جب بھی مشکل میں ہوتی ہوں اللہ تعالیٰ سے رجوع کرلیتی ہوں، سارہ لورین


0

پاکستانی ڈرامے ”رابعہ زندہ رہے گی“ سے اداکاری کا آغاز کرنیوالی ‘سارہ حسین’ جن کو اب ‘سارہ لورین’ کے نام سے جانا جاتا ہے، پاکستان کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی کافی مقبول ہیں انہوں نے 2010 میں پوجا بھٹ کی فلم ‘کجرارے’ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا جس میں ان کے ساتھ ہمیش ریشمیا نے مرکزی کردار نبھایا تھا، پھر انہوں نے ‘برکھا’ اور ‘مرڈر تھری’ جیسی فلموں میں اپنے کردار سے شہرت پائی۔ سارہ لورین نے حال ہی میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ 12 سال کی عمر سے اعتکاف میں بیٹھ رہی ہیں اور جب بھی مشکل میں ہوتی ہیں تو اللہ تعالیٰ سے رجوع کرلیتی ہیں۔

اداکارہ نے یہ بات نجی چینل کے ایک ٹاک شو میں بتائی، جس میں اُنہوں نے اپنے کیرئیر سمیت نجی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بھی بات چیت کی۔خیال رہے کہ سارہ لورین نے پاکستانی فلم ’’عشرت میڈ ان چائنا‘‘ اداکار محب مرزا، صنم سعید اور ایچ ایس وائے کے ساتھ جلوہ گر ہوئی ہیں۔ سارہ نے فلم میں کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں کہا کہ انہوں نے فلم میں ایک چائنیز خاتون کا کردار ادا کیا ہے اور اس کردار کو کرکے انہیں بے حد مزہ آیا، کیونکہ انہیں لگا کہ اس فلم میں کام کرکے انہوں نے کچھ الگ کیا ہے۔

Image Source:Instagram

سارہ لورین نے اپنی نجی ذندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ دو، تین برس سے کام نہیں کررہی ہیں کیونکہ وہ شدید ڈپریشن میں مبتلا تھیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک انتہائی کم عرصے کے دوران میری زندگی میں کافی کچھ ہوا، میں نے اپنا نام تبدیل کیا، پھر بالی ووڈ جاکر کام کیا، اُس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ میرے پاس سب کچھ ہے لیکن وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔

Image Source:Instagram

اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں بھی نئی نئی فلمیں بن رہی ہیں لیکن بالی ووڈ کے بعد یہاں آکر کام کرنے نے مجھے پریشان کردیا ہے اور اب میری حالت ایسی ہوگئی ہے کہ میں کیمرے کا سامنا نہیں کرسکتی۔ جبکہ پاکستانی اسٹارز کے بارے میں سارہ لورین کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے اسٹارز میں نخرے بہت ہیں جب کہ انہیں بناوٹی لوگ پسند نہیں بلکہ ان کو وہ لوگ اچھے لگتے ہیں جو سچے ہوتے ہیں۔

شو میں ایک موقع پر سارہ لورین اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور بتایا کہ میں نے بہت چھوٹی عمر میں اپنے والد کو کھودیا تھا۔ سارہ نے کہا میں چھوٹی تھی اور بچپن سے اعتکاف میں بیٹھ جاتی تھی تو مجھے لگتا ہے کہ کبھی کبھی بچپن میں پڑھی جانے والی نمازیں جوانی کی مصیبتوں سے آپ کو بچاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو اس بارے میں نہیں معلوم کہ میں نماز پڑھتی ہوں اور اعتکاف میں بھی بیٹھتی ہوں کیونکہ لوگ مجھے عیسائی سمجھتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جب بھارت سے پاکستان واپس آئی تھی تو بہت پریشان تھی تو اُس وقت میں 6 سے 7 دن کے لیے اعتکاف میں بیٹھی تھی جس کے بعد زندگی بہتر ہوگئی تھی۔

سارہ لورین سے پہلے متعدد ڈراموں میں بطور معاون اداکارہ جلوہ گرہونیوالی نوشین شاہ کے بھی ایک کلپ کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا ، جس میں نوشین شاہ نے اس کلپ میں نماز باقاعدگی سے پڑھنے سے متعلق انکشاف کرکے صارفین کو حیران کردیا تھا۔ نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 3 سال سے کوئی نماز نہیں چھوڑی ، ان کی نماز قضا ہوجاتی ہے لیکن وہ ادا ضرور کرتی ہوں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *