ہری اور پتے والی سبزیوں کے فائدے


-1

ہر انسان صحت مند زندگی جینا چاہتا ہے جبکہ اس کے لیے کوشش بہت کم لوگ کرتےہیں، ہری سبزیاں ایک ایسی سستی غذا ہیں،جس کے فوائد بے شمار ہیں ، سبزیوں  کانعم البدل کوئی غذا نہیں ہوسکتی۔

انسان کی صحت وتندرستی کادارومدار ان سبزیوں پر ہے۔سبزیاں تو سب ہی فائدہ مند ہیں لیکن غذائی ماہرین ہرے پتوں والی سبزیوں کی غذائی اہمیت پر زیادہ زور دیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند زندگی کا راز ہری سبزیوں میں چھپا ہے جبکہ ان کے استعمال کے نیتجے میں مجموعی صحت سمیت جسمانی اعضاء کی کارکردگی بہتر، ہڈیاں، جوڑ، پٹھے مضبوط اور اسکن صاف ہوتی ہے اور یہ صاف شفاف جِلد کی خوبصورتی میں مزید اضافے کا سبب بنتی ہیں۔

ہرے پتوں والی سبزیوں میں میتھی،پالک،سلادپتہ، پودینہ ،دھنیا، بند گوبھی ،ہرے پتوں والے چقندر، مولی ،شلجم اور دیگر سبزیاں شامل ہیں۔ان میں موجود حیاتین ،کلوروفل نمکیات اور سیلولوز، انسان کوبہترین توانائی فراہم کرتے ہیں ۔

Hari Sabziyon Ka Faide
Image source:google

ایک تحقیق کے مطابق روزانہ پالک، لیٹش اور کیلے کے ساتھ سلاد  ایک سے دو وقت کھانے سے آپ کا دماغ آپکی عمر سے گیارہ سال چھوٹا رہتا ہے اور ساتھ ہی ڈیمنشیا سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ تحقیق سے پتا چلا کہ جو لوگ دن میں کم از کم ایک مرتبہ ہری پتوں والی سبزیاں کھاتے ہیں ان کی یادداشت اور سوچنے کی صلاحیتوں میں کمی کی شرح ان لوگوں کے مقابلے میں کم تھی جنہوں نے کبھی کبھار یا شاذ و نادر ہی یہ سبزیاں نہیں کھائیں۔ ماہرین کے مطابق اپنی خوراک میں روزانہ سبز پتوں والی سبزیوں کو شامل کرنا آپ کے دماغی صحت کوبہتر بنانے کا ایک آسان طریقہ ہو سکتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق ہڈیوں کی مضبوطی، قد کی نشوونما اور مجموعی صحت کے لیے بچپن سے ہی غذا میں معدنیات کا استعمال کیا جانا چاہیئے، ہری سبزیوں میں سب ہی مطلوبہ غذائیت موجود ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق  مضبوط جوڑوں اور ہڈیوں کا انحصار صرف دودھ پر نہیں بلکہ ہمارے بہتر طرزِ ندگی اور متعدد غذائیں بھی اس کا سبب ہیں۔

ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی اور کیلشیئم سے بھرپور غذاؤں کو اپنی روز مرہ کی خوراک میں شامل کرنا چاہیئے، ہری سبزیوں میں قدرتی طور پر وٹامن ڈی اور کیلشیئم بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ہماری صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔

ان سبزیوں میں ’وٹامن کے‘ بھی موجود ہوتا ہے جو آسٹیو پوروسس کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

Hari Sabziyon Ka Faide
Image Source:Everyday health

Hari Sabziyon Ka Faide

ہری سبزیوں کی افادیت اور فوائد کے پیش نظر طبی ماہرین دن میں کم ازکم دو مرتبہ سبزیوں کا استعمال ضروری قرار دیتے ہیں۔ ۔ اپنی خوراک میں کسی بھی نئےغذائی اجزاء کو شامل کرنے سے پہلےاپنی جسمانی صحت کے لحاظ سے اس اجزاء کے فوائد اور مضر اثرات جاننا بہت ضروری ہیں۔ہم ہرے پتوں والی سبزیوں کے فائدے جانتے ہیں۔

اینٹی ایجنگ

سبزیوں کا استعمال آپ کی جلد کو جوان اورخوبصورت بنانے میں اہم کردار اداکرتا ہے۔اگر آپ اپنی خواراک میں ایک پیالہ سلاد کا شامل کرلیں توان  میں موجود وٹامن ،منرلز،پانی کی بڑی مقداراور دیگر غذائی اجزاء جلد کو نقصان پہنچانے والے عوامل کے اثرات کو کم کرتے ہیں اور جلد جھریوں ،ڈھلکنے یا رنگت گہری ہونے سے محفوظ رہتی ہے۔

بہتر نظام انہضام

طبی ماہرین کے مطابق ہرے پتوں والی سبزیوں کے استعمال سے نظام انہضام بہتر رہتا ہے۔اس کے علاوہ ان سبزیوں کا استعمال اسہال ،متلی اور قے جیسی بیماریوں کے لیے بھی بہترین ہے۔ ان غذاؤں میں موجود پوٹاشیم اور میگنیشیم نا صرف اسہال کی روک تھام کرتے ہیں بلکہ انسان کی توانائی بھی بحال کرتے ہیں۔یہی نہیں ان پتوں میں موجود ریشےاور دیگر اجزاء قبض کشا کا اثر رکھتے ہیں جس کی وجہ سے انسان کا معدہ درست کام کرتا ہے اور بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتاہے۔

آنکھو ں کے لئے فائدہ مند

طبی ماہرین کے مطابق ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ ہری سبزیاں انسان کی بینائی کے لیے بے حد مفید ہیں۔ یہ جسم میں خون کی گردش کو بھی بہتر اور آنکھوں کی بصارت بحال رکھنے میں مدد دیتی ہیں سائنسدان اپنے تحقیقی نتائج میں کہتے ہیں کہ ہری سبزیوں میں نائٹریٹ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو بینائی چھیننے والے لاعلاج مرض اوپن اینگل گلوکوما کے خدشے کو تیس فیصد تک کم کرسکتی ہیں۔

کولیسٹرل کنٹرول کرتی ہے

کولیسٹرول کا بڑھنا انسانی صحت کے لیےخطرناک ہے. اس سےدل کے امراض پیدا ہوتے ہیں۔باقاعدگی سے ہرے پتوں والی سبزیوں کا استعمال کولیسٹرول کنٹرول رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ان میں موجود وٹامن اور منرلزکولیسٹرول کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اسی لیے کھانے میں سادہ سلاد اور ریشے والی سبزیاں زیادہ شامل کرنی چاہئیں۔ 

نیند کی کمی

انسان، نیند کی کمی کا شکار آئرن کی کمی کے نتیجے میں ہوتا ہے۔اسی لیے پالک کا استعمال بہترین ہے ۔ماہرین کے مطابق پالک کا استعمال پرسکون نیند میں معاون ثابت ہوتا ہے۔تحقیقی نتائج کے مطابق جن افراد کونیند کی کمی کی شکایت ہو انہیں رات کے کھانے میں پالک کو شامل کرنا چاہیے

ہری سبزیاں چست رکھتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق تازہ اور ہرے پتوں والی سبزیوں کا سلاد سستی ختم کرتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ ہرے پتوں والی سبزیوں میں پایا جانے والا ہیمو لیکونن خون کے خلیوں میں آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے جس کی وجہ سے سبزیاں کھانے والے افراد خود کو ہشاش بشاش اور چاق چوبند محسوس کرتے ہیں۔

ڈپریشن کا علاج

ہری سبزیاں یا پتوں والی غذاؤں کا استعمال یا سلاد ڈپریشن میں کمی لاتا ہےایک تحقیق کے نتائج کے مطابق ہری سبزیاں یا پتوں والی غذائیں جیسے پالک، مولی، مٹر یا بندگوبھی کھانے سے ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے۔ڈپریشن اور فولک ایسڈ میں کمی کا ایک بڑا ہی گہرا تعلق ہوتا ہے اور فولک ایسڈ کی کم سطح کی وجہ سے، اکثر انسان ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہے۔محققین کے مطابق ہری سبزیوں میں فولک ایسڈ بھر پور مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ ڈی این اے اور خون کے نئے خلیات کی تعمیر میں مدد دیتا ہے،جس کی وجہ سے ڈپریشن میں پچاس فیصد تک کمی واقع ہوجاتی ہے ۔

خون کی کمی کو روکنے اور علاج کرنے میں مدد

ڈاکٹروں نے خون کی کمی کے علاج کے لئے دوا کے ساتھ ساتھ سبز پتوں والی سبزیاں استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں سے بہت سے سبزے وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں۔یہ دونوں غذائی اجزاء خون کی کمی کی روک تھام اور علاج میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آئرن خون کے سرخ خلیات بنانے کے مقدرتی عمل میں شامل ہوتا ہے  اور وٹامن سی آپ کے پیٹ میں آئرن جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مدد

عام طور پر سبز پتوں والی سبزیاں میں براہ راست چربی جلانے کے اثرات نہیں ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ وزن میں کمی کرنے میں مدد نہیں کرسکتے ہیں۔پالک، اور کیل جیسے سبزوں میں توانائی کی کمی ہوتی ہے، یعنی ان میں کیلوری بہت کم ہوتی ہے لیکن فائبر، پانی اور غذائی اجزاء کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ زیادہ پانی اور فائبر کی مقدار آپ کو زیادہ دیر تک بھرا ہوا رکھنے کے لئے کافی ہوتے ہیں ، جس سے یہ وزن کم کرنے والی غذا میں ایک بہترین اضافہ ہوسکتا ہے۔

پتوں والی سبز سبزیاں اہم اور طاقتور غذائی اجزاء سے بھری ہوئی ہوتی ہیں جو اچھی صحت کے لئے بہت اہم ہیں۔خوش قسمتی سے، بہت سے پتے دار سبزیاں سال بھر پائی جاتی ہیں، اور وہ آسانی سے آپ کے کھانے میں شامل ہوسکتی ہیں۔

حیرت انگیز اور بہترین طریقوں سے یہ آپ کے کھانوں کا حصہ بن سکتی ہیں۔پتوں والے سبزوں کے بہت سے متاثر کن صحت کے فوائد حاصل کرنے کے لئے، اپنی غذا میں ان سبزیوں کی مختلف اقسام کو شامل کرنا یقینی بنائیں۔


Like it? Share with your friends!

-1
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *