اداکارہ نادیہ خان نے شوہر فیصل ممتاز کی حمایت میں بول پڑیں


1

پاکستان میں مارننگ شوز کی بنیاد ڈالنے والی مشہور ومعروف اداکارہ اور پروڈیوسر نادیہ خان حال ہی میں ایک بار پھر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ہیں۔ ریٹائرڈ ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ سے یہ ان کی دوسری شادی ہے۔ اس نوبیاہتا جوڑے کو شادی کے بندھن میں بندھے ابھی ایک ماہ ہوا ہے، سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا کہ اچانک نادیہ خان کے شوہر کی سابقہ بیوی منظرعام پر آگئی اور انہوں نے فیصل ممتاز راؤ پر سنگین الزامات لگائے، جس پر اداکارہ نادیہ خان اپنے شوہر کی حمایت میں سامنے آئیں، شوہر پر لگنے والے تمام الزامات کا بھرپور دفاع کیا۔

فیصل ممتاز راؤ کے حوالے سے بات کریں تو وہ پاکستان ائرفورس کے ایک ریٹائرڈ ونگ کمانڈر ہیں، جو 1970 میں لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں سال 1991 میں جی ڈی پی کورس میں کمیشن آفیسر کی حیثیت سے پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔

Image Source: Instagram

چند روز قبل اداکارہ نادیہ خان کی جانب سے حال ہی میں ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ. فیصل ممتاز راؤ سے یہ ان کی دوسری شادی ہے۔ جبکہ اپنے شوہر سے وہ کیسے ملیں تھیں، اس پر انہوں کہا کہ وہ چار ماہ قبل وہ ایک مشترکہ دوست کے توسط سے پہلی بار اپنے شوہر سے ملیں تھیں، جس دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کیا اور پھر شادی ہوگئی۔

اس ویڈیو پیغام میں نادیہ خان کی جانب سے اپنے شوہر کے خاندان اور پیشہ وارانہ زندگی کے حوالے سے تمام مداحوں کو بتایا گیا۔ اگرچہ میڈیا شخصیت نہ ہونے کی باعث مداح شوہر فیصل ممتاز راؤ کے حوالے کچھ خاص تو نہیں جانتے البتہ اداکارہ نادیہ خان اپنے شوہر کے خوب گیت گاتے دے رہی ہے، اداکارہ تو کہنا ہے کہ وہ تو کسی شہزادے سے کم نہیں ہیں، لیکن ان کے شوہر کی دوسری بیوی کے فیصل ممتاز راؤ کے حوالے خیالات کچھ رائے نہیں، انہوں نے کچھ حیران کن انکشاف کئے ہیں۔

Image Source: Youtube

اس سلسلے میں جاری ویڈیو پیغام میں خاتون نے اپنا نام لبنا فاروق بتاتے ہوئے کہا کہ وہ فیصل ممتاز راؤ کی دوسری بیوی ہیں، ان کی ایک پہلے بھی شادی ہوئی اور ان کا نام شماء ہے، جبکہ اداکارہ نادیہ خان ان کی تیسری بیوی ہیں، انہوں نے فیصل ممتاز راؤ کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بہت جلدی محبت ہوجانے کی عادت ہے۔ انہوں نے ان کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا تھا۔

لبنا فاروق نے اپنے اور فیصل ممتاز راؤ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فیصل صاحب سے اپنی طلاق کے تین سال بعد ملی تھیں، جیسے انہوں نے نادیہ خان کو شادی کے لئے پیغام دیا بالکل اسی طرح انہوں نے مجھے بھی شادی کا پیغام دیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے مجھے اپنی والدہ سے ملوایا اور جن سے میں بےحد متاثر ہوئی۔ بعدازاں انہوں کالے جادو کا بہانا بنا کر انہیں طلاق دے دی تھی۔

Image Source: Instagram

اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے محض چند گھنٹوں بعد مشہور ومعروف اداکارہ نادیہ خان کی جانب سے بھی سماجی رابطے ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا گیا، اگرچے وہ ویڈیو پیغام اداکارہ کی جانب سے اب ہٹا دیا ہے، اس ویڈیو میں اداکارہ نادیہ خان نے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس حوالے سے اپنی فکر مندی ظاہر کی۔ نادیہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے ایک دوسرے کے ماضی کو جانتے ہوئے ایک دوسرے کو قبول کیا ہے۔

اداکارہ نادیہ خان کا مزید کہنا تھا کہ لبنا فاروق کو جلد سائبر کرائم دبئی اور دبئی پولیس سے نمٹانا ہوگا کیونکہ انہوں نے ایک عزت دار انسان کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ نادیہ خان کے مطابق متعلقہ خاتون ان کا نام استعمال کرتے ہوئے شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ درحقیقت ان کے شوہر ایک مہربان قسم کے انسان ہیں، بلکہ وہ خود ہی ان چیزوں کا شکار ہوئے ہیں۔ لہذا انہوں نے اپنے تمام مداحوں سے درخواست کی وہ ان تمام چیزوں کو نظر انداز کریں۔

یہ معاملہ ابھی کس طرف جائے گا اور اس کی حقیقت کیا ہے، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ ہوسکتا ہے اداکارہ نادیہ خان اپنے یوٹیوب چینل پر اس پورے معاملے پر آنے والے وقتوں میں تفصیلاً بات کریں۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *