کراچی:‘بھوتوں بھرا ریسٹورنٹ، کھانے پیش کرنے کیساتھ ڈرایا بھی جاتا ہے


0

‘جن بھوت’ کا نام سن کر زیادہ ترلوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں لیکن بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو ان سے ڈر محسوس نہیں ہوتا تو اگر آپ کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جن کو ڈراؤنی فلمیں دیکھنا پسند ہیں اور جو جن بھوتوں کو قریب سے دیکھنا چاہتے ہیں یا کسی بھوت بنگلے میں بیٹھ کر ان کے ساتھ کھانا کھانے کا شوق رکھتے ہیں تو پھر شہر قائد کا یہ بھوتوں بھرا ریسٹورنٹ آپ کو بہت پسند آئے گا۔ ڈراؤنی فلموں کے کرداروں سے متاثر ہوکر یہ ایک ایسا عجیب و غریب ریسٹورنٹ بنایا گیا ہے جس نے اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے ہر کسی کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

Image Source: Screengrab

ہم سبھی نے جن بھوتوں کی کئی کہانیاں سُن رکھی ہیں لیکن ان میں سے بہت سی کہانیاں خیالی اور فرضی ہوتی ہیں تاہم اب ایک ریسٹورنٹ نے ان فرضی کہانیوں کو حقیقت کا روپ دیدیا ہے۔ ‘کباب جیز ہارر کیفے’ خوفناک مناظر ، جن بھوتوں اور زومبیز سے بھرا اپنی نوعیت کا ایک خاص ریسٹورنٹ ہے۔اس میں آنے والے مہمان ناصرف جن بھوتوں سے اپنے ڈر کو بھگا سکتے ہیں بلکہ ڈراؤنے کرداروں کی موجودگی میں اپنی پسند کے مزیدار کھانوں سے لطف اندوز بھی ہوسکتے ہیں۔

Image Source: Screengrab

اس ریسٹورنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا انٹیرئیر اور ماحول بالکل ہارر فلموں کے بھوت بنگلے جیسا ہے اور وقفے وقفے سے بیک گراؤنڈ میں چیخوں کی ڈراؤنی آوازیں بھی آتی۔ استقبالیہ پر مہمانوں کا سامنا جن بھوتوں سے ہوتا ہے جنہوں نے زومبیز اور ویمپائر کا روپ دھارا ہوا ہے۔ اور تو اور کھانا کھانے کے دوران یہ جن بھوت کبھی بھی اچانک سے مہمانوں کے ساتھ آکر بیٹھ جاتے ہیں یا انہیں اچانک سے ڈرا دیتے ہیں جس سے لوگوں کی تو چیخیں نکل جاتی ہیں جب کہ کئی لوگ ان کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں اور اپنے ڈر کو بھگانے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔ جبکہ بعض لوگ یادگار کے طور پر ان کرداروں کے ساتھ تصویریں بھی کھینچواتے ہیں۔’کباب جیز ہارر کیفے’ کی انتظامیہ کے مطابق پاکستان میں اس طرز کا یہ پہلا ریسٹورنٹ ہے جو اپنے منفرد ماحول کے باعث لوگوں میں مقبول ہورہا ہے اور لوگ یہاں آکر کافی انجوائے کرتے ہیں۔

Image Source: Screengrab

 
خیال رہے کہ اس طرز کا ایک ریسٹورنٹ سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض کے علاقے  بولیوارڈ انٹرٹینٹمٹ ڈسٹرکٹ میں موجود ہے ، جس کا نام ‘شیڈوز’ ہے۔ یہاں پر بھی لوگ اپنی پسندکے کھانے کے ساتھ جن بھوتوں کے خوفناک مناظر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس ریسٹورنٹ میں مختلف کپڑوں میں ملبوس عملہ انٹرایکٹو شوز کرتا رہتا ہے۔

اس ریسٹورنٹ میں آنے والی ایک سعودی خاتون وکیل امانی کے مطابق عجیب و غریب اور انوکھے انداز نے انہیں اس ریسٹورنٹ کی طرف متوجہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کو ہر قسم کی ڈراؤنی چیز پسند ہے اور اس کے ساتھ کھانا بھی مل جائے تو تجربہ بہترین ہے جو یہاں آکر پورا ہواہے۔تاہم ،اس حوالے سے شیڈوز کے منیجر ماجد الآنزی کا کہنا ہے کہ لوگوں کی تفریح کو یقینی بنانے کے لئے ہر وہ کام کیا جو ضروری تھا، انہوں نے مزید کہا کہ ریسٹورنٹ میں خوف کا عنصر بڑھانے اور کھانے کا معیار بھی بہتر کرنے کے لئے کام کیا گیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *