فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا معاملہ، پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کی جائے گی


0

پاکستان تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے فرانس کے خلاف مظاہروں کے بعد اب فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے لئے منگل(آج) پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے مطابق ٹی ایل پی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف کارروائی چاہتی ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز (پیر) کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قوم کو متنبہ کیا تھا کہ، اگر اس سفیر کو ملک سے نکال دیا گیا، تو بدلے میں پاکستان کو بھاری قیمت ادا کرنے کا خطرہ ہے۔ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا ہرگز مطلب نہیں کہ یہ معاملا دوبارہ نہیں ہوگا، بلکہ کوئی اور یورپی ملک آزادی اظہار کا معاملہ بنا کر کرے گا۔ تکلیف ہم سب کو ہوتی ہے، لیکن ہماری حکمت عملی مختلف ہے، میرے حساب سے تمام مسلم ممالک کو متحد ہوکر بین الاقوامی فورَم پر آواز بلند کرنی چاہئے۔

Image Source: Twitter

واضح رے پچھلے سال کے آخر میں فرانسیسی صدر ایمائول میکرون کی جانب سے سرکاری سطح پر ایک فرانسیسی استاد کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا، جس کے بعد فرانس اور پاکستان کے مابین تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ معاملہ کچھ یوں تھا چیچنیا سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان شہری نے اس استاد کو آزادی اظہار رائے کی کلاس میں گستاخانہ خاکے دیکھانے پر اس کا سر قلم کردیا تھا۔ کیونکہ مسلمانوں کے لئے یہ ایک بڑی گستاخی مانی جاتی ہے۔

پاکستان میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے فرانس کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا، جس کا مقصد تھا کہ حکومت اور وزیراعظم پر پریشر ڈالا جائے کہ وہ فرانس کے خلاف کوئی ٹھوس اقدامات کریں۔ تاہم حکومت نے ٹی ایل ہی کے سربراہ سعد حسین رضوی کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جوں ہی احتجاج میں شدت آئی، حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

Image Source: Reuters

بعدازاں پیر کے روز حکومت کی جانب سے ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا گیا، اس ہی دوران ٹی ایل پی کی جانب سے یرغمال بنائے گئے، 11 پولیس اہلکاروں کو بھی چھوڑ دیا گیا، جنہیں لاہور میں واقع تحریک لبیک کے مرکزی دفتر کے باہر ہونے والے تصادم کے دوران پکڑا گیا تھا۔

اس حوالے سے اب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا فیصلہ ہوا ہے کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں قرار داد پیش کی جائے گی۔

یاد رہے فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنا تحریک لبیک پاکستان کی 4 شرائط میں سے ایک تھی۔ جبکہ ان کی دیگر شرائط میں سربراہ سعد حسین رضوی اور زیر حراست کارکنان کی رہائی سمیت جماعت پر عائد پابندی کا خاتمہ اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے استعفے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے اعلان میں مزید کہا کہ تحریک لبیک پاکستان اور اس کے ورکرز کے خلاف تمام مقدمات کو بھی واپس لے لیا گیا ہے جبکہ ٹی ایل پی پورے میں دھرنے اور احتجاج کا سلسلہ ختم کردے گی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *