حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیئے۔
انہوں نے انٹرویو کے دوران اپنی پسندیدہ خوشبو، رنگ، لباس اور گھریلو اشیا سے متعلق بھی بتایا اور کہا کہ انہیں سب سے زیادہ سفید رنگ پسند ہے۔
:مذید پڑھیئے
سعودی عرب میں ماہرہ خان کا بولڈ لباس
ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں گھریلو اشیا میں کچن کی چیزیں خریدنا اور کچن کو بہتر بنانا پسند ہے اور وہ زیادہ تر ایسی کچن کی چیزیں خریدتی ہیں، جن کے ذریعے آنے والے مہمانوں کی خدمت کی جا سکے، جیسا کہ پلیٹس وغیرہ
ماہرہ خان سے سوال کیا گیا اب انہوں نے کون سا بہترین تحفہ موصول کیا ہے؟
Mahira Khan Gift Stolen
ماہرہ خان نے کہا کہ اب تک سلیم کریم نے مجھے جتنے بھی تحائف دیے ہیں وہ سب ہی مجھے پسند ہیں کیونکہ تحائف کے معاملے میں میرے شوہر کا انتخاب بہترین ہوتا ہے۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شوہر کی جانب سے دیا گیا آخری تحفہ میں نے کہیں کھو دیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ کسی نے چوری کر لیا ہے اور جس نے بھی چوری کیا ہو گا وہ جہنم میں جائے گا۔
اداکارہ نے مزید کہ نہیں کیا، میرے شوہر مجھے جتنے بھی تحائف دیتے ہیں وہ اپنے شوہر کے تحائف کی بہت قدر کرتی ہیں، ، ان میں خاص طوپر وہ چوڑیاں بہت پسند ہیں جو مجھے ہر ہفتے ملتی ہیں۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کا تحفہ چوری ہوگیا ہے کہیں کھو گیا ہے لیکن ان کے شوہر ان پر یقین نہیں کرتے اور وہ ان پر الزام عائد کرتے ہیں کہ انہوں جان بوجھ کر تحفے کو کہیں غائب کردیا ہے لیکن سچ یہ ہے کہ ان کا تحفہ چوری ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی، سلیم کریم کے ساتھ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے۔
0 Comments