مصر کے شہری کا حیران کن آپریشن، موبائل چھے ماہ بعد پیٹ سے نکال لیا گیا


0

ہم آئے روز دنیا میں رونما ہونے والے دلچسپ اور عجیب غریب واقعات کے حوالے سے سنتے اور پڑھتے رہتے ہیں، جنہیں جان کر ناصرف حیرانگی ہوتی ہے بلکہ کبھی کبھی تو دماغ دنگ رے جاتا ہے۔ ایسا ہی واقعہ حال ہی میں مصر میں دیکھا گیا، جہاں ایک مریض کے پیٹ سے آپریش کے بعد موبائل فون نکال لیا گیا۔ یہ فون مریض نے کئی ماہ قبل نگل لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق براعظم افریقہ میں واقع ملک مصر کے ایک شہری کو چند روز قبل اچانک پیٹ میں شدید درد آٹھا، جس پر جمعے کے روز اسے فوری طور درالحکومت قاہرہ کے جنوب میں قائم اسوان یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں مریض کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ مریض کی آنتوں میں شدید انفکشن پھیلا ہوا ہے۔

Image Source: Gulf News

اس سلسلے میں زیر علاج مریض کے پیٹ کے ایکسرے اور دیگر طبی ٹیسٹ کئے گئے، جس کی رپورٹس ناصرف تشویشناک آئی بلکہ مریض کے پیٹ میں کوئی غیرمعمولی چیز کی بھی نشاندہی ہوئی، لہذا اس پر ڈاکٹروں نے ہنگامی طور پر مریض کے آپریشن کا فیصلہ کیا تاکہ درد کا سبب بننے والی عجیب سی چیز کو معدے سے نکالا جا سکے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم اس عجیب سے چیز کو نکالنے میں کامیاب ہوگئی تاہم وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ آپریشن میں جو چیز پیٹ سے باہر نکالی گئی یے، وہ ایک موبائل فون ہے۔

مزید پڑھیں: اسپین میں ماں کو قتل کرکے لاش کھانے والے مجرم کو قید کی سزا

بعدازاں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ مریض نے چھ ماہ قبل موبائل فون اپنے پیٹ میں اترلیا تھا، جس کے بعد موبائل فون مریض کے پیٹ میں ہی رہا، نتیجتاً پھر مریض کے پیٹ میں کھانا پھنس گیا۔ کامیاب آپریشن کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریض کے پیٹ سے موبائل فون نکال لیا، جبکہ مریض کی حالت اب مستحکم ہے اور اسے مطلوبہ دیکھ بھال فراہم کی جا رہی ہے۔

Image Source: Unsplash

واضح رہے کچھ عرصہ قبل یورپی ملک لتھوینیا سے بھی ایک عجیب و غریب خبر سامنے آئی تھی جہاں ایک شہری کے اچانک پیٹ میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی، جس پر اسے فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں تشویشناک صورتحال دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے فوری آپریشن کا فیصلہ کیا تھا، آپریشن میں اس کے پیٹ سے ایک کلو سے زائد وزن کی کیلیں، نٹ بولٹ، اسکرو اور دیگر فولادی اشیاء برآمد ہوئی تھی۔ مریض کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ مریض نے شراب نوشی۔کو ترک کیا تھا، جس کے بعد اسے دھاتی اشیاء کھانے کی خواہش پیدا ہوگئی تھی۔


یاد رہے چند روز قبل کولمبیا کی اسمبلی میں کولمبین لبرل پارٹی کے رہنما کارلوس الیجاندرو کی جانب سے ایک بل پیش کیا گیا تھا، جس میں تجویز دی گئی تھی کہ پالتو جانور کی موت پر مالک کو کام کاج سے تنخواہ کے ساتھ 2 دن چھٹی دینا چاہئے تاکہ مالک تمام آخری رسومات اور سوگ منا سکے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *