شاہ ویر جعفری نے ڈرائیورز اور گارڈز کے داخلے پر پابندی پر وضاحت کردی


0

مشہور ومعروف بلاگر شاہ ویر جعفری حال ہی میں فیشن ڈیزائنر عائشہ بیگ کے ساتھ ایک پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شادی میں اشرافیہ اور طبقاتی رویہ اپنانے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ لہذا یوٹیوب اسٹار نے اس سلسلے میں ایک وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔

شاہ ویر جعفری کے حوالے سے بات کی جائے تو وہ ایک کامیڈی آرٹسٹ اور یوٹیوبر ہیں۔ وہ ‘مشرقی اور دیسی لوگوں’ کی زندگی پر مزاحیہ ویڈیوز بنانے کے لیے مشہور ہیں۔ پاکستان میں انہیں ان کے مزاحیہ مواد کی وجہ سے بےحد پسند کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مواد براہ راست ان سے ہی منسلک یا مطابقت رکھتا ہے۔ البتہ حال ہی میں ایک چیز سوشل میڈیا صارفین بےحد تکلیف کا باعث بن کر سامنے آئی ہے۔

Image Source: Instagram

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر حال ہی میں ایک شاندار تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اس تقریب میں یوٹیوب کمیونٹی کے کئی نامور ناموں نے شرکت کی، جن میں شام ادریس اور زید علی بھی شامل تھے۔شادی کا آغاز مہندی کی تقریب کے ساتھ ہوا، جوڑے نے اس تقریب کے لیے پیلے رنگ کے کپڑے زیب تن کئے تھے۔

نکاح کی تقریب کے لیے، یوٹیوبر شاہویر جعفری نے خوبصورت سیاہ شیروانی پہنی تھی، جس میں ایک دیدہ زیب چادر بھی شامل تھی، جو دلہن کے روایتی سرخ اور گولڈن جوڑے کے ساتھ ملتی تھی۔ اس تقریب میں اداکارہ زویا ناصر نے بھی شرکت کی، جو نیلے اور گلابی رنگ کے لاجونتی لباس میں انتہائی پرکشش لگ رہی تھیں۔

Image Source: Instagram

اس دوران شاہ ویر جعفری سوشل میڈیا پر اس وقت تنقید کی زد میں آگئے جب تقریب کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں لکھا تھا کہ شادی حال میں ڈرائیوروں اور گارڈز کا داخلہ ممنوع ہے۔ بعدازاں شدید تنقید کے بعد، شاویر جعفری نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کیا، جس میں شادی میں اشرافیہ اور طبقاتی رویے کے الزامات کا جواب دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کردہ پیغام میں شاہ ویر جعفری نے لکھا کہ انہوں نے ولیمے کی تقریب کے لئے گیریژن گولڈ کلب بک کروایا تھا، بلاشبہ ان کا اس بورڈ سے کوئی لینا دینا نہیں ہےاور نہ ہی وہ اس پیغام کو سپورٹ کرتے ہیں۔

Image Source: Instagram

شاہ ویر جعفری نے مذکورہ سائن کو بکواس قرار دیا اور بتایا کہ ان کے گارڈ اور گھر کے ملازمین کو تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ وہ یقینی طور پر اگر اس ہتک آمیز نشان کو اگر دیکھتے تو اس کے خلاف ایکشن لیتے۔ یوٹیوبر کے مطابق انہوں نے اس جانب کوئی دھیان نہیں دیا تھا، اگر یہ ان کے علم میں ہوتا تو وہ فوری اسے وہاں سے ہٹاوا دیتے۔

واضح رہے گزشتہ برس دسمبر میں یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی عائشہ بیگ کے ساتھ منگنی کی رسم ہوئی تھی۔ اس تقریب میں بھی یوٹیوبر کمیونٹی کی جانب سے شرکت کی گئی تھی، جس میں زید علی، شام ادریس اور زویا ناصر سمیت نامور نام شامل تھے۔

اس سے قبل یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کے متعلق خبریں سامنے آئیں تھیں کہ کبھی بینڈ کبھی باجا کی اداکارہ نور خان اور وہ محبت کے رشتے میں ہیں، تاہم یہ تمام خبریں محض قیاس آرائیاں ثابت ہوئی، جب ان کی منگنی تقریب عائشہ بیگ کے ساتھ طے ہوئی تھیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *