معروف ڈیزائنر نے اپنا جنس مرد سے عورت میں تبدیل کروالیا


-1

آج ہم سائنسی دور میں زندگی گزر بسر کررہے ہیں، بہت سارے معاملات اور چیزیں جو پہلے کبھی ممکن نہیں تصور کی جاتی تھیں، آج سائنسی علم نے انہیں ممکن بنا دیا ہے، جیسے انسان پہلے جس رنگت کے ساتھ پیدا ہوتا تھا، وہ اس کے اختیار میں نہیں تھا لیکن اب وہ چہرے اور جسم کا رنگ تبدیل کرواسکتا ہے۔ اس ہی طرح پسندیدہ جنس چنے کا اختیار پہلے کبھی انسان کے پاس نہیں تھا، لیکن آج میڈیکل سائنس نے اسے بھی ممکن بنا دیا اور دنیا بھر میں آج کئی لوگ اپنے جنس تبدیل کروا چکے ہیں۔

انہی کچھ لوگوں میں ایک نام بولی ووڈ فیشن ڈیزائنر سواپنل شندے کا بھی ہے، جنہوں نے حال ہی میں اپنے جنس تبدیلی کے حوالے سے اعلان کیا کہ وہ اب مرد سے خاتون بن گئی ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنا بھی تبدیل کرلیا ہے۔

Image Source: Twitter

تفصیلات کے مطابق بھارتی شوبز انڈسٹری بولی ووڈ میں فیشن ڈیزائنر سواپنل شندے کسی تعارف کے محتاج نہیں ان کا شمار بولی ووڈ کے صف اول کے ڈیزائنروں میں ہوتا ہے۔ سواپنل شندے کئی بولی ووڈ اداکاراؤں کے ڈیزائنر ہیں، جن میں اداکارہ پینکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون ،کرینہ کپور کے نام بھی شامل ہیں، جنہوں نے کئی اہم مواقعوں پر سواپنل شندے کے خوبصورت ملبوسات زیب تن کئے۔

Image Source: Instagram

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب معروف ڈیزائنر سواپنل شندے نے اب اپنا جنس تبدیل کروالیا ہے، جس کا انکشاف انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کیا، جس میں انہوں نے جنس تبدیلی کے بعد کی ایک تصویر شئیر کی اور بتایا کہ انہوں نے جنس تبدیل کرلیا ہے۔

معروف ڈیزائنر سواپنل شندے نے انسٹاگرام پوسٹ پر جہاں اس بات کا اعلان کیا کہ وہ جنس بدل کر لڑکی بن گئے ہیں وہیں انہوں نے اپنے نئے نام سے بھی مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کا اب نیا نام سائشا شندے ہے۔ ساتھ انہوں نے اس نام کے معنی بتاتے ہوئے لکھا کہ سائشا کے معنی بامقصد زندگی کے ہیں اور میرا ارادہ بھی زندگی کو معنی خیز بنانا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے بچپن کی تلخ یادوں کو بتاتے ہوئے لکھا کہ ان کیلئے اصل حقیقت کو تسلیم کرنا کبھی آسان نہیں رہا، وہ اپنی شناخت سے متعلق ہمیشہ ذہنی الجھنوں کا شکار رہے۔

سوپنل شندے نے اپنے اسکول اور کالج کی زندگی حوالے سے لکھا کہ انہوں لڑکے باہر ذہنی تناؤ دیا کرتے تھے کیونکہ وہ مختلف دیکھا کرتے تھے، وہ درد اور تکلیف بہت خراب تھی۔ 20 سالہ زندگی کے دور کے بعد بالآخر مجھے سچائی تسلیم کرنے کی ہمت ملی-

بعدازاں اگلے چند سال میں نے اس یقین کے ساتھ گزارے کہ میں مردوں کی طرف راغب ہوتا ہوں کیونکہ میں ایک ہم جنس پرست ہوں لیکن صرف 6 سال قبل مجھے پتہ چلا کہ میں ایک ٹرانس وومن ہوں ۔

واضح رہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جب انہوں نے اس خبر سے لوگوں کو آگاہ کیا تو بڑی تعداد میں ان کے مداحوں اور ان کے حلقہ احباب نے اس کے فیصلے کو سراہا اور انہیں نئی زندگی کی مبارکباد پیش کی۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *