میٹا کے بانی مارک زکربرگ کاشماردنیا کے امیرترین افراد میں ہوتاہے ان کے اثاثوں کی مالیت تقریبا 198 ارب ڈالرز ہے۔

حالیہ مہینوں میں مارک زکربرگ نے اپنا ذاتی انداز کو کافی حد تک بدلا ہے اور چمکتی سونے کی چین اب اکثر گلے میں جھولتی نظر آتی ہے۔
مگر اب انہوں نے جو گھڑی خریدی ہے اس کی قیمت دنگ کر دینے والی ہے۔
Mark Zuckerberg Watch Cost
DB25 Starry Varius Aéroliteحال ہی میں مارک زکربرگ نے ایک نئی گھڑی خریدی ہے

،ہر سال ایسی صرف 5 گھڑیاں ہی تیار کی جاتی ہیں،اس کا ڈائل ایک شہاب ثاقب سے تیار کیا جاتا ہے جس کا ڈیزائن کہکشاں جیسا ہے جبکہ اس پر 24 قیراط سونے کے پتے موجود ہیں،اس کا اسٹریپ مگرمچھ کی کھال سے تیار کیا جاتا ہے۔
اس گھڑی کی واضح قیمت تومعلوم نہیں ہوسکی مگر ایک تخمینے کے مطابق اس کی قیمت کم از کم 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز (7 کروڑ 23 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔
:مذید پڑھیئں
معروف یو ٹیوبر ڈکی بھائی ماہانہ کتنے لاکھ ڈالر کماتے ہیں؟ڈکی بھائی کی ہنگامہ خیز کمائی
مارک زکربرگ پہلے گھڑی پہنناپسندنہیں کرتے تھے ،لیکن چندماہ قبل مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کے دوران وہ اننت امبانی کی گھڑی سے بہت زیادہ متاثر ہوئے تھے،اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ میں کبھی گھڑی خریدنا نہیں چاہتا تھالیکن اسے دیکھنے کے بعد مجھے لگا کہ گھڑیاں تو زبردست ہوتی ہیں۔
مارک زکربرگ زیادہ ترسادہ گرے ٹی شرٹس میں نظرآتے ہیں،کمپنی کی جانب سے انہیں محض ایک ڈالر تنخواہ دی جاتی ہے لیکن حالیہ کچھ عرصے کے دوران ان کے اندازمیں تبدیلی دیکھی جارہی ہے اورمارک زکربرگ نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیاہے کہ انہوں نے اپنی نئی شرٹ کو خود ڈیزائن کیا ہے۔
0 Comments