بننے والا مشہور و معروف ترکش ڈرامہ ارتغرل غازی رواں برس پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر اردو ڈبنگ میں سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر یکم رمضان المبارک سے نشر کیا گیا تھا۔ چونکہ یہ ڈرامہ سریز مسلمان کی 13 ویں صدی کی فتوحات اور حالات پر مبنی ہے کہ کس طرح مسلمانوں دنیا پر حاکمیت کی لہذا پاکستان میں اس ڈرامے کو خوب پسند کیا گیا تھا۔ اس ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ کے بانی ارتغرل غازی کا کردار ایجن التن درزیتین نے ادا کیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *