Uncategorized

تمام تر مشکلات کے باوجود 65 فیصد پاکستانی خوش ہیں،گیلپ سروے


0

یہ تو سچ ہے کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں پاکستانی ہمت نہیں ہارتے اور گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے نے یہ بات سچ بھی ثابت کردی ہے۔ اس سروے کے مطابق 2020 میں 65 فیصد پاکستانی مسائل اور معاشی مشکلات کے باوجود اپنی زندگیوں سے خوش ہوئے۔

ریسرچ کمپنی کی طرف سے یہ سروے 09 اکتوبر سے 02 نومبر 2020 کے درمیان کیا گیا جس میں تقریباً ایک ہزار پاکستانیوں نے حصؔہ لیا۔ ملک میں کورونا کی صورتحال اور معاشی پریشانیوں کے باوجود اس سروے میں 65 فیصد پاکستانیوں نے اپنی زندگی سے خوش ہونےکا اظہار کیا، 25 فیصد نے افسردگی جبکہ 8 فیصد نے درمیانہ مؤقف اختیار کیا۔ تاہم 2 فیصد لوگوں نے اس سوال کا کوئی جواب ہی نہیں دیا۔ گزشتہ سالوں کی نسبت حالیہ سروے میں پاکستانیوں کی خوشی کی شرح مجموعی طور40 فیصد رہی۔

نواز یا عمران “عوام “کب زیادہ خوش ہوئے؟
ملک میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والی پاکستان تحریک انصاف عوام کی امیدوں پر تاحال پوری نہیں اترسکی کیونکہ سروے یہ بتاتا ہے کہ 2016 میں مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں عوام میں خوشی کا تناسب 71 فیصد کے ساتھ اب تک کی بلند سطح پر رہا۔ بعدازاں 2017 میں یہ گھٹ کر 48 فیصد رہ گیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقتدار میں آنے کے پہلے سال (2018) کے دوران عوام میں خوشی کا تناسب یکدم بڑھ کر 65 فیصد ہوگیا لیکن پھر 2020 میں یہ دوبارہ سے کم ہوگیا۔

ہندوستان اور افغانستان کی صورتحال
پاکستان کے پڑوسی ممالک کی بات کریں تو حالیہ سروے کے مطابق اس سال پاکستان کے مقابلے ہندوستان میں 64 فیصد ہندوستانی اپنی زندگی سے خوشی ہوئے جب کہ افغانستان میں 48 فیصد لوگوں نےخوش ہونے کا اظہار کیا۔

کس ملک کی عوام سب سے زیادہ خوش رہی؟
اس سروے کے نیٹ اسکور کے برعکس موجودہ سال میں پاکستانیوں کی رائے کا موازنہ 46 ممالک کی مجموعی رائے سے کیا گیا تو عالمی سطح پر 54 فیصد افراد خوش نظر آئے۔ اسی طرح عالمی سطح پر “ناخوش” پاکستانی 14 فیصد جب کہ “خوش اور ناخوش کے درمیان” پاکستانی 31 فیصد رہے۔ گیلپ کے اس خوشی کے انڈیکس کے مطابق کرغزستان کی عوام 85 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ خوش ہوئے، اس کے بعد قازقستان 78 فیصد اور کولمبیا اور ایکواڈور 77 فیصد پر رہا۔ آذربائیجان کے عوام نےخوشی کے لحاظ سے 76 فیصد جبکہ نائیجیریا 70 فیصد پر رہا۔ عالمی طور پر ناخوشی کے معاملے میں شمالی مقدونیہ 3 کے ساتھ سرفہرست رہا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *