بھارت میں باحجاب مسلمان لڑکی سے سرعام برقعہ اتروا دیا گیا


0

ہندوستان جو کہ دنیا میں اقلیتوں کی نام نہاد مذہبی آزادی کی سب بڑی جمہوری طاقت کا دعویدار بنتا ہے کہ مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارت میں ایک مسلمان باحجاب لڑکی کے ساتھ لڑکوں کے ایک گروہ کی ناروا سلوک کی ویڈیو منظر عام آئی ہے جس میں مسلمان لڑکی کو مجبور کرکے سرعام زبردستی اس کا برقعہ اتروا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش میں ایک مسلمان باحجاب لڑکی کی ہندو لڑکے کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں لڑکوں کے ایک گروہ کی جانب سے ہندو  لڑکے کے ساتھ  موجود لڑکی کو برقعہ اتارنے پر مجبور کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Image Source: European Eye

میڈیا کے مطابق پہلے لڑکی برقعہ اتارنے سے منع کرتی رہی لیکن جب لڑکے نے اسے کہا تو اس نے روتے ہوئے سرعام برقعہ اتار دیا جبکہ کچھ خواتین اس کو حجاب ہٹانے کو کہتی رہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام نگر میں برقعہ پہنی لڑکی بائیک پر لڑکے کے ساتھ کہیں جا رہی تھی کہ راستے میں انہیں چند لوگوں نے روکا اور ان کی ویڈیو بناتے ہوئے لڑکی سے برقعہ اتارنے کا مطالبہ کیا۔ چند لڑکوں کے خوف سے ہندو لڑکے نے بھی لڑکی سے برقعہ اتارنے کو کہا اور جب لڑکی نے برقعہ اتار دیا تو گروہ کی جانب سے لڑکی کے چہرے پر لگا حجاب بھی اتارنے کو کہا جاتا رہا۔

Image Source: The Current

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ لڑکوں کے گروہ کو خدشہ تھا کہ بائیک پر  ہندو لڑکے کے ساتھ بیٹھی لڑکی مسلمان ہے اور اس عمل کے ذریعے وہ ان کی قوم کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ویڈیو میں گروہ کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ آپ ہماری قوم کو بدنام کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں شادی سے انکار پر مسلمان لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا

بھارتی ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کو نیچا دکھانے اور ان کے تضحیک کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے اور یہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے کرتے آرہے ہیں۔ مسلمانوں کی اکثریت ہندوستان میں بستی ہے لیکن پھر بھی انہیں مساوی حقوق اور عزت نہیں ملتی۔ جب سے نریندر مودی کی حکومت آئی ہے تب سے مسلمانوں کو پہلے سے کہیں زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔

اس سے قبل بھی بھارت میں پولیس نے انتخابی جلسے میں شریک ایک مسلمان خاتون کا برقعہ زبردستی اتروا دیا تھا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتخابی مہم کے دوران وزیراعلیٰ یوگی آدتیا ناتھ کی موجودگی میں پنڈال کی سیکورٹی پر مامور خاتون پولیس افسر نے برقعے میں ملبوس مسلمان خاتون کو سرِعام بے حجاب ہونے پر مجبور کیا تھا۔ پولیس افسر کے حکم پر خاتون نے پہلے حجاب ہٹایا تاہم افسر کو اطمینان نہ ہوا تو سیکورٹی خدشات کا بہانہ بناکر خاتون سے بھرے مجمع میں برقعہ اتروا دیا تھا۔

یاد رہے بھارت میں مقیم مسلمانوں پر ہندوؤں کے وحشیانہ تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور انتہا پسند ہندو مسلمانوں سے اپنی نفرت کا اظہار نہتے مسلمانوں پر ظلم ڈھا کر کرتے ہیں۔ حال ہی میں اتر پردیش کے ضلع متھورا میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسلمان لڑکے کو جئے شری رام کے نعرے نہ لگانے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے کوڑے مارے۔ نوجوان لڑکے پر اس بہیمانہ تشدد کی خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آئی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *