سردرد کیوں ہوتا ہے؟ ماہرین نے وجوہات و علاج بتا دیا


0

روزمرہ مسائل اور بے ہنگم طرزِ زندگی نے کچھ دیا ہو یا نہیں، سردرد ضرور دیا ہے اور اس کے قصور وار عموماً ہم خود ہی ہیں ۔سر درد ایک ایسی نامراد بیماری ہے جو کسی بھی وقت کسی بھی جگہ اور کسی بھی حالت میں آپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے ۔اس کے اسباب کچھ بھی ہوں بہر حال سر درد ایک تکلیف دہ بیماری ہے اور یہ ایک ایسا مرض ہے جس سے ہر انسان کو کبھی نہ کبھی پالا ضرور پڑتا ہے

Sar Dard Ka ILaj

سر درد کیا ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ سر درد کوئی مستقل بیماری نہیں بلکہ اکثر و بیشتر حالات میں یہ اندرونی خرابی کا پتہ دیتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق رات دیر تک جاگنا، وقت پر نہ کھانا، ان دیکھی فکر و تشویش میں مبتلا رہنا اور اِن جیسے دیگر کئی عوامل سردرد کی وجہ بنتے ہیں۔

 سر درد ایک عارضہ ہے لیکن بہت آرام سے اس کا علاج ہو جاتاہے۔ دماغ کے اندر خون کی کچھ نسیں کھل جاتی ہیں اور خون کا بہاؤ بڑھنے سے پریشر بڑھ جاتا ہے توسر میں درد شروع ہوجاتا ہے۔ دوائیوں سے سردرد کنٹرول ہوجاتا ہے۔ سردرد کی دوائی بھی ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہیں کھانی چاہیے۔ ۔

مزید پڑہیں: آدھے سر کے درد سے نجات حاصل کے طریقے کیا ہیں؟

سر میں درد کے اسباب مختلف ہوا کرتے ہیں۔عام طور پر خون میں زہریلے مادوں کی شمولیت سے درد کی کیفیت سامنے آتی ہے۔ جسمانی تھکاوٹ،ہائی بلڈ پریشر،لو بلڈ پریشر ،شوگر کے لیول میں کمی ،خون میں آکسیجن کی کمی واقع ہونا،خرابی معدہ،امراضِ جگر،دائمی قبض،ذہنی دباؤ واعصابی تناؤ،شدید گرمی یا سردی کا حملہ،بخار ،فلو،دائمی نزلہ،غلبہ سودا وصفرا،اچانک صدمہ ،کوئی اچھی یا بری خبر سننے ا ور ماحولیاتی اثرات سے سر میں درد کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔

Sar Dard Ka ILaj
Image Source:Unsplash

سر درد کی وجوہات

 زیادہ اسکرین ٹائم کی وجہ سے

موجودہ دور میں صحت کے کئی مسائل اسکرین کے زائد استعمال سے جڑے ہیں جیسے سردرد اور بینائی کی کمزوری۔ چونکہ لوگوں کی اکثریت دفتری اوقات  ہوں یا فارغ وقت کمپیوٹریا دوسری اسکرین کے سامنے گھنٹوں بیٹھ کر گزارتے ہیں ایسی صورت میں جو سر درد سامنے آتا ہے اسے کمپیوٹر وژن کا سر درد  کہا جاتا ہے جو کہ عام سر درد تصور کیا جاتا ہے  اس کی بنیادی وجہ وہ تیزر وشنی ہے جس کا آپ  مسلسل سامنا کرتے ہیں

بلڈ پریشر

بلڈ پریشر ہائی ہونے کے سبب ہونے والی سر در د سے بلڈ پریشر نارمل ہونے سے ہی نجات مل جاتی ہے۔ اسی طرح بلڈ پریشر’’ لو ‘‘ ہونے کے باعث ظاہر ہونے والی سر درد ختم کرنے لیے ضروری ہے کہ بلڈ پریشر کو نارمل رکھا جائے۔توانائی اور غذائیت سے بھرپور متوازن خوارک کا متواتر استعمال کرنے سے ’’لو ‘‘ بلڈ پریشر سے پیچھا چھڑایا جا سکتا ہے۔

بھوک کو باعث

بعض اوقات سرمیں درد بھوک لگنے کی وجہ سے شروع ہو جاتا ہے، ایسا زیادہ دیر کھانا نہ کھانے یا ناشتہ نہ کرنے سے ہوتا ہے۔

دماغی کمزوری

جب دماغی کمزوری کی وجہ سے سر درد ہوتا ہے تو ایسے میں مقوی اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی ضرورت ہے۔

Sar Dard Ka ILaj
Image Source: Healthwire

نگاہ کی کمزوری

 کچھ افراد میں سر درد کی وجہ نگاہ کی کمزوری بھی ہوتی ہے ۔یوں نگاہ کی کمزوری کو دور کرنے پر توجہ دے کر بھی ہم سر درد سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ذہنی تناؤ

ذہنی تناؤ اور عصبی دباؤ کے نتیجے میں ہونے والے سر درد سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ذہنی تناؤ اور اعصابی دباؤ سے بچنے کی کوشش کی جائے۔ہمہ وقت خوش رہا جائے ،دوسروں کوبھی خوش رکھنے کی کوشش کی جائے۔

 حسد،ہوس،بغض، نفرت اور غصے کے جذبات سے ممکنہ حد تک بچا جائے،نیند کم از کم آٹھ گھنٹے روزانہ لی جائے اور کام کرنے کے بعد آرام لازمی طور پر کیا جائے۔

اگر ممکن ہو تو کوئی بھی ایسا کھیل روزانہ لازمی کھیلیں جس سے کسرت بدن بھی ہو اور وہ ذہنی تازگی بھی لائے۔

Image Source; Express News

دیگر وجوہات کی وجہ سے بھی سر میں درد  ہوتا ہے، جس میں تھکاوٹ، غصہ، موسم کا بدلنا، حیض آنا، سفر کرنا، شور کا ہونا اور نیند مکمل نہ کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

Sar Dard Ka ILaj

سر درد کم کرنے کی چند تجاویز

۔ اپنی ڈائٹ میں زیادہ سے زیادہ پانی پینے کو شامل کریں۔

۔ اگر آپ کو بخار یا زکام ہے تو زیادہ سے زیادہ سے آرام کریں۔

خود کو پُرسکون اور تناؤ سے دور رکھنے کی کوشش کریں کیوں کہ پریشانی اور اضطراب سر درد میں اضافہ ہوتا ہے۔

یوگا تناؤ سے ہونے والے سر درد کے بار بار ہونے، شدت اور مدت کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے

اگر سر درد باقاعدگی سے ہوتا ہے تو اپنی خوراک میں ایسی غذائیں شامل کرنے کی کوشش کریں جو میگنیشیم سے بھرپور ہوں (بشمول ہری سبزیاں اور مکمل اناج) اور رائبوفلیوین، جسے وٹامن بی 2 بھی کہا جاتا ہے (کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات اور انڈوں میں موجود ہوتا ہے)۔ کچھ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ غذائی اجزاء سر درد کو روکنے یا کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں

جنرل فزیشن محمد علی عباسی کا کہنا تھا کہ درد کی وجہ جانے بغیر کوئی دوا نہ کھائیں ورنہ اس کے نتائج خطرناک صورت میں سامنے آتے ہیں کیونکہ لوگ دکاندار کی تجویز کردہ دوا کو اہمیت دیتے ہیں جو کسی طرح بھی درست نہیں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *