مسلمان شہری کو آئی فون 12 میکس کے بدلے روزہ توڑنے کی آفر۔۔


0

رمضان المبارک رحمتوں، نعمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے، یہ مہینہ امت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کا مہینہ ہے، جس میں دنیا بھر کے مسلمان اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق روزہ رکھتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ عبادات کرتے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرسکیں۔ اس ماہ روزے رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے، اگر کوئی بھی مسلمان بغیر کسی وجہ کہ روزہ چھوڑ دیتا ہے یا اسے درمیان میں توڑ دیتا ہے، تو اسے گناہ سے بچنے کے لئے مسائل کے مطابق کفارہ یا روزے رکھنے پڑتے ہیں۔ لہذا سب مسلمانوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ، اپنے روزے کا ہر طریقے سے خیال رکھیں تاکہ کسی بھی صورت ان کا روزہ نہ خراب ہو۔

لیکن یہاں اگر آپ سب سے سوال کیا جائے کہ کیا آپ لوگ آئی فون 12میکس کی خاطر اپنا روزہ توڑ سکتے ہیں؟ یقیناً آپ سب کا جواب ناصرف نہیں میں ہوگا بلکہ آپ کو سوال پر غصہ بھی آئے گا، لیکن یہ سب ایک حقیقی آفر تھی۔ جس پر مسلمان شہری کا ردعمل مثالی تھا۔

Image Source: Freepik

تفصیلات کے مطابق ایک خاتون یوٹیوبر کی جانب سے مسلمان شہریوں کے عقیدے کو جانچنے کی کوشش کی گئی، جس میں انہوں ایک مسلمان شہری کو روکا، جس کا روزہ تھا، اور اسے کہا کہ اگر وہ ابھی پانی پی کر اپنا روزہ توڑ دے تو انہیں آئی فون 12 بطور انعام دیا جائے گا۔ لیکن مسلمان شہری نے ناصرف یوٹیوبر کی آفر کو انکار کیا بلکہ کہا کہ یہ حرام ہے اور انہیں مسلمانوں سے یہ کرنے کا نہیں بولنا چاہیے۔

Image Source: Screengrab

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس ہی دوران ایک اور شخص جو بظاہر عرب مسلمان لگتا ہے، وہ وہاں سے گزرتا ہے، تو خاتون یوٹیوبر مذکورہ شخص سے پوچھتی ہیں کہ کیا وہ روزے سے ہے، جب جواب ہاں میں ملتا ہے تو خاتون یہی سوال اس شخص کے سامنے دہراتی ہیں کہ اگر وہ اپنی پانی پی کر اپنا روزہ توڑ دے تو وہ اسے آئی فون 12 پرو میکس بطور انعام میں دیں گی، جس پر وہ عرب باشندہ راضی ہوجاتا ہے ۔ تاہم وہ شخص جس نے اس آفر کو ٹھکرا دیا تھا وہ اس شخص کو بھی یہ کرنے روکتا ہے ،لیکن وہ شخص اپنا روزہ توڑنے پر آمادہ ہو چکا ہوتا ہے۔

Image Source: Screengrab

اس دوران بظاہر عربی باشدہ لگنے والا شخص جوں ہی پانی کی بوتل ہاتھ میں لیتا ہے، تو وہ شخص آخری بار اس پوچھتا ہے کیا تو واقعی روزہ توڑنے جارہے ہو؟ لیکن جوں ہی وہ شخص پانی کا پہلا گھونٹنے لینے لگتا ہے تو وہ شخص بوتل چھین کر پانی زمین پر پھینک دیتا ہے اور کہتا ہے یہ حرام ہے۔ لیکن وہ شخص زمین سے چاٹ کر بھی پانی پینے کے لئے تیار نظر آتا ہے، اور وہ شخص اسے مستقل طور پر روکنے کی کوشش کرتا ہے۔

بعدازاں معلوم ہوتا ہے کہ عربی باشندے کے کپڑوں میں ملبوس شخص بھی پرینک ٹیم یا یوٹیوبر کی ٹیم کا حصہ ہوتا ہے، جس وہ لوگ خوشی کا اظہار کرتے ہیں، کہ شخص کا ایمان کتنا مضبوط ہے۔

بلاشبہ یہ اسلام کی ایک خوبصورتی ہے، کہ اس کے ماننے والوں کو ایمان اس قدر پختہ ہوتا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی بڑی بڑی نعمت بھی سامنے آجائے لیکن وہ کبھی اپنے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے کے خلاف نہیں جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی اس مسلمان شہری نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ ناصرف ایک سچا اور نیک مسلمان نہ صرف خود گناہوں سے بچتا ہے بلکہ دوسرے مسلمانوں کو بھی برائی کے راستے سے روکتا ہے۔

لہذا اس ہی لئے کہا جاتا ہے کہ ہم سب مسلمان کو اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہئے کہ اللہ ہمارے اور تمام مسلمانوں کے ایمان کو مضبوط کرے اور ہمیشہ ثابت قدم رہنے کی توفیق ادا کرے۔ آمین


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *