مجھے نور مقدم کی طرح مار دیا جائے گا، وشاء ابوبکر


0

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے نواب اکبر بگٹی کے بیٹے شاہ زوار بگٹی کے خلاف اہلیہ کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود مجرم کو گرفتار کرنے سے انکار کردیا جبکہ ان کی اہلیہ وشاء ابوبکر نے اپنی جان بچانے کے لئے ویڈیو پیغام کے ذریعے سوشل میڈیا سے صارفین سے مدد طلب کر لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وشاء ابوبکر نے ٹوئٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اگلی نور مقدم بننے سے پہلے مجھے اپنے شوہر شاہ زوار بگٹی سے بچالیں ۔ان کے مطابق ، لاہور ایف آئی اے سائبر کرائم شاہ زوار کو گرفتار نہیں کررہا۔ اسے اب تک مفرور قرار دے دیا جانا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایسی مراعات صرف مردوں کے لئے ہیں ان عورت کے لئے نہیں جو اپنے حق کے لئے کھڑی ہوتی ہیں۔

وشاہ ابوبکر کے وکیل حسن نیازی کے مطابق ان کی جان کو خطرہ ہے کیونکہ زوار بگٹی نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹرز کو ذاتی طور پر یہ کہا ہے کہ اگر انہیں پتہ چل گیا کہ وہ کہاں ہے تو وہ اسے مار ڈالیں گے۔ یاد رہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے محمد منظور مجرم کو پناہ دے رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے بعد وشاء نے اپنا ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے صارفین سے اپنی جان تحفظ کے لئے مدد کی اپیل کردی ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ “مجھے لگتا ہے کہ اگر ایف آئی اے کے ڈائریکٹر بابر بخت میرے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے اور شاہ زوار کو گرفتار نہیں کرتے تو جلد ہی میرا ہیش ٹیگ بھی سامنے آجائے گا۔ اس نے پہلے بھی میرے بعد ٹارگٹ کلر بھیجا ہے اور وہ مجھے نور کی طرح ہی مار ڈالے گا۔”

انہوں نے نور مقدم ، صائمہ اور قرتہ العین کے قتل کو حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “تین دنوں میں تین مختلف لڑکیوں کے لئے ہیش ٹیگ چلائے جارہے ہیں ، آپ لوگ میری مدد کریں میری آواز کو آگے پہنچائیں۔ “

وشاء ابوبکر نے مزید کہا کہ “میں تین ماہ سے چھپی ہوئی ہوں، کب تک میں ایسی خوف زندگی گزاروں گی۔ آپ لوگ میری مدد کریں، یہ ظلم کا کلچر ختم کریں تاکہ جن کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی ہے ان کو انصاف ملے وہ تحفظ کے ساتھ زندگی گزار سکیں اور مجرم آزاد نہ گھومیں۔”

واضح رہے کہ اس ماہ کے شروع میں ،وشاہ کے وکیل بیرسٹر حسن نیازی نے انکشاف کیا تھا کہ اس کیس سے دستبرداری کے لئے ان پر لائسنس کی معطلی کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ در حقیقت ، پنجاب بار کونسل نے ان کی بات سنے بغیر اس کا لائسنس معطل کردیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کیلئے ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر تک درج کی گئی۔

Image Source: File

رواں برس اس معاملے کی حقیقت اس وقت منظر عام پر آئی کہ جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شاہ زوار بگٹی کی اہلیہ نے ان کے بارے میں دل دہلا دینے والے انکشافات کیے۔انہوں نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ علیحدگی اختیار کرنے کے بعد یہ شخص انہیں اور ان کی فیملی کو قتل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور ایک بار وہ ان کو مارنے کے لئے ٹارگٹ کلر بھی بھیج چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص میری ذاتی تصاویر دوسروں کو بھیج کر مجھے بلیک میل کررہار ہے۔ میں حکومت سے تحفظ چاہتی ہوں تاکہ میں اس آدمی کے خلاف مقدمہ لڑسکوں جس نے میری زندگی تباہ وبرباد کردی۔

وشاہ ابوبکر نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا تھا کہ میں نے شاہ زوار بگٹی کی مار پیٹ اور تشدد کو برداشت کیا، میں نے اس شخص کی اپنی بیٹی سے نفرت کو برداشت کیا ، میں نے اس کے غصے کو اور دین سے نفرت کو برداشت کیا اور اب یہ میری نجی تصویریں شیئر کر کے مجھے بلیک میل کر رہا ہے۔ لیکن اب میں اس کے خلاف کھڑی ہونگی اور مقدمہ لڑوں گی۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ اس نے صرف مجھے اذیت نہیں دی بلکہ میرے مذہب کی بھی توہین کی ۔ یہ قرآن پر پیر رکھتا اور جب بھی میں اس کی تلاوت کرتی یا نماز پڑھتی تو مجھے مارتا پیٹتا۔ اس شخص نے پریگننسی کے دوران بھی مجھے مارا پیٹا یہ ہمارے بچے کو مارنا چاہتا تھا۔ اس نے خود میری نازیبا ویڈیوز بنائیں اور میرے رشتے داروں کو بھیجیں کیونکہ یہ جانتا تھا کہ میں اس کے بعد خودکشی کرلوں گی اور اپنی بچی کو اس کے حوالے کردوں گی ۔حتیٰ کہ اس نے یہ ویڈیوز میرے درزی اور فوڈ رائڈر کو بھی بھیج دیں اس نے کسی کو نہیں چھوڑا ،میں سات سال سے اس کی اذیتیں برداشت کررہی ہوں۔

ان ویڈیو پیغامات نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا اور ان ویڈیوز کے بعد کئی ایسی خواتین سامنے آئیں جن کا یہ دعویٰ تھاکہ شاہ زوار بگٹی نے ان کے ساتھ عصمت دری کی اور انہیں بھی بلیک میل کیا۔اس حوالے سے ایف آئی اے کا کہنا ہے اہلیہ کے علاوہ شاہ زوار بگٹی کے خلاف کئی خواتین نے ہراسگی کی درخواستیں جمع کروائیں ہیں اور ان پر خواتین کو تصاویر کے نام پر بلیک میل کرنے کا الزام عائد ہے۔ اب اہلیہ سمیت یہ تمام متاثرہ خواتین مجرم کو سلاخوں کے پیچھے دیکھنے کی منتظر ہیں۔

تاہم ،ایف آئی اے نے شاہ زوار بگٹی کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے اور ٹیم کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شاہ زوار بگٹی کے موبائل نمبرز ٹریس کئے جا رہے ہیں اور گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی لیکن مجرم تاحال پولیس کی گرفت سے آزاد ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format