کنگنا رناوٹ کا بھارتی وزیراعظم سے افطار پارٹیوں پر پابندی کا مطالبہ


0

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا نام آئے اور کوئی متنازعہ بات نہ ہو ایسا شازو نادر ہی دیکھنے میں آتا ہے۔مسلمانوں سے تو بھارتی اداکارہ کو شدید بیر ہے اور اس دشمنی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے وہ ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف بول پڑیں ہیں اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار پارٹیوں پر پابندی لگائی جائے۔

بھارت کی کنگنا رناوت وہ اداکارہ ہیں جو مسلمانوں کے خلاف بیان بازی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ اس بار بھی انہوں نے رمضان میں افطار پارٹیوں پر پابندی لگانے کے مطالبے پر ٹوئٹ کرکے مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

kangna ranaut ramadan gatherings
Image Source: Instagram

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنگنا رناوت نے وزیراعظم نریندر مودی سے ٹوئٹ پر درخواست کی کہ “پرائم منسٹر جی براہ مہربانی رمضان میں اجتماعات (افطار پارٹیوں) پر پابندی لگائی جائے۔‘‘

تاہم سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد کنگنا رناوت نے اپنا یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا ہے۔ بھارتی اداکارہ کی جانب سے یہ ٹوئٹ اس وقت سامنے آیا جب نریندر مودی نے ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کی وجہ سے بھارت میں جاری کمبھ میلے کو علامتی کرنے کی درخواست کی تھی اور اس طرح کورونا وائرس کی آڑ میں کنگنا رناوت نے ایک بار پھر مسلمان دشمنی کا ثبوت دے دیا۔

Image Source: Screengrab

واضح رہے کہ کنگنا رناوت ماضی میں بھی متنازعہ بیانات پر عوام کی شدید تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔ بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے ظالمانہ طرز کے زرعی قوانین متعارف کروانے پر جہاں پورے بھارت میں احتجاج شروع ہوا تو اپنی عادت سے مجبور کنگنا رناوت نے کسان مظاہرین کے خلاف بیان بازی شروع کردی جس پر انہیں شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا اور کسان مظاہرین کے خلاف اپنے بیانات پر یوٹرن لینا پڑا تھا۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے اور دوسرے ملکوں کے مقابلے بھارت میں کوروناکے مزید نئے کیسیز سامنے آرہے ہیں ۔

gatherings
Image Source: Reuters

رواں ہفتےمیں یہ نئے کیسز 300،000 کے قریب پہنچ جانے کا امکان ہے جو کہ امریکہ میں رپورٹ ہونیوالے کیسیز کے اعداد وشمار سے بھی زیادہ ہے۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس اب تک 179،000 بھارتیوں کی جان لے چکاہے ۔ مزید برآں ، بھارت میں جمع کیے گئے نمونوں سے کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کا پتہ چلا ہے جو زیادہ خطرناک ہے ۔اس صورتحال کے پیش نظر پاکستانی حکومت نے پیر سے بھارت سے بذریعہ ہوائی ،سمندری اور زمینی راستے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی ہے۔ پاکستان کی حکومت کی جانب سے پڑوسی ملک کےلئے یہ فیصلہ کورونا وائرس کے ممکنہ طور پر زیادہ مہلک نئی قسم پیدا ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

قبل ازیں ، بھارت میں کورونا وائرس کو پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 21 دن کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کے الگ الگ حصوں سے اتر پردیش کے بریلی پہنچے مزدوروں کو ضلع میں داخل ہونے سے پہلے سینٹائزر سے ایک ساتھ بٹھاکر نہلایا گیا تھا۔ انتظامیہ کے ذریعے سینٹائز کئے گئے ان لوگوں میں خواتین  اور بچے بھی شامل تھے ،یہ مزدور دہلی، ہریانہ، نوئیڈا جیسے شہروں سے واپس اپنے گھروں کو لوٹے تھے۔ تاہم ، سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ کے اس اقدام کو غیر انسانی سلوک قرار دیا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *