میری ایک شادی ہے اور وہ طوبی کیساتھ ہے، ڈاکٹر عامر لیاقت


0

یوں تو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وجہ شہرت کئی حوالوں سے ہے لیکن انہی چند وجوہات میں ایک بڑی وجہ تنازعات کی بھی ہے، ان کے حوالے سے یہ بات ہمیشہ سے مشہور رہی ہے کہ ان کا اور تنازعات کا آپس میں گویا کوئی چولی دامن کا ساتھ ہو۔ ایک تنازعے سے باہر نہیں آتے ہیں کہ دوسرے کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ اس بار بھی ہوا، جب اچانک معروف اداکارہ اور ماڈل ہانیہ خان منظر عام پر آئیں اور دعویٰ کیا وہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ان کی دوسری بیوی طوبی عامر پر الزام عائد کیا کہ انہوں انہیں نقصان پہچانے کے لئے ان پر کالا جادو کروایا ہوا تھا۔ تاہم ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اس دعوے کو رد کردیا ہے۔

ماڈل ہانیہ خان نے جہاں خود کو رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی قرار دیا وہیں انہوں نے اپنی اور ڈاکٹر عامر کی آڈیو کالز اور میسجز کے اسکرین شارٹس بھی شئیر کئے۔ ہانیہ خان نے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دھوکے باز اور غدار قرار دیتے ہوئے، ڈاکٹر عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ طوبی عامر پر سنگین الزامات عائد کئے۔

Image Source: Facebook

چنانچہ اب ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اس معاملے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی تیسری شادیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محض ایک شادی ہے اور وہ طوبی کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عورت کی لمبی زبان کا شکوہ تو سب کرتے ہیں، لیکن کوئی گونگی عورت سے شادی نہیں کرنا چاہتا ہے۔ سب کی خواہش ہوتی ہے کہ شادی کریں تو بولتی عورت سے کریں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے ویڈیو پیغام میں ایک شعر بھی کہا گیا کہ “تلاش کر نہ سکو گے، پھر مجھے وہاں جاکر بھی، غلط سمجھ کر جہاں مجھے تم نے کھو دیا تھا۔۔۔ اور کبھی جو مجھے فتویٰ دینے کا علم ملے، میں انسان کا انسان کے آگے رونا حرام لکھتا ہوں ۔۔۔ اگرچے اس شعر سے ان کے اس معاملے کی وضاحت تو سامنے نہ آئی، ہوسکتا ہے کہ انہوں نے کسی کو کوئی پیغام دیا ہو۔۔ کس کو وہ خود ہی بتا سکتے ہیں۔

اس دوران ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی مبینہ آڈیو ٹیپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جس میں ایک کال میں سنا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ کیسے ان کی دونوں شادیاں ان کی پسند سے نہیں ہوئی ہیں، پہلی شادی والدہ کی پسند اور دوسری شادی ناگزیر حالات کی وجہ سے انہیں کرنا پڑھی تھی۔ جبکہ آڈیو میں انہیں نازیبا گفتگو کرتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے۔

واضح رہے ماڈل ہانیہ خان کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ ان کا رشتہ ڈاکٹر عامر لیاقت سے کوئی نیا نہیں ہے، وہ ان کے اہلخانہ سے بھی مل چکے ہیں، دونوں کی شادی ہونے والی تھی، دونوں کے خاندان راضی تھے تاہم ان کی موجودہ بیوی نے ان کے خلاف مہم شروع کی۔ ہانیہ خان نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو منافق قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے ان کے کیرئیر کو بھی ختم کرنے کی کوشش کی۔

یاد رہے رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کچھ عرصہ قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مریم نواز کے چلنے والے بیان کی تصویر کو ایڈٹ کرکے اس پر ہندو دیوتا (کالی ماتا) کی تصویر کو چسپاں کیا اور بریکنگ نیوز کی طرح دیکھایا اور اسے صارفین سے شئیر کیا تھا ۔ اس پوسٹ پر انہوں نے کیپشن بھی درج کیا اور مریم نواز کا اسے دوسرا روپ قرار دے دیا۔ بعدازاں کڑی تنقید کے بعد انہوں نے عوام سے اپنے اس عمل کی معافی مانگی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *