جانیئے، سات طریقے جن سے آپ موٹاپے کا علاج کرسکتے ہیں


0

موٹاپا کسی کو پسند نہیں ہوتا لیکن اب یہ ایک عالمی وباء بن چکا ہے اور گزشتہ سال کی ایک رپورٹ کے مطابق موٹاپے سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پاکستان نویں نمبر پر ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ موجودہ عہد کی غذائی عادات بھی ہیں جس میں چکنائی، میٹھے اور فاسٹ فوڈ کا بہت زیادہ استعمال ہونے لگا ہےجس سے لوگ موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں۔یہ ناصرف انسان کی ظاہری شخصیت کو تباہ کردیتا ہے بلکہ یہ کئی امراض کی جڑ بھی ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس سے ذیابیطس، بلڈپریشر، امراض قلب اور فالج غرض کہ لاتعداد بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جسمانی وزن میں کمی لانا آسان نہیں ہوتا مگر یہ ناممکن بھی نہیں۔

ویسے تو موٹاپے کا کوئی جادوئی حل نہیں لیکن یہ بتادیں کہ آپ اپنی طرز ِزندگی میں ذرا سی تبدیلی ہی سے اپنے وزن اور شخصیت میں جادوئی تبدیلی لاسکتے ہیں، وہ کیسے؟ اس کے لئے یہاں آپ کو چند ایسے حیرت انگیز طریقے بتانے جارہے ہیں جن سے آپ باآسانی اپنے موٹاپےکا علاج کرکے اس سے نجات پاسکتے ہیں۔

سات طریقے سے آپ موٹاپے کا علاج

دلیہ

Image Source: Unsplash

اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ناشتہ نہ کرنا جسمانی وزن میں کمی لاتاہے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے دراصل ناشتہ نہ کرنے سے بھوک زیادہ لگتی ہے جس کا نتیجہ دوپہر یا رات میں زیادہ مقدار میں کھانے کی شکل میں نکلتا ہے، اس لئے ناشتہ لازمی کریں اور اپنے روزمرہ ناشتے میں دلیہ کو اہم جزو بنالیں۔

دلیہ غذائیت سے بھرپور، چکنائی سے مبرا، اور معدہ کو پُر کرنے والی غذا ہے۔اس سے معدہ بھرجاتا ہے، طاقت بحال رہتی ہے اور دیگر غذاوں کی طرح چکناہٹ بھی جسم کا حصہ نہیں بنتی۔

پروٹین

Image Source: Unsplash

غذا میں زیادہ پروٹین کا استعمال کریں کیونکہ یہ آپ کو موٹاپے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اپنے جسمانی وزن میں کمی کے لئےکیلیوریز جلانے کی بجائے آپ غذا میں پروٹین سے بھرپور اشیاء کا استعمال زیادہ کریں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گوشت، مچھلی، انڈے وغیرہ کا استعمال اس حوالے سے بہترین ہے کیونکہ یہ پروٹین سے بھرپور غذائیں ہوتی ہیں۔

بادام

Image Source: Unsplash

پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق باداموں کو روزانہ کی خوراک کا حصہ بنانے سے توند میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے جو کہ امراض ِقلب کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ 42 گرام باداموں کا استعمال موٹاپے سے تحفظ دے کر امراض قلب کا خطرہ کافی حد تک کم کردیتا ہے۔

سیب

Image Source: Unsplash

روزانہ ایک سیب کھانا ڈاکٹر سے دور رکھتا ہی ہے مگر یہ موٹاپے سے بچاؤ کے لیے بھی اہم ثابت ہوتا ہے۔ واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سبز رنگ کے سیبوں کا روزانہ استعمال نہ صرف پیٹ بھرنے کے احساس کو زیادہ دیر تک برقرار رکھتا ہے بلکہ یہ معدے میں موجود صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی تعداد بھی بڑھاتا ہے۔ان سیبوں کے روزانہ استعمال سے صحت مند بیکٹریا کی تعداد بڑھتی ہے جو موٹاپے کے خلاف جنگ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

کچی سبزیاں

Image Source: Unsplash

کچی سبزیوں کو بطورِ سلاد استعمال میں لائیں، بند گوبھی، پیاز، کھیرا، گاجر، مولی کو قدرے زیادہ مقدار میں کھانے سے بھی موٹاپے سے نجات ملتی ہے۔ ٹماٹرکا استعمال بھی عمدہ فوائدکا حامل ہوتا ہے ، ٹماٹر کا روزانہ کھانا کولیسٹرول کی اضافی مقدار میں کمی لاتا ہے۔

پانی

Image Source: Unsplash

جی ہاں پانی پینا بھی موٹاپے کو دُور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کھانے سے قبل ایک لیٹر پانی پینے سے 12 ہفتوں کے دوران جسمانی وزن میں 44 فیصد کمی آسکتی ہے۔اس سے ہٹ کر بھی پانی پینے سے میٹابولزم بہتر ہوتا ہے اور کیلوریز زیادہ تیزی سے جلتی ہیں۔اگر آپ دن بھر پانی کا زیادہ استعمال کریں گے تو آپ کو زیادہ بھوک محسوس نہیں ہوگی۔

پیدل چلنا

Image Source: Unsplash

مزید پڑھیں: ماہرین صحت نے فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد کو خبردار کردیا

موٹاپے سے نجات کے لئے روزانہ کم از کم تین چار میل پیدل چلیں، جاگنگ کریں۔ وزن میں خاطر خواہ کمی کے لیے ہرکسی کواپنی اپنی عمر اور صحت کی مناسبت سے واک کرنی چاہیے۔ محققین کے مطابق، معمول کی ورزش کے مقابلے، پیدل چلنے کے عادی افراد کا وزن اور کمر کا حجم کم ہوتا ہے۔ لہٰذا اگر آپ ایک بار اس عادت کو اپنا معمول بنالیں گے تو چند ہی دنوں میں اپنے وزن میں خوشگورار تبدیلی محسوس کرینگے۔


Like it? Share with your friends!

0
Zameer Ali

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *