پاکستانی کرکٹرز کے لا کھوں کے قربانی کے جانور


0

عید الضحی کے قریب آتے ہی ہر طرف مویشی منڈی لگی ہوئی ہی ہیں۔ لیکن مویشوں کی آسمان کو چھوتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے  بہت کم ہی لوگ اپنی مرضی کا جانور خرید پا رہے ہیں۔

اس کے بر عکس سنت ابراہیمی کو ادا کرنے کے لئے پاکستانی کے مشہور ترین کرکٹرز قیمت کی پرواہ کیے بغیراپنی پسند کے خوبصورت جانور خریدنے کے لئے منڈیوں کے چکر لگا رہے ہیں۔

کچھ کرکٹرز ایسے بھی ہی جو قربانی کے جانور خریدنے منڈی گئے تو جانوروں کی قیمتیں  لاکھوں اور کرڑوڑوں میں ہیں۔

 پانچ پاکستانی کرکٹر زکے مہنگے ترین قربانی کے جانور

Pakistani Cricketer Qurabani Janwar

1-سرفراز احمد

سرفراز احمد نے ہر سال کی   طرح  اس سال بھی دو خوبصورت  بیل اللہ کی راہ میں قربان کرنے کے لئے    خریدلئے ہیں ۔آپ یہ سن کر حیران رہ جائے گئے کہ سرفراز احمد کے ایک بیل کا نام چشمہ اور دوسرے کا نام پانڈہ ہے۔ان دونوں بیلوں کی قیمیتوں کی بات کی جائے تو  چشمہ کی قیمت 18 سے 20 لاکھ روپے ہے جبکہ پانڈہ کی قیمت 15 سے 18 لاکھ روپے ہے۔

2-بابر اعظم

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی بات کی جائے تو بابر اعظم کے قربانی کے جانور کی قیمت 20 سے 30لاکھ روپے ہے۔انہوں نے دورہ انگلینڈ پہ جانے سے پہلے ہی اپنے اور اپنے گھر والوں کی طرف سے قربانی کے لئے اپنی پسند کا خوبصورت اور وزنی بیل خرید لیا تھا۔

3-شاہین شاہ آفریدی

اپنی تیز ترین باولنگ اور شاندار یوکرسے بیٹس مینوں کی وکٹیں اڑانے والے شاہین شاہ آفریدی اور ان کے گھر والوں نے بھی جانوروں کی آسمانوں کو چھوتی ہوئی قیمتوں کی پرواہ کیے بغیراپنا پسند کا جانور خرید لیا ہے۔ان کے قربانی کے جانور کی قیمت ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہے ۔شاہین آفریدی کے قربانی کے جانور کی قیمت 20 سے30 لاکھ روپے ہے۔

4- محمد رضوان

قیمتوں کی پرواہ کیےبغیر اپنی مرضی کے قربانی کے جانور خریدنے میں محمد رضوان کا نام بھی آتا ہے۔باقی کرکٹرز کی نسبت محمد رضوان کا اسلام سے تعلق تھوڑا زیادہ ہےکہ دوران میچ بھی وہ میدان میں نماز ادا کرنا شروع کردیتے ہیں۔

نماز کے ساتھ ساتھ وہ سنت ابراہیمی ادا کرنے میں بھی پیچھے نہیں اور بہت شوق سے قربانی کے جانور خریدتے ہیں۔

اس سال بھی انہوں نے اور انکے گھر والوں نے پیسوں کی پرواہ کیے بغیر لاکھوں روپے کا اپنی پسند کا جانور خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن ابھی تک انکے قربانی کے جانور کی قیمت سامنے نہیں آئی ممکن ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کرقیمت بتانا مناسب نہیں سمجھا۔

5-حسن علی

پہلے آپ کو بتاتے ہیں کہ گزشتہ سال دورہ  انگلینڈ پر جانے سے پہلےحسن علی نے 8 لاکھ کا بیل خریدا تھا۔اس سال بھی  انہوں نے اور ان کے گھر والوں نے قربانی کے لئے کافی مہنگا  اور خوبصورت  خریداہے اس سال بھی وہ بیل کی قربانی کر رہے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کےانہوں نےاپنے جانور کی قیمت ظاہر نہیں کی ہے۔

پچھلے چند سالوں میں کامران اکمل اور عمر اکمل بھی اپنے قربانی کے مہنگےجانوروں کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بن چکے ہیں۔ان کرکٹرز کے علاوہ باقی تمام کرکٹرز بھی اپنی مرضی کی قربانی کرتے ہیں لیکن ابھی تک سوشل میڈیا کی زینت نہیں بنے ہیں۔

یہ وہ کرکٹرز ہیں جنہوں نے مہنگائی کی پرواہ کیے بغیر اپنی پسند کے جانوروںقربانی کرکے سنت ابراہیمی ادا کرتےہیں۔   


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *