سترہ سالہ طالبعلم وصی اللہ نے نابینا افراد کیلئے ‘اسمارٹ شوز’ تیار کرلئے


0

خیبرپختوانخواہ میں سوات کے ضلع مالم جبہ سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے نابینا افراد کے لیے اسمارٹ شوز تیار کرلیے ہیں ۔ یہ اسمارٹ جوتے 120 سینٹی میٹر کے دائرے میں آنے والی کسی بھی رکاوٹ کے بارے میں صارف کو وائبریشن اور آواز کے ذریعے پہلے سے آگاہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔نابینا افراد کے لیے بنائے گئے ان جوتوں میں ٹرانسمیشنز لگائے گئے ہیں اور اس کی بیٹری سولر سسٹم سے چارج کی جاسکتی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ان جوتوں کے بنانے والے دسویں جماعت کے 17 سالہ طالب علم وصی اللہ کا کہنا ہے کہ وہ بیٹری سے چلنے والے ٹوٹے ہوئے کھلونوں کی مرمت کر کے ایجادات کی دنیا میں داخل ہوئے۔ وصی اللہ نے بتایا کہ اسمارٹ شوز مقبول ہونے کے بعد بصارت سے محروم افراد کو چلنے کے لیے چھڑی یا گائیڈ کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ان جوتوں میں آواز سننے والے انتہائی طاقتور سینسر اور آرڈوینو بورڈ لگائے گئے ہیں، جو چلنے کے دوران نابینا افراد کو محفوظ رکھتے ہیں اور انہیں آنے والی رکاوٹ کا پیشگی علم ہو جاتا ہے۔

Image Source: Urdu News

وصی اللہ کا کہنا تھا کہ اسمارٹ جوتوں کے ایک جوڑے کی قیمت ساڑھے چار ہزار روپے (4,500) تک ہوسکتی ہے۔ ان کے لیے باضابطہ طور پر جوتے بازار میں فروخت کے لیے لانا ممکن نہیں تھا کیونکہ ان کے لیے کالج کی تعلیم کی رقم کا انتظام بھی مشکل ہو رہا ہے۔17سالہ نوجوان طالبعلم کے والد حال ہی وفات پاگئے ہیں جبکہ اس کے دو بڑے بھائی یومیہ اجرت پر مزدوری کرتے ہیں۔

Image Source: Urdu News

طالبعلم وصی اللہ کے فزکس کے استاد محمد فاروق نے ان کے تکنیکی رجحان کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ طالب علم اپنے اسکول کی لیبارٹری میں بھی کئی آلات تیار کر چکے ہیں۔ استاد محمد فاروق ، وصی اللہ کو اپنا سب سے ذہین طالب علم قرار دیتے ہیں کیونکہ وہ لیکچر کے دوران مشکل سوالات پوچھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وصی اللہ میرے ساتھ لیبارٹری میں مختلف منصوبوں پر کام کرتے ہیں۔ میرا اب بھی ماننا ہے کہ اگر انہیں مناسب تربیت اور موقع مل جائے تو ان کے اندر بڑا سائنس دان بن کر سامنے آنے کی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وصی اللہ ابتدائی طور پر بصارت سے محروم افراد کے لئے چھڑی کو بہتر بنانے اور وہیل چیئر ایجاد کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ لیکن وسائل ناہونے کی وجہ سے اسمارٹ شوز پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بینائی سے محروم افراد کے لیے اسمارٹ جوتے بیرونی ممالک میں بھی دستیاب ہیں لیکن ان کی زائد قیمتیوں کے باعث وہ لوگوں کی پہنچ سے باہر ہیں۔ لہٰذا حکومت کو وصی اللہ کے بنائے اسمارٹ شوز کے پروجیکٹ کو فروغ دینا چاہیے کیونکہ یہ جوتے نسبتاً سستے ہیں۔

Image Source: Urdu News

اس حوالے سے وصی اللہ کا کہنا ہے کہ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ دریں اثنا، وہ امید کرتے ہیں کہ حکومت ان کے اسمارٹ شوز کے منصوبے کو اسپانسر اور فروغ دے گی۔طالب علم کا مزید کہنا تھا کہ اس نے پہلے بھی کئی پروجیکٹس پر کام کیا، لیکن وسائل کی کمی اور حکومت کی طرف سے تعاون نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی اس فیلڈ میں ترقی نہیں کرسکتا۔ اس کے علاوہ طالبعلم نے محفوظ مستقبل کے لیے ہائی سیکیورٹی پاور ہوم سمیت دیگر منصوبوں پر کام کرنے کی امید بھی ظاہر کی۔ انہوں نےحکومت اور اعلیٰ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ مالی طور پران کی مدد کریں تاکہ وہ پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر نام روشن کرسکیں۔

مزید پڑھیں: کامسیٹس یونیورسٹی کا مچھروں کے ذریعے ویکسین لگوانے کا منصوبہ

دوسری طرف خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سربراہ ساجد شاہ نے عرب نیوز کو بتایا کہ ان کے ادارے نے وصی اللہ کے کام کو سراہا ہے اور منصوبے کے فروغ کے لیے ان کی حوصلہ افزائی اور معاونت کی جائے گی۔ ساجد شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے ڈپارٹمنٹ میں ایسے سائنس دانوں کا الگ وِنگ ہے، جنہیں مختلف شعبوں میں مہارت حاصل ہے۔ یہ لوگ انفرادی سطح پر ایجادات کا جائزہ لیتے ہیں۔ان کے مطابق ہمارے سائنس دانوں کی طرف سے جائزے کے بعد ہمارا ادارہ وصی اللہ کے ایجاد کردہ اسمارٹ شوز کے منصوبے کو آگے بڑھائے گا تاکہ اسے تجارتی مقاصد کے لیے کام میں لایا جائے۔

Story Courtesy: Urdu News


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
1
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
1
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format