وہ کونسی غذائیں جو وقت سے پہلے آپ کو بوڑھا کرسکتی ہیں؟


0

نوجوان نظر آنا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے ،جس طرح جسم کو ترو تازہ رکھنے کے لیے ورزش اور غذا انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں اسی طرح کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کا مسلسل استعمال آپ کو وقت سے پہلے بوڑھا بھی بناسکتا ہے۔ جی ہاں اس بات میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ چند مخصوص غذائیں ایسی ہوتی ہیں جن کا بہت زیادہ استعمال آپ کی شخصیت پر قبل از وقت بڑھاپے طاری کردیتا ہے اور آپ اصل عمر سے بیس سال زیادہ کے لگتے ہیں۔ تو آج آپ ایسی چند غذاؤں کے بارے میں جانیں جو آپ کو جلد بوڑھا کرسکتی ہیں۔

چاکلیٹ اور مٹھائیاں

Image Source: Unsplash

میٹھی اشیاء یا مٹھائیوں کا زیادہ استعمال کسی بھی صورت آپ کے لیے مفید نہیں ہے۔ اس بات کو سمجھنے کے لیے چینی کس طرح آپ کو جلد عمر رسیدہ بنا سکتی ہے، دو پروٹینز کلوجین اور الاسٹن جو کہ آپ کی جلد کو تازہ اور جوان بناتی ہیں کو سمجھنا ضروری ہے۔ کوئی بھی چیز جو ان دو پروٹینز کو متاثر کرتی ہے اس کا ہماری جلد پر منفی اثر ہوتا ہے اور چینی ان کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ اگر آپ اپنے چہرے کو جھریوں سے بچانا چاہتے ہیں تو چینی سے دور رہیں۔

تلی ہوئی چیزیں

Image Source: Unsplash

فرنچ فرائز ہو یا کوئی بھی ڈیپ فرائی چیز، یہ کبھی کبھار کھانا تو ٹھیک ہے، مگر ان کا استعمال معمول بنا لینا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ بہت زیادہ درجہ حرارت میں بننے والی ان غذاؤں میں موجود آئل اور چربی انسانی جسم کا حصہ بنتی ہے، جس کے نتیجے میں بڑھاپے کا باعث بننے والے مضر اجزاء تیزی سے بننے لگتے ہیں، جبکہ بڑھاپے اور دیگر امراض کا خطرہ الگ لاحق ہوتا ہے۔

پروسیسڈ کاربو ہائیڈریٹس

Image Source: Unsplash

آپ نے یہ اکثر سنا ہوگا کہ کاربوہائیڈریٹس ہضم ہو کر خالص چینی کی شکل اختیار کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے استعمال سے آپ کی عمر وقت سے پہلے بڑھنا شروع ہوتی ہے اور آپ کی جلد بوڑھی دیکھنے لگتی ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تمام کی تمام کاربو ہائیڈ ریٹس نقصان دہ ہیں بلکہ مختلف بیجوں، پھلوں اور سبزیوں کا استعمال ضرور کرنا چاہیے جن چیزوں سے بچنا چاہیے، ان میں سفید ڈبل روٹی، پیسٹریز اور ناشے میں استعمال کی جانے والی کچھ اجناس کو چھوڑ دیں۔

مارجرین

Image Source: Unsplash

ویسے تو برسوں قبل مارجرین کو مکھن کا بہتر متبادل سمجھ کر ناشتے کا حصہ بنالیا گیا، مگر یہ اتنا بھی اچھا نہیں ہوتا۔ طبی ماہرین کے مطابق مارجرین میں موجود ٹرانس فیٹ جسم میں پانی کی سطح کو کم کرتا ہے، آپ کی جلد جتنی نمی سے محروم ہوگی، اتنی تیزی سے جھریاں نمودار ہوں گی اور قبل از وقت بڑھاپا طاری ہوجائے گا۔ 2001 میں دی جرنل آف امریکن کالج آف نیوٹریشن میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہ لوگ جو کہ مارجرین کا روزانہ استعمال کرتے ہیں ان کے چہرے پر جھریاں زیادہ ہوتی ہیں۔اس کی وجہ مارجرین میں پایا جانے والا مخصوص ‘فیٹ’ ہے۔

نمکین غذائیں

Image Source: Unsplash

کوئی بھی چیز جس میں نمک کی کثیر مقدار پائی جاتی ہو مثلاً نمکین گوشت، سوپ وغیرہ، آپ کی جلد کو خشک بناتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زیادہ نمک کی وجہ سے جسم کے خلیوں سے زیادہ مقدار میں مادہ خارج ہوتا ہے جس کی وجہ سے جلد خشک ہوتی ہے اور جھریاں پڑنا شروع ہوجاتی ہیں۔

انرجی ڈرنکس

Image Source: Unsplash

مزید پڑھیں:پودوں کیساتھ وقت گزاریں، ڈپریشن اور انزائٹی دُور بھگائیں،نئی تحقیق

مانیں یا نہ مانیں مگر انرجی ڈرنکس صحت کے لیے کچھ زیادہ اچھی نہیں، اکثر اس حوالے سے تحقیقی رپورٹس بھی سامنے آتی رہتی ہیں اور ماہرین کے مطابق ان مشروبات میں بہت زیادہ چینی اور تیزابیت ہوتی ہے، جو کہ دانتوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر ہیں، جبکہ کیفین اور نمک کی بہت زیادہ مقدار جسم کو پانی سے محروم کرتی ہے، خاص طور پر اگر آپ پانی کم پیتے ہوں تو جلد بڑھاپے کے لیے آپ کو تیار ہوجانا چاہئے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
1
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format