جس طرح ہمارے گھر کے اندر موجود تمام اشیاء کو مناسب طریقے سے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، اسی طرح صوفے کو بھی توجہ اور باقاعدگی سے صفائی کی ضرورت ہے۔ ۔
گھروں میں موجود صوفے ہر ایک کے استعمال میں ہوتے ہیں، کبھی ہم اس پر بیٹھ کر ٹی وی دیکھ لیتے ہیں تو، کبھی اسے آرام کی غرض سے استعمال کیا جاتا ہے،تو کبھی اس پر بچوں کے اسکول اور دفتری کاموں کو نبٹایا جاتا ہے۔اور اکثر اوقات ہم ان صوفوں پر بیٹھ کر کھانا بھی کھا رہے ہوتے ہیں جن سے ان پر چکنا ئی کے نشان لگ جاتے ہیں اور بدنما لگتے ہیں۔
اسی وجہ سے وہ جلد گندا ہو جاتا ہے ،خصوصا اگر گھر میں چھوٹے بچے بھی ہوں یا صوفہ کھلے رنگ کا ہو۔ لیکن اس گندے صوفے کوبھی بغیرڈرائی کلین کے صاف کیا جا سکتا ہے۔
اکثر اوقات یہ داغ اتنے بدنما لگتے ہیں کہ ان کے کور تبدیل کروانے پڑ جا تے ہیں ۔اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا کوئی معاملہ ہے تو رک جایئے۔ ان کی صفائی کے لئے ہم آپ کو کچھ ٹپس بتاتے ہیں۔
How to Clean Sofa
برش کا استعمال
صوٖفے پرجمی میل اور دھول کو صاف کرنے کے لیے برش کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ کھڑکیوں اور دروازوں کے ذریعے آنے والے دھول اور مٹی کے ذرات آسانی سے صوفے پرجمع ہو جاتے ہیں۔ اس لیے اپ کو چاہیے کہ روزانہ انہیں نرم برسل برش سے صاف کرلیں ۔روزانہ کی صفائی انہیں گندا ہونے سے بچا سکتی ہے۔
اب کسی نرم برش یا اسکرب کی مددسے صاف کریں، تو اس پر جمی دھول ، مٹی یا داغ دھبے آسانی سے صاف ہوجائیں گے۔ اسے ہیئرڈرائر سے سکھالیں ، تاکہ وہ جلد سکھ جائے۔
گھر کا تیار کردہ کلینرر:
گھر میں موجود کچھ اشیا سے ایک کلینر تیار کریں۔ ایک گلاس گرم پانی میں آدھا کپ کنڈیشنر اور آدھا کپ سرکہ ڈالیں اور اسے اچھی طرح مکس کرلیں۔اب اس لیکویڈ کو ایک اسپرے بوتل میں ڈال دیں اورصوفے پر چھڑکیں۔ کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔
اسٹیم کلینر استعمال کریں:
اسٹیم کلینر دیگر مقاصد کے علاوہ صوفے پر جمی دھول دور کرنے کے بھی کام آسکتا ہے۔اس کے علاوہ ایک اور طریقہ یہ ہے کہ ویکیوم کلینر میں اسٹیم کلیننگ کو سیٹ کر کے صوفے کا ہر ایک کونہ صاف کر لیا جائے اس طرح اندرکی گندگی کو صاف کیا جا سکتا ہے۔ ورنہ اسٹیم آئرن بھی صفائی کے لیے اچھا آپشن ہے۔
بیکنگ سوڈا
اگر صوفے پر صرف دھول مٹی نہ ہو بلکہ داغ دھبے اور بدبو بھی آرہی ہوتو بیکنگ سوڈا کا استعمال بہتر ہے۔
بیکنگ سودا کو صوفے پر چھڑک کراسے تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ بیکنگ سوڈا داغوں کو ہٹا دے گا، اب ویکیوم کلینر سے اسے اچھی طرح صاف کر لیں۔
تازہ داغوں کے لیے، آپ انہیں پانی اور بیکنگ سوڈا پر مبنی صفائی کے محلول سے ہٹانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا ایک کپ گرم پانی میں مکس کریں اور داغوں پر محلول لگائیں، تولیے یا نرم کپڑے سے
صاف کریں۔
چکنائی یا تیل کے داغ ہٹانا
چکنائی یا تیل کے داغوں کے لیے، آپ ڈش ڈٹرجنٹ کو گرم پانی سے ملا کر استعمال کر سکتے ہیں۔ محلول کو داغوں پر لگائیں اور نرم برش یا محلول میں بھگوئے ہوئے کپڑے سے آہستہ سے رگڑیں۔ داغوں کو ہٹانے کے بعد، اضافی نمی کو دور کرنے کے لیے اس جگہ کو گیلے تولیے سے اور پھر خشک تولیے سے صاف کریں۔
صوفوں سے بدبو دور کرنا
صوفے سے ناخوشگوار بدبو کے لئے، آپ بیکنگ سوڈا استعمال کر سکتے ہیں. صوفے کی سطح پر بیکنگ سوڈا چھڑکیں اور اسے چند گھنٹے یا رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد، بیکنگ سوڈا کو ہٹانے کے لیے ویکیوم کلینر کا استعمال کریں۔ یہ صکو جذب کرے گا اور صوفے کو تازہ اور صاف چھوڑ دے گا۔
اپنے صوفے کی گہری صفائی کے بعد، اسے دوبارہ استعمال کرنے سے پہلے اسے مکمل طور پر خشک ہونے دینا ضروری ہے۔ صوفے کو براہ راست سورج کی روشنی یا شدید گرمی کے ذرائع سے بے نقاب کرنے سے گریز کریں، کیونکہ اس سے مواد دھندلا اور خراب ہو سکتا ہے۔ آپ پنکھے کا استعمال کرتے ہوئے یا کھڑکیوں کو کھول کر خشک کرنے کے عمل کو تیز کر سکتے ہیں تاکہ کمرے میں ہوا گردش کر سکے۔
تھوڑی سی توجہ اور دیکھ بھال کے ساتھ، ہم صوفے کو بے عیب حالت میں رکھ سکتے ہیں اور طویل عرصے تک اس کے آرام اور خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
0 Comments