نواز شریف اسرائیل سے تعلقات کے حامی تھے, نور ڈاہری کا انکشاف


0

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو برطانوی تھینک ٹینک کے بانی نور ڈاہری کی ماضی میں نواز شریف کی اسرائیل سے لابنگ کرنے کی ٹوئٹ اور ویڈیو شیئر کرنے اور بعد میں اسے حذف کرنے پر ٹویٹر پر شدید ردعمل کا سامنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے برطانیہ میں مقیم اسلامی تھیالوجی آف انسداد دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمہ ( تھینک ٹینک )کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نور ڈاہری کی ایک پوسٹ کو ری ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے یہ دعوہٰ کیا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ایک مشیر نے سفارتی تعلقات میں بہتری لانے کے لئے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔ اس حوالے سے کچھ دن قبل نور ڈاہری نے اسرائیلی ٹی وی چینل i24TV کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم پر الزام لگایا عائد کیا کہ عمران خان نے نومبر کے آخر میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری لانے کے لئے پاکستان سے اپنے ایک مشیر کو اسرائیل بھیجا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے کئی مشیر برطانیہ میں مقیم ہیں اور ان کے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

Dahri maryam nawaz post israel
Image Source: Twitter

تاہم ،سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد نے نور ڈاہری کے عمران خان کے خلاف دعوؤں کو جعلی قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا ہے۔

دراصل مریم نواز نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نور ڈاہری کی پوسٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور اسرائیلی چینل کو دئیے جانے والے ان کے انٹرویو کلپ کو بھی شیئر کیا۔ لیکن دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں ان کے اپنے والد میاں نواز شریف کے بارے میں نور ڈاہری نے ایسا انکشاف کردیا کہ وہ مریم نواز سٹپاٹہ گئیں اور انہوں نے فوری طور پر یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ۔نور ڈاہری نے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اسرائیل سے سفارتی تعلقات بنانے چاہتے تھے جس کے لئے انہوں نے ماضی میں دو پاکستانی وفد بھی اسرائیل بھیجے۔

Maryam Nawaz deleting post
Image Source: Twitter

لہذا یہ انکشافات مریم نواز کو مہنگا پڑ گئے اور انہوں نے فوری طور پر اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مریم نواز کے حذف شدہ ٹوئٹ کی اسکرین ریکارڈنگ شیئر کردی جس سے ماضی کے سربراہ کی ساری حقیقت کھل کے سامنے آگئی۔


اس تمام تر صورتحال میں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا۔ نور ڈاہری کے انکشاف پر صارفین مریم نواز اور ان کے والد نواز شریف کو اپنے ہی ملک کے خلاف اسرائیل سے لابنگ اور سازشیں کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔


دوسری جانب مریم نواز نے ابھی تک اپنی پوسٹ پر یوٹرن لینے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی اس ویڈیو کلپ کی کوئی وضاحت کی ہے۔ عمران خان کے خلاف ٹوئٹ شیئر کرنے والے نور ڈاہری کی بات کریں تو وہ برطانیہ میں مقیم اسلامی تھیالوجی آف انسداد دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمہ کے لئے تھینک ٹینک کے بانی ہیں اور گوگل پر ان کا نام “مسلم سپورٹر فور اسرائیل “میں آتا ہے۔ بظاہر مسلمان نظر آنے والے نور ڈاہری کے نظریات خاصے مختلف ہیں جس کا اظہار وہ اپنی تحریروں کے زریعے کرتے رہتے ہیں، جو اسرائیل کے مختلف جریدوں میں شائع ہوتی ہیں۔

درحقیقت نور ڈاہری مختلف تھینک ٹینک کے ساتھ مل کر مسلم ممالک کے خلاف لابنگ کا کام سرانجام دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رواں سال بین الاقوامی میڈیا میں یہ افواہیں پھیل رہی ہیں کہ پاکستان اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کے لئے عرب ممالک کی وجہ سے دباؤ میں ہے کیونکہ بہت سے عرب ممالک نے اسرائیل کی حیثیت کو تسلیم کر لیا ہے اور اپنے سفارتی تعلقات بحال کر لئے ہیں ۔

تاہم ،وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستانی حکومت نے مستقل طور پر ان تمام خبروں کو مسترد کیا ہے اور اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے متعلق تمام تر خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم کا یہی موقف ہے کہ جب تک مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل نہیں نکل جاتا پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *