دولہا دلہن کھانا پکانے کے بڑے برتن میں بیٹھے کر شادی کرنے پہنچ گئے


-1

جنوبی بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑا ہے اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ اس ناخوشگوار صورتحال میں ایک نوجوان جوڑا بڑے سے المونیم کے برتن میں بیٹھ کر اپنی شادی کے مقام پر پہنچ گیا ، سوشل میڈیا پر دولہا دلہن کے برتن میں بیٹھ کر تقریب تک پہنچانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کیرالہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے جہاں زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگئی ہے وہیں اس ہنگامی صورتحال میں ایک ہیلتھ ورکر جوڑے نے شادی کرکے اپنی نئی زندگی کا آغاز کر دیا۔

اس جوڑے کی شادی کا شیڈول پہلے سے طے تھا اس لئے دولہا دلہن نے شادی میں تاخیر نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور المونیم کے بڑے سے برتن میں سوار ہوکر شادی کی تقریب میں پہنچنے یوں خوشگوار ماحول میں محدود رشتہ داروں کی موجودگی میں ہیلتھ ورکرز جوڑے کی شادی کی رسم انجام پائی۔

دولہا آکاش اور دلہن ایشوریہ کے مطابق سیلاب کے پانی کی وجہ سے شادی کے دن دولہا رسومات کی ادائیگی کے لئے ان دونوں کا مندر جانا تقریباً ناممکن ہوگیا تھا۔ ایسے میں اس ہیلتھ ورکر جوڑے نے سیلابی صورت حال کے باعث امدادی ٹیم سے مدد لینے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت شادی کی جگہ پر پہنچنے کی ٹھانی اور دولہا دلہن نے اپنی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے کھانا پکانے کے بڑے سے المونیم کا برتن مقامی مندر سے ادھار لیکر اسے کشتی بنایا اور اس میں سوار ہوکر مقررہ جگہ پر پہنچ کر سب کو حیران کردیا۔

اس حوالے سے دلہن ایشوریہ نے مقامی نیوز چینل ایشیا نیٹ کو بتایا کہ “ہماری شادی کا یہ دن اب ایک ایسے یادگار دن میں بدل گیا ہے جس کا ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔”

مزید پڑھیں: دولہا دولہن کا شادی میں غیر حاضر مہمانوں سے انوکھا انتقام

نوبیاہتا جوڑے کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے انہوں نے ابتدائی طور پر محدود تعداد میں خاندان کے افراد کے ساتھ ایک چھوٹی سی تقریب کا منصوبہ بنایا تھا۔ تاہم، ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہونے اور صارفین کی اس میں دلچسپی سے اب انہیں یہ محسوس ہو رہا ہے انہوں نے اپنا خاص دن بہت سے دوسروں لوگوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

آکاش نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہی ان کی شادی کی تاریخ طے ہوئی تھی اور جگہ بھی بک کروائی ہوئی تھی لیکن پھر سیلاب آگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں اپنی شادی کی تاریخ ملتوی نہیں کرنا چاہتے تھے اس لئے شادی کے دن مقررہ جگہ تک بحفاظت پہنچنے کیلئے کھانا پکانے کا بڑا سا برتن ہی ان کے پاس “واحد آپشن” بچا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نوجوان نے محبت کی مثال قائم کردی، بیوی کیلئے چاند پر پلاٹ

واضح رہے کہ کیرالہ میں گزشتہ چار دنوں سے جاری شدید بارشوں کے بعد کیرالہ میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور کئی لاپتہ ہیں جبکہ متعدد گاڑیاں اور بسیں سیلاب کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ اس سے پہلے 2018 میں آنے والے سیلاب نے بھی پورے کیرالہ میں تقریباً 500 افراد کی جان لے لی تھی۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *