پتوکی: شادی ہال میں محنت کش کی ہلاکت، باراتی لاش کے سامنے کھانا کھاتے رہے


0

معاشرے میں بڑھتی ہوئی سنگدلی، بے رحمی، بے حسی نے انسانیت کے تقدس کی پامال کردیا ہے ، لوگ قانون و قوانین پر عمل پیرا ہونے کے بجائے صحیح اور غلط کا فیصلہ خود ہی کرنے لگے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔ اس بڑھتی ہوئی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ اب لوگ معمولی نوعیت جھگڑوں پر قانون ہاتھ میں لے لیتے ہیں اور ایک دوسرے کی جان لینے سے بھی دریغ نہیں کرتے یعنی کہ انسانی جان کی کوئی اہمیت ہی نہیں رہی۔

ایسا ہی ایک افسوناک واقعہ صوبہ پنجاب کے شہر پتوکی میں میرج ہال کے باہر  پیش آیا جس میں باراتیوں کے مبینہ تشدد سے ایک محنت کش کی ہلاکت ہوگئی تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔

Image Source: Screengrab

واضح رہے کہ متوفی محمد اشرف پاپڑ فروخت کر کے بچوں کا پیٹ پالتا تھا، وہ شادی ہال کے باہر پاپڑ فروخت کررہا تھا کہ باراتیوں کے ساتھ جھگڑا ہوا اور ان کے تشدد سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔ باراتیوں کی بے رحمی دیکھیں کہ محنت کش کی لاش سامنے رکھے ہونے کے باوجود کھانا کھاتے رہے۔

https://mobile.twitter.com/MalikKa5hif/status/1505948582691622916

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طرف لاش زمین پر رکھی ہوئی ہے جبکہ باراتی وہیں بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں۔اس واقعے سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ باراتیوں نے پاپڑ فروش پر جیب تراشی کا الزام لگایا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔

Image Source: Screengrab

تاہم ، یہ واقعے رونما ہونے کے بعد پولیس کی ٹیموں نے رات گئے کنگن پور، پتوکی اور سرائے مغل میں کارروائی کرکے 12 افراد کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز نے متوفی کے جسم پر تشدد کی تصدیق نہیں کی تاہم واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کی جارہی ہے، پی ایف ایس اے کی ٹیم نے جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں جبکہ میرج ہال کے  منیجر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

https://mobile.twitter.com/OfficialDPRPP/status/1506139040147509250?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1506139040147509250%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F280936-

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے رات واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔ ڈی پی او قصور واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کررہے ہیں اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے جبکہ مزید افراد کو شامل تفتیش کرنے کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے اور حتمی رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آ ئیں گے۔

ایسے واقعات کے جب منظر عام پر آتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا کہ معاشرے سے انسانیت ناپید ہوتی جارہی ہے، کوئی کسی کا پرسان حال نہیں کہیں بھائی بھائی کا دشمن ہے، اور کہیں باپ بیٹی کا قاتل۔ گزشتہ دنوں صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی میں محلہ نورپورہ میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا جس میں بیٹے کے خواہشمند سفاک باپ نے اپنے ہاتھوں سے 7 دن کی معصوم بچی کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ پولیس نے نومولود بچی کے نانا کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *