ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان پر میت پر تھوکنے کا الزام عائد کردیا


0

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت کرکے اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اس موقع پر انہوں نے فاتحہ پڑھ کر دعا ختم ہونے کے بعد ماسک نیچے کر کے میت کی طرف منہ کر کے پھونک ماری جس پر بھارت سے کچھ انتہا پسند لوگوں نے اداکار پر لتا جی کی میت پر تھوکنے کا الزام عائد کردیا تاہم ان کے مداحوں نے ان کی بھرپور حمایت کی ہے۔

ممبئی کے ’شیوا جی پارک‘ میں لتا منگیشکر کے جسد خاکی کو آخری دیدار کے لیے رکھا گیا تھا جہاں شاہ رخ خان اپنی مینیجر کے ساتھ پہنچے اور اپنے انداز میں انہوں نے میت کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی تو کنگ خان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Image Source: India Today

اس تصویر میں وہ دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ اُن کی مینیجر پوجا ددلانی ہاتھوں کو عقیدت سے جوڑے نظر آرہی ہیں۔ شاہ رخ خان نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھا کر اپنے کڑوڑوں مداحوں کا دل ایک بار پھر جیت لیا لیکن ہمیشہ کی طرح بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں اور حامیوں نے اسے متنازعہ بنادیا۔ ریاست ہریانہ میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کے آئی ٹی محکمے کے سربراہ ارون یادو نے شاہ رخ خان کا کلپ شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’کیا اس نے تھوکا ہے؟

اس کے بعد بی جے پی پارٹی کے دیگر ارکان میں سے کوئی بھی شاہ رخ خان کے دفاع میں نہیں آیا، لیکن ایک اور رکن اتر پردیش کے ترجمان پرشانت عمراؤ نے ٹویٹ کیا کہ ’’شاہ رخ تھوک رہے ہیں‘‘۔

اس متنازعہ بیان بیازی پر کنگ خان کے لاکھوں مداح ان کی بھرپور حمایت اور دفاع کرنے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سامنے آگئے۔ اس وقت وہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔ صارفین نے اس پورے منظر نامے کی وضاحت کی اور انتشار پھیلانے کے لیے بی جے پی پارٹی کے اراکین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور شاہ رخ خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کررہے ہیں۔ ایک صارف ابھیشیک نے لکھا کہ ایس آر کے لتا منگیشکر کے لیے دعا کرتے ہوئے۔

کچھ صارفین نے شاہ رخ خان کی تربیت کی تعریف کی اور اداکار کو بھارت میں مذہبی ہم آہنگی کا اصل چہرہ قرار دے دیا۔ صارفین نے ساتھ ہی انتہا پسندوں کی اصلاح کرتے ہوئے لکھا کہ شاہ رخ نے پڑھ کر پھونکا ہے اور فیک نیوز پھیلانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

بالی ووڈ کی لیجنڈری آنجہانی لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک تھیں، جن میں شاہ رخ خان بھی قابل ذکر ہیں جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور نامور شخصیات نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: معروف بالی ووڈ کوریوگرافر سروج خان کب اور کیسے مسلمان ہوئیں تھیں؟

خیال رہے کہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئیں، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران فلم انڈسٹری اور بھارتی میوزک انڈسٹری کو مختلف زبانوں میں 30  ہزار سے زائد گانے دیے، وہ 1974ء سے 1991ء تک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ ہولڈر کے طور پر شامل رہیں۔ گنیز بک کے مطابق وہ دنیا میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے والی گلوکارہ ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *