‘پسوڑی’ کے افریقی ورژن نے ریلیز ہوتے ساتھ ہی دھوم مچادی، ویڈیو وائرل


0

کوک اسٹوڈیو کا ریکارڈ بریکنگ گانا “پسوڑی” کا افریقی ورژن بھی شائقین میں مقبول ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو افریقہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پسوڑی کا افریقی ری مکس شیئر کیا ہے جس میں علی سیٹھی کے ہمراہ مصر سے تعلق رکھنے والے ریپر مروان موسیٰ اور افریقی گلوکار ریکاڈو بینکس نے آواز کا جادو چلایا ہے۔

Image Source: File

کوک اسٹوڈیو افریقہ کا کہنا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گانے پسوڑی کا افریقی ورژن پیش کرنے کا مقصد افریقی تہذیب و ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ علی سیٹھی نے انسٹاگرام پر ’پسوڑی ریمکس‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کے گانے کو کوک اسٹوڈیو افریقہ نے نئے انداز میں پیش کیا ہے۔

انہوں نے اپنے گانے میں افریقی سُر شامل کرنے پر نائیجریا کے گلوکار ریکادو بینکس اور مصری گلوکار مرواع موسیٰ سمیت ڈانسر بنیت کور کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ اس ریمکس کا آغاز علی سیٹھی کی گلوکاری سے ہی ہوتا ہے جب کہ اختتام بھی ان ہی کی گلوکاری پر ہوتا ہے۔

Image Source: File

واضح رہے کہ اس گانے نے ریلیز ہوتے ساتھ ہی 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ ویوز حاصل کر لئے تھے اور یہ کوک اسٹوڈیو میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلا گانا بن گیا جبکہ اب تک اس گانے کو یوٹیوب پر29 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔اس گانے کے ریلیز ہونے کے بعد علی سیٹھی اور شائے گِل سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈنگ میں بھی رہے تھے۔

گزشتہ دنوں یہ گانا میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ فائی کی عالمی وائرل ویڈیوز کی ٹاپ 50 فہرست میں تیسری پوزیشن پر بھی رہا۔ مذکورہ گانے نے کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے اور اسے نہ صرف بھارت بلکہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، مشرق وسطیٰ ممالک اور افریقہ میں بھی گایا گیا اور لوگوں نے اس پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔

پسوڑی کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ کئی ہالی ووڈ اور بالی ووڈ شخصیات بھی اس کے سحر میں مبتلا ہیں اور اب تک کئی کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ان میں سرفہرست ڈچ گلوکارہ ایما حیسٹرز کی ویڈیو ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا بلکہ ڈچ گلوکارہ آواز میں پنجابی تلفظ کی بہترین ادائیگی پر ان کی خوب تعریفیں بھی ہوئیں۔اس کے علاوہ برٹنی اسپیر نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک منی کچن کی ویڈیو شئیر کی، جس کے بیک گراؤنڈ میں پسوڑی کا گانا استعمال کیا گیا ہے، اپنی پوسٹ میں گلوکارہ نے علی سیٹھی اور شائے گل کو کریڈٹ بھی دیا۔

مزید برآں ،علی سیٹھی نے اس گانے کی کامیابی کے بعد یہ انکشاف کیا تھا کہ انہیں گانے کے سیٹ پر کورونا ہوگیا تھا مگر زلفی نے سخت فیصلے کرتے ہوئے ان کے گانے کو تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔علی سیٹھی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گانے کی شوٹنگ شروع ہونے سے محض 12 گھنٹے قبل انہوں نے ’پسوڑی‘ کی شاعری لکھ کر مکمل کی تھی۔ اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں افریقی اور عرب ممالک کے طرز کے سیٹ کو دکھایا گیا ہے جبکہ ویڈیو میں کلاسیکل ڈانسر شیما کرمانی بھی اس گانے میں محو رقص ہیں۔لوگوں نے اس گانے کے کلاسیکل انداز کو بھی کافی پسند کیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *