آئمہ بیگ منی ہارٹ اٹیک کا شکار۔


0

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ نے ہسپتال کے بستر سمیت اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ منی ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئی ہیں۔

Aima Baig Heart Attack

گلوکارہ نے بتایا کہ وہ کئی راتوں سے مسلسل اپنی نیند پوری نہیں کر سکی ہیں جس کے باعث انہیں منی ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔

آئمہ بیگ نے بتایا کہ مسلسل کام کی خاطر انہوں نے ایک کے بعد ایک پرواز لی اور مکمل طور پر نیند نہیں کر پائیں۔

ان کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ اس منی ہارٹ اٹیک نے مجھے یاد دلایا ہے کہ صحت پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

 آئمہ بیگ نے ساتھ ہی اپنی کئی تصاویر بھی پوسٹ کیں ، جس میں سے ایک میں انہیں اسپتال میں لیٹے ہوئے دیکھا

جاسکتا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

Aima Baig Heart Attack

گلوکارہ  کے مداحوں کو جیسے ہی ان کی صحت کے بارے میں اطلاع ملی، انہوں نے ان کے لیے دعا کی ہے۔

یاد رہے کہ آئمہ بیگ گزشتہ ماہ میوزیکل پرفارمنس کے سلسلہ میں بیرون ملک روانہ گئی تھیں جبکہ انہوں نے سعودی عرب میں پرفارمنس کے بعد عمرہ بھی ادا کیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *