ٹک ٹاک موبائل ایپلیکیشن ایک اور موت کا سبب بن گئی


0

مشہور موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے ایک اور انسانی زندگی لے لی۔ گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر میں مشہور ٹک ٹاک ایپلیکیشن ایک دس سالہ بچے کی موت کا سبب بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر سے تعلق رکھنے والا 10 سالہ بچہ اپنے والد کی پستول سے کھلتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنارہا تھا کہ اچانک پستول چل گئی اور پستول میں موجود گولی بچے کی ٹانگ میں جا لگی۔ جس کے باعث 10 سالہ بچہ گولنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا بعدازاں زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس زخمی بچے کو طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور دوران علاج دم توڑ گیا۔

بچے کی اچانک موت کی خبر نے اہلخانہ کو صدمے میں ڈال دیا، معصوم بچے کی ایک چھوٹی سے غلطی سے جہاں اس کی جان تو گئی ہی وہیں اس کے والدین کے لئے بھی یہ غم کسی پہاڑ سے کم نہیں۔

واضح رہے مشہور زمانہ ٹک ٹاک ایپلی کیشن پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس وقت کافی مقبول ہے اور اس موبائل ایپلیکیشن کو استعمال کرنے والوں میں ہر عمر کے لوگ شریک ہیں۔ اگر کہا جائے کہ لوگ اس ایپلیکیشن کو جنون کی حد تک استعمال کررہے ہیں تو غلط نہ ہوگا، اگرچہ اس موبائل ایپلیکیشن کافی لوگوں کے لئے مقبولیت کا باعث بنی ہے وہیں دوسری جانب اس موبائل ایپلیکیشن کے کافی خراب نتائج بھی مرتب ہوئے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کئی لوگ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے آئے دن اس طرح کے واقعات سامنے آنے کے بعد لوگوں کے جانب سے اس موبائل ایپلیکیشن کو معطل کرنے کی درخواستیں سامنے آتی رہتی ہیں۔

برطانوی اخبار دی سن کی اس سال فروری میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اب تک تقریباً 41 کے قریب لوگ اس موبائل ایپلیکیشن کے استعمال کے باعث واسطہ اور بلاواسطہ طور پر اپنی جانیں کھو چکے ہیں۔

واضح رہے یہ چائنیز موبائل ایپلیکیشن دنیا کی چند مقبول ترین موبائل ایپلیکیشنز میں شامل ہے، جس کے اس وقت دنیا میں تقریباً 500 ملین کے قریب فالورز موجود ہیں۔

تاہم بھارت اس وقت وہ واحد ملک ہے جس نے گزشتہ کئی ماہ سے لداخ کے معاملے پر چین سے جاری کشیدگی کے بڑھ جانے پر ردعمل عمل کے طور پر 59 کے قریب چینی موبائل ایپلیکیشنز پر ملک میں پابندی عائد کررکھی ہے، جس میں مشہور و معروف ٹک ٹاک موبائل ایپلیکیشن بھی شامل ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *