پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،حکومت کو سخت تنقید کا سامنا


0

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ شب وزرات خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔

پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ یہ قیمتیں 28 فروری تک لاگو رہیں گی۔

Image Source: File

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر پی ڈی ایل اور دوسرے ٹیکس کم کرنے سے حکومت کو ماہانہ 70 ارب روپے نقصان ہورہا ہے۔ تاہم سیاسی جماعتوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا، رہنماؤں نے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کا شہریوں کے لیے نئے سال کا تحفہ ہے اور مہنگائی کے خاتمے کا واحد راستہ پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار سے ہٹانا ہے۔

مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز نے بدھ کے روز پی ٹی آئی کی زیر قیادت حکومت پر برس پڑے اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت لوگوں سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں وزیراعظم عمران خان کو سبق سکھائیں۔

جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا کہ ان کی جماعت حکومت کے اس ظلم پر خاموش نہیں رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اضافہ حکومت کی “سفاکیت” کی ایک اور مثال ہے کیونکہ اس نے اسلام آباد کی طرف احتجاجی مارچ کی دھمکی دی تھی۔

A tweet of JI chief Sirajul Haq
Image Source: Twitter

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نرخوں میں اضافے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’منتخب حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں‘‘، انہوں نے مزید کہا کہ شہری اسے کسی قیمت پر قبول نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہ اکہ بس اب بہت ہوگیا، عوام 27 فروری کو اسلام آباد کے لیے نکلیں گے اور مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان سے حساب لیں گے۔

A screengrab of Bilawal's statement tweeted by the PPP
Image Source: Twitter

مسلم لیگ (ن) کے اسحاق ڈار نے نوٹ کیا کہ شرح میں اضافہ عوام کے لیے ناقابل برداشت تھا، اور کہا کہ یہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا نتیجہ ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے سوال اٹھایا کہ اس تیزی سے بڑھتی مہنگائی میں عوام کس طرح اپنی ضروریات زندگی پورا کرپائیں گے۔

پی پی پی کی ایک اور رہنما ناز بلوچ، جو پہلے پی ٹی آئی کی رکن تھیں، نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کا براہ راست نتیجہ مہنگائی کی شرح کو بلند کرے گا۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کیا گیا اور حکومت کیجانب سے پیٹرول اوگرا کی تجویز سے بھی زیادہ مہنگا کیا گیا ہے۔

مزید برآں ، روس اور یوکرین کشیدگی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کی وجہ سے پاکستان میں حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان تو موجود تھا لیکن 12 روپے تک کے ریکارڈ اضافے کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا شروع کردیا جبکہ بعض صارفین اس پر میمز بنانے کا موقع بھی نہیں گنوارہے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *