ماہرین صحت نے فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد کو خبردار کردیا


0

اگر آپ بھی فرنچ فرائز، برگرز اور بروسٹ بہت شوق سے کھاتے ہیں تو اب ذرا احتیاط برتیں کیونکہ امریکا میں کیجانے والی ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے سے جگر کا مرض (جگر پر چربی) لاحق ہو سکتا ہے۔

جگر انسانی پیٹ کے اندر سب سے دوسرا بڑا عضو ہوتا ہے جو غذا کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا کام کرتا ہے، یہ عضو کھانے کو جسم میں خون اور تقویت دینے اور انسانی فضلے میں بدلنے کے لیے تقسیم میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جگر کی خرابی سے نظام انہضام بھی متاثر ہوتا ہے اور اس عضو کی بیماری دیگر کئی بیماریوں کی بھی وجہ بن سکتی ہے ، جگر کی چربی ایک عام مرض ہے جو کہ موٹاپے سمیت غیر صحت مند غذا، سگریٹ و شراب نوشی جیسی عادات کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔

Image Source: Unsplash

ماہرین صحت کے مطابق سب سے خطرناک جگر پر چربی شراب و سگریٹ نوشی سے ہوتی ہے، تاہم موٹاپے اور غیر صحت مند غذائیں کھانے سے ہونے والی چربی مختلف مسائل اور خاص طور پر پیٹ میں درد کی شکایت کو عام کر سکتی ہے۔

Image Source: Unsplash

امریکی ماہرین نے جگر پر چربی اور فاسٹ فوڈ میں تعلق جاننے کے لیے چار ہزار بالغ افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جس سے معلوم ہوا کہ فاسٹ فوڈ کھانے کا جگر کے امراض سے گہرا تعلق ہے۔

ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نصف سے زائد امریکی بالغ افراد فاسٹ فوڈ کا استعمال کرتے ہیں اور گزشتہ نصف صدی میں اس کے استعمال میں مسلسل اضافہ سامنے آرہاہے۔

Image Source: Unsplash

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد حیران کن طور پر فاسٹ فوڈ کے استعمال میں اضافہ ہوا جس سے لوگوں میں جگر کے امراض زیادہ تیزی سے بڑھے۔

ان نتائج سے معلوم ہوا کہ فاسٹ فوڈ استعمال کرنے والے تمام افراد کے جگر میں چربی پائی گئی، تاہم جن افراد نے یومیہ کم فاسٹ فوڈ کا استعمال کیا، ان میں چربی کی شرح بھی کم پائی گئی۔

Image Source: Unsplash

ماہرین صحت کے مطابق عام افراد کا خیال ہوتا ہے کہ دن میں ایک بار فاسٹ فوڈ کھا لینے سے صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا اور اسی وجہ سے وہ غیر صحت مند کھانے کھا کر اپنے جسم کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ماہرین کی جانب سے  تجویز کیا گیا ہے  کہ فاسٹ فوڈ میں شامل ایسی غذاؤں کو انتخاب کیا جائے جو زیادہ چکنی اور تلی ہوئی نہ ہوں تو جگر کی چربی بڑھنے کی رفتار کو کم کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ کچھ غذاؤں کو اپنے روزمرہ روٹین میں شامل کر کے اپنے جگر کو بہترین حالت میں رکھ سکتے ہیں جیسکہ؛

دلیہ

Image Source: Unsplash

دلیے میں موجود ریشے (فائبر) کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہےجو ایک جانب تو موٹاپے کو دور رکھتی ہے اور دوسری جانب جگر کو تندرست رکھتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ دن کا آغاز دلیے سے کیا جائے۔

شاخ گوبھی اور ہری سبزیاں

Image Source: Unsplash

شاخ گوبھی (بروکولی) اور دیگر ہری سبزیاں جگر کو صحت مند رکھنے کیلئے بہترین کردار ادا کرتی ہیں۔ ایک جانب تو یہ جگر پر اضافی چربی جمع ہونے سے روکنے کے ساتھ ساتھ جگر کی حفاظت بھی کرتی ہے ۔ بھاپ میں پکائی ہوئی شاخ گوبھی بادام کے ساتھ کھائیں تو یہ جگر کیلئے بہت مفید ہوگی۔ شاخ گوبھی میں موجود کئی اجزا جگر کو طاقت فراہم کرتے ہیں۔

بادام

Image Source: Unsplash

باداموں میں وٹامن ای کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو انسانی جلد اور جگر کیلئے بہت مفید ہوتا ہے۔ یہ جگر کی چربی کو دور کرتی ہے اور فیٹی لیور مرض کو دور کرتی ہے۔ اس کے علاوہ بادام دل کو قوی بناتےہیں۔

پالک

Image Source: Unsplash

سبزپتوں والی سبزیوں کا استعمال نہ چھوڑیں اور ممکن ہو تو پالک کھانے کا عمل جاری رکھیں۔ پالک میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس گلوٹا تھائن موجود ہوتا ہے جو جگر کو طاقتور بناتا ہے۔

سبز چائے

Image Source: Unsplash

سبزچائے اپنے اندر جادوئی تاثیر رکھتی ہے۔ اس میں ایک قسم کا اینٹی آکسیڈنٹ کیٹاچن پایا جاتا ہے۔ سبز چائے جگر کے سرطان اور اس کی دیگر اقسام کو لاحق ہونے سے روکتی ہے۔ واضح رہے کہ گرم سبز چائے تاثیر میں بہتر ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: موئژ طریقہ کار اختیار کرکے ذیابیطس سے نجات ممکن ہے، تحقیق

پانی کا استعمال

Image Source: Unsplash

پانی جگر کے لئے مفید ہے، یہ وزن کو قابو میں رکھتا ہے۔ ضروری ہے کہ پورا دن پانی کی واضح مقدار پی جائے اور میٹھے مشروبات اور سافٹ ڈرنکس سے اجتناب کیاجائے۔ واضح رہے کہ پانی انسانی زندگی کی سب سے بنیادی ضرورت ہے۔حال ہی میں ہونیوالی ایک تحقیق سے یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ پانی پینے کا عمل نہ صرف امراضِ قلب سمیت کئی امراض کو دور رکھتا ہے بلکہ زندگی کی طوالت میں بھی نمایاں اضافہ کرسکتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *