روز موت کی خواہش کرتی ہوں۔صحیفہ جبار کی مداحوں سے دعا کی درخواست۔


-1
-1 points

  پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ اورماڈل صحیفہ جبار خٹک نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ذہنی مسائل میں مبتلا ہیں اور مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔

اداکارہ  صحیفہ جبار نے سوشل میڈیا پر اسٹوریز پوسٹ کرتے ہوئے اپنے شایقین کو  بتایا ہے کہ وہ شدید ذہنی مسائل کا شکار ہیں اور  کئی مہینوں سے سوئی نہیں ہیں۔

Saheefa Jabbar Mental Health

ماڈل و اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ  اسٹوریز پوسٹ کیں جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کچھ ا نکشافات کیے اور بتایا کہ گزشتہ دنوں سے وہ انتہائی مشکل زندگی گزار رہی ہیں، وہ نہ ٹھیک سے سو پاتی ہیں اوربے سکون بھی  ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ میری حالت بالکل ٹھیک نہیں ہے اور میرے لیے یہاں اسے قبول کرنا کافی مشکل ہے مجھے سمجھ نہیں  آتا کہ ان کے ساتھ کیا اور کیوں ہورہا ہے جبکہ وہ اپنے جذبات پر قابو بھی نہیں رکھ سکتیں اور آنسو بہائے  بغیر بات نہیں کر پاتی۔

، مجھے نہیں معلوم میرے ساتھ یہ کیا اور کیوں ہورہا ہے لیکن اتنا علم ہے کہ میں اس بارے میں بغیر آنسو بہائے بات نہیں کرسکتی، میں اس وقت شدید تکلیف اور دکھ میں ہوں، مجھے ہر کام کرنے میں مسائل پیش آرہے ہیں، میں بالکل ناامید ہوچکی ہوں’۔

Screen shoot saheefa jabbar
Image Source: Instagram

صحیفہ جبار نے مزید کہا کہ وہ روزانہ موت کی خواہش کرتی ہیں وہ کچھ بھی کھاتی پیتی نہیں ان کا وزن 12 کلو کم ہوگیا ہے اور انہیں ہر کام میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ ‘اس دنیا کے لوگ بہت ظالم ہیں، کسی کے دل میں دوسروں کے لیےکوئی  ہمدردی نہیں ہے، اس دنیا کو بہتر جگہ ہونے کی ضرورت ہے

، کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ میرے پاس دنیا کی ہر آسائش موجود ہے تو پھر ایسی کون سی چیز ہے جو مجھے اتنا بے چین اور دکھ میں مبتلا کیے ہوئے ہے؟

“مہنگی گاڑی، گھر اور بہت سا پیسہ  زندگی میں سکون اور خوشیاں نہیں لاسکتا”

Screen shoot saheefa
Image Source: Instagram

  صحیفہ نے کہا کہ میں  آپ کو بتاؤں اس وقت میں دبئی کے ایک شاندار ہوٹل کے نرم و ملائم اور پرسکون بیڈ پر لیٹ کریہ پوسٹ  لکھ رہی ہوں اور اب بھی میں ناقابل بیان  تکلیف سے گزر رہی  ہوں۔

صحیفہ نے لوگوں کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں اگر سچ کہوں تو اچھی اور مہنگی گاڑی، گھر اور بہت سا پیسہ ہونا آپ کی زندگی میں سکون اور خوشیاں نہیں لاسکتا، یہ آپ کے لیے آسائشوں کی وجہ بن سکتا ہے لیکن آپ کا اندر مکمل طور  مطمئن نہیں کرسکتا، ہماری روح کو خیال اور محبت کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ  اس وقت چاہے میرا وقت کیسا بھی ہو لیکن میں جانتی ہوں آنے والا وقت میرے لیے اچھا ہوگا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف کچھ کہوں تو ساس اور والدہ سامنے سے کھانا اٹھالیتی ہیں،صحیفہ جبار

صحیفہ جبار خٹک نے ان چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جو مسلسل ان کی خیریت پیغامات کے ذریعے پوچھ رہے ہیں، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی اور کہا کہ وہ تمام لوگوں کے میسجز پڑھ رہی ہیںاور شکر گزار ہیں۔

صحیفہ جبار شوہر

اپنی آخری انسٹا سٹوری پر صحیفہ نے اپنے شوہر کے مکمل تعاون کی بات کی ہے

صحیفہ نے اس بات پر  بھی افسوس کا اظہار کیا کہ ان کے شوہر ان سے کافی دور رہ کر نہ جانے کس حال میں ہوں گے اور ان کی پریشانی کو کس طرح برداشت کر رہے ہوں گے۔

صحیفہ نے اپنے شوہر کے حوالے سے بتایا کہ وہ ان کا بہت خیال رکھتے ہیں اور ان کی پوری طرح مدد کر رہے ہیں۔

 اداکارہ نے اپنی ایک سٹوری میں اپنے شوہر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں انہوں نے زندگی میں کون سے  ایسے اچھے کام کیے ہوں گے جو انہیں  اتنا سمجھنے اور محبت کرنے والے خضر جیسے شوہر ملےہیں۔

آپ کو بتاتے ہیں کہ  یوں تو صحیفہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ذہنی حالات سے کے بارے میں تفصیل  سے بتایا ہے  لیکن اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی ذہنی صحت خراب ہونے کی کیا وجہ ہے۔ 


Like it? Share with your friends!

-1
-1 points

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
2
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
1
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format