علی سیٹھی کا نیا اعزاز، ٹائم میگزین کی ‘100 نیکسٹ’ فہرست میں شامل ہوگئے


0

مشہور پاکستانی گانے ‘پسوڑی’سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے علی سیٹھی امریکی جریدے ٹائم میگزین کی سالانہ ’100 نیکسٹ‘ فہرست میں اپنا نام شامل کروانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ شہرہ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین کی جانب سے ’100 نیکسٹ‘ فہرست جاری کی گئی ہے جس میں دنیا بھر کی 100 بہترین شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔ امریکی میگزین نے اس فہرست میں دنیا کے تمام خطوں سے 100 بہترین شخصیات، رجحانات بنانے والے، رہنما، وکلاء اور میزبانوں کو شامل کیا ہے۔

اس فہرست میں علی سیٹھی کو آرٹسٹ کے بجائے ‘انوویٹرز’ کی میں شامل کیا گیا ہے اور ان سے متعلق دیئے گئے مضمون میں علی سیٹھی کی تعریف کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان کا گانا ’پسوڑی‘ عالمی سطح پر مشہور ہوا اور اب تک یوٹیوب پر اسے 40 کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے اور گانے کو پاکستان کے دشمن ملک بھارت میں بھی یکساں پسند کیا گیا۔

Image Source: File

علی  سیٹھی نے  یہ اعزاز بخشنے پر انسٹاگرام  پر اظہار تشکر کیا۔انہوں نے لکھا کہ 2022 کی ٹائم 100نیکسٹ لسٹ  میں شامل ہونے پر فخر ہے،وہ بھی گرو امیتاؤ گھوش کی تحریر کے ساتھ، عمر ندیم کی جانب سے لی گئی پرانی دنیا کی تصویر میں ،میں نے زن علی کا تیارہ کردہ لباس  پہنا ہوا ہوا ہے اور قبل از نوآبادیاتی ماضی کو پیار سے دیکھ رہا ہوں۔ علی سیٹھی کے والد  نجم سیٹھی نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ٹائم میگزین کا آرٹیکل شیئر کیا۔بلاشبہ گلوکار کا اس فہرست میں شامل ہونا پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

Image Source: File

واضح رہے کہ ٹائم میگزین ’100 نیکسٹ‘ نامی فہرست ہر سال کی پہلی سہ ماہی میں جبکہ ’100 بااثر شخصیات‘ کی فہرست ہر سال کے وسط میں شائع کرتا ہے۔ ٹائم میگزین کی جانب سے ’پرسن آف دی ایئر، کڈ آف دی ایئر‘ کی فہرست بھی ہر سال کے اختتام پر شائع کی جاتی ہے۔

گزشتہ دنوں جب کوک اسٹوڈیو کا ریکارڈ بریکنگ گانا “پسوڑی” کا افریقی ورژن ریلیز کیا گیا تو وہ بھی شائقین میں مقبول ہوگیا۔کوک اسٹوڈیو افریقہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پسوڑی کا افریقی ری مکس شیئر کیا ہے جس میں علی سیٹھی کے ہمراہ مصر سے تعلق رکھنے والے ریپر مروان موسیٰ اور افریقی گلوکار ریکاڈو بینکس نے آواز کا جادو چلایا ہے۔ کوک اسٹوڈیو افریقہ کا کہنا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گانے پسوڑی کا افریقی ورژن پیش کرنے کا مقصد افریقی تہذیب و ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

یہ ریکارڈ بریکینگ گانا کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں 7 فروری کو ریلیز ہوا تھا اور ریلیز ہوتے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوگیا، اس گانے کو 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ ویوز والا کوک اسٹوڈیو کا پہلا گانا ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔جبکہ یہ گانا میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ فائی کی عالمی وائرل ویڈیوز کی ٹاپ 50 فہرست میں تیسری پوزیشن پر بھی رہا۔ مذکورہ گانے نے کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے اور اسے نہ صرف بھارت بلکہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، مشرق وسطیٰ ممالک اور افریقہ میں بھی گایا گیا اور لوگوں نے اس پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *