ناراض بیوی کو منانے کیلئے شوہر بجلی کے کھمبے پر چڑھ بیٹھا


0

یوں تو دنیا میں ہر ایک رشتہ ہی خوبصورت ہے، لیکن اگر انسانی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو میاں بیوی کا رشتہ دنیا میں قائم ہونے والا سب پہلا رشتہ ہے۔ میاں بیوی کا رشتہ اپنے اندر ایک الگ ہی خوبصورتی رکھتا ہے، کیونکہ یہ رشتہ کئی عوامل کا ایک مجموعہ تصور کیا جاتا ہے یعنی اس میں محبت، اپنائیت، احساس، آدب اور احترام سب ہی کا عنصر دیکھنے کو ملتا پے۔

البتہ اس دنیا میں کوئی بھی ایسا رشتہ نہیں ہے جو ہمیشہ یکساں یا ایک جیسا رہا ہو، کبھی کبھی حالات خراب ہوتے ہیں اور رشتوں میں نوک جھوک پیدا ہونا ایک فطری عمل ے، اور ایسا میاں بیوی کے معاملے میں بھی ہوتا پے۔ لیکن اس ہی حوالے سے ایک انوکھا واقعہ پیش آیا صوبہ سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں جہاں میاں بیوی کے درمیان ناراضگی میں شوہر نے اپنی جان کو جھونکوں میں ڈال دی اور کھمبے پر چڑھ گیا، کہتا ہے کہ بیوی کے روٹھ جانے پر اسے جینے کا اب کوئی حق نہیں ہے۔

Image Source: Twitter

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں پیش آیا ایک انوکھا واقعہ جہاں گھریلو ناچاقیوں پر میاں بیوی کے درمیان کوئی لڑائی تھی۔ اس پر خاتون شوہر سے طلاق لینے کے لئے ایک روز عدالت جا پہنچی۔ اس پر شوہر نے بیوی کو منایا لیکن وہ نہیں مانی۔ اس تمام صورتحال سے پریشان شوہر بیوی کو منانے کے لئے بجلی کے کھبے پر چڑھ گیا اور 11 ہزار ہائی ٹرانسمشن وولٹیج کی تاروں سے خودکشی کی کوشش کی۔ اس موقع پر شوہر کا موقف تھا کہ بیوی کے روٹھ جانے پر اب اسے زندگی جینے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

اس دوران اہلے علاقہ نے جب متعلقہ شخص کو کھبے پر چڑھا دیکھا تو لوگوں نے بروقت واپڈا انتظامیہ کو معاملے کی سنگینی سے آگاہ کیا، جس پر واپڈا انتظامیہ نے فوری طور پر متعلقہ جگہ کی بجلی کو معطل کردیا۔ جس کے بعد پولیس کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے بجلی کے کھبے پر چڑھے شخص ندیم جمالی کو کھبے سے اتارا اور پھر سے موقع سے حراست میں لے لیا۔

بعدازاں دوران حراست جب پولیس نے متعلقہ نوجوان سے معاملے کی تفتیش کی تو ملزم نے بتایا کہ اس کی بیوی اس سے ناراض ہوگئی ہے، لہذا اسے اب جینے کا کوئی حاصل نہیں رہا ہے۔ اس لئے وہ خودکشی کی غرض سے پول پر چڑھا تھا۔

معاملہ اب کس کروٹ بیٹھتا ہے، کیا بیوی شوہر کی غلطی معاف کرکے اسے ایک موقع اور دے گی یا پھر شوہر کو پولیس کی حراست میں رہنے دے گی۔ یہ ےو وقت آنے پر ہی پتہ چلے البتہ اس طرح کا واقعہ پاکستان میں پہلی بار رونما نہیں ہوا ہے، کئی کئی بار لوگ پول پر چڑھے ہیں، جنہیں بعدازاں پولیس اور مقامی انتظامیہ نے اتارا ہے۔ جن میں ایک مشہور ترین واقعہ یی بھی ہے کہ ایک شخص محض اس لئے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا تھا کہ اس کے اہلخانہ اس کی شادی نہیں کروا رہے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *