نوجوان ٹک ٹاکرز شغل اور تفریح میں ایف آئی آر کٹوا بیٹھے


0

کہتے ہیں شہرت کا بھوت اگر ایک بار انسان کے ذہین پر سوار ہو جائے تو پھر انسان اچھے برے اور صحیح غلط کے تعین کرنے کی سمجھ بھی کھو بیٹھتا ہے۔ موجودہ دور کی بات کریں تو سوشل میڈیا کم وقت میں دنیا بھر میں شہرت دلوانے کا ایک بڑا ذریعہ بن کر سامنے آیا، خاص کر ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک، یہ کم وقت میں شہرت دلوانے کا ایک بہت بڑا آلہ ہے۔ لیکن افسوس کے ساتھ آج کل نوجوان اس ایپلیکیشن سے مثبت انداز کے بجائے انتہائی منفی طریقے سے شہرت حاصل کررہے ہیں، جس میں اپنی جان کی بازی ہارنے اور اپنے آپ کو بڑی مشکلات میں دھکیل کے واقعات میں ایک واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ صوبہ پنجاب کے علاقے جیا بگا میں پیش آیا جہاں دو نوجوان ٹک ٹاکر اسرار گوندل اور زوہیب کی جانب سے محض شہرت کی خاطر ایک انتہائی احمقانہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنائی گئی، جس انہوں ناصرف اپنی اور دیگر شہریوں کی جان خطرے میں ڈالی بلکہ ویڈیو بناتے ہوئے دوسرے ٹک ٹاکر کو دھمکیاں دیں، جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں ٹک ٹاکرز کو حراست میں لے لیا۔

Image Source: Youtube

تفصیلات کے مطابق جیا بگا کے ریلوے پھاٹک چک 33 میں دو نوجوان ٹک ٹاکرز کی جانب سے ایک انتہائی نامناسب اور بےوقوفانہ بنائی گئی، جس میں انہوں نے پھاٹک کے دروازے کو زور سے بند کرتے ہوئے ندیم نانی نامی ٹک ٹاکر کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اب کوئی یہاں سے گزرے گا نہیں، جو بھی گزرے گا اس کی اجازت سے گزرے گا، اسے پیسے ادا کرنے ہونگے اور وہ یہاں سے گنڈہ ٹیکس لگے۔ بعدازاں نوجوان کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی، جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی، قانون کی خلاف ورزی اور دھمکیاں لگانے پر دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

Image Source: Youtube

اس معاملے کے حوالے سے اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے اے آئی جی ریلوے ملک محمد عتیق نے بتایا کہ سوشل میڈیا کی مدد سے آج کسی بھی معاملے کی معلومات پولیس تک بہت جلدی پہنچ جاتی ہیں، ایسا ہی یہاں بھی ہوا، جب دو ٹاک ٹاکرز نے ریلوے کے چک جگا کے پھاٹک نمبر 33 کو بند کیا اور وہاں پر دھمکیاں لگاتے ہوئے گنڈہ ٹیکس عائد کرنے اور پیسے لینے کا اعلان کیا اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

اے آئی جی ریلوے ملک محمد عتیق نے مزید بتایا کہ یہ ناصرف پاکستان ریلوے ایکٹ اور پاکستان پینل ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے زمرے میں شامل تھے، لہذا ڈی آئی جی آپریشن شہزاد اکبر کی ہدایت پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے، چند گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

اس موقع پر زیرحراست ملزم اسرار گوندل نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس ویڈیو پر بےحد شرمندہ ہے، اسے معلوم ہے کہ اس نے بہت بڑی غلطی کی ہے، لہذا وہ ریلوے پولیس اور تمام افراد سے معافی کا طلبگار ہے، اسرار گوندل نے اپنے تمام مداحوں اور ٹک ٹاکروں سے بھی معذرت کی اور کہا کہ اس کی ویڈیو انتہائی نامناسب اور غلط تھی، انہوں نے درخواست کی کہ کوئی بھی شخص اس طرح کی کوئی حرکت یا ویڈیوز نہ بنائے۔

Image Source: Youtube

اس موقعے پر اے آئی جی ریلوے ملک محمد عتیق نے تمام تمام والدین، ٹاک ٹاکرز اور نوجوانوں کو پیغام دیا کہ مذاق مستی کرنا اچھا عمل ہے لیکن قانون کی خلاف ورزی جہاں ہوگی پھر قانون حرکت میں آئے کیونکہ پھر قانون سب کے لئے برابر ہے، ایسے ہی کچھ ان نوجوانوں کے ساتھ بھی ہوا، جنہوں نے مذاق مذاق میں ویڈیو تو بنائی لیکن انہیں احساس بھی نہیں ہوا انہوں نے ریلوے قوانین کی خلاف ورزی کردی ہے لہذا تمام لوگ جو یہ سب کرتے ہیں وہ خیال رکھیں اور والدین اپنے بچوں پر پرممکن نظر رکھیں۔ تاکہ کبھی کسی بڑے مسئلے میں وہ نہ پھنس جائیں۔

Story Courtesy: Urdu Point


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *