فواد چودھری کا نیٹ فلکس کا پاکستانی ورژن متعارف کروانے کا اعلان


0

اگر ٹیکنالوجی کی بات کی جائے تو اب یہ ڈیجیٹل دنیا کا دور ہے، ہر چیز انٹرنیٹ کی محتاج ہوتی جارہی ہے، یا یوں کہہ لیں انٹرنیٹ نے ہر چیز کی رسائی کو آسان بنا دیا ہے، جن میں انٹرٹینمنٹ ایک سب سے نمایا چیز ہیں، لوگوں کے لئے اس سے قبل ٹی وی انٹرٹینمنٹ کا سب سے بڑا زریعہ ہوا کرتا تھا تاہم وقت گزرا اور آہستہ آہستہ چیزیں انٹرنیٹ پر منتقل ہونا شروع ہوگئی جس سے لوگوں کو کافی فرق مثلاً ٹی وہ پر انسان چینل کے وقت کا محتاج ہوا کرتا لیکن اب کوئی ویب چینلز پر کسی بھی وقت اپنے پسندیدہ پروگرام کو دیکھ سکتا ہے، اس سلسلے میں لوگوں بڑی تعداد میں چینلز میں ان لائن چینلز کی سبکرپشن کروا رہے ہیں، جن میں نیٹ فلکس، ایمازون پرائم وغیرہ کا نام کافی مقبول ہے۔

جہاں دنیا میں اس کا رجحان حد سے زیادہ بڑھا ہے وہیں پاکستان میں بھی ویب چینلز پر انٹرٹینمنٹ پروگرام دیکھنے کا کافی رجحان ہے، اس ہی سلسلے میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی جانب سے ایک اہم اعلان کیا گیا کہ ملک میں نیٹ فلکس کی طرز کا پاکستانی ورژن لانچ ہونے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی لانچ ہونے جارہا ہے، (نیٹ فلکس کا پاکستانی ورژن) جس کے لئے ہم نے ٹیکنالوجی کا کام مکمل کرلیا ہے۔ جبکہ اس سلسلے میں پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کنٹینٹ یعنی مواد پر گائیڈ لائن تیار کرلیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا اپنے جاری شدہ پیغام میں مزید کہنا تھا کہ پیمرا کی گائیڈ لائن ملتے ہی ہم نجی کمپنیز سے کہیں گے کہ ہمارے ساتھ ملیں اور او ٹی ٹی سروس کا آغاز کریں۔

واضح رہے پاکستان میں ایک بڑی تعداد آن لائن اسٹیریمنگ سائٹ نیٹ فلکس وغیرہ کا استعمال کرتی ہے، تاہم پاکستان میں اب تک اس طرز کی کسی بھی قسم کی کوئی آن لائن اسٹریمنگ سائٹ موجود نہیں ہے۔ اس سلسلے میں پیش رفت یقینی طور پر ڈیجیٹل پاکستان کے منصوبے کو مزید فروغ دے گی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *