ملٹی وٹامنز کا خزانہ ، تیکھی اور تیز ہری مرچیں


0

مشرقی کھانوں میں ہری مرچ کھانوں کا مزہ دوبالا کرتی ہے یقیناً آپ بھی اس کے چٹ پٹے ذائقے کو پسند کرتے ہوں گے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کے ڈھیر سارے طبی فوائد بھی ہیں۔
ان میں آئرن پوٹاشئیم اور کوپر کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے،اور ان میں کوئی کیلوریز نہیں ہوتیں اور یہ فائبرز سے بھرپور ہوتیں ہیں۔ہری مرچ سرد موسم کے اثرات سے بھی محفوظ رکھتی ہے اس لیے سوپ وغیرہ میں اس کا استعمال کرنا چاہیے۔ان کے فوائد کی فہرست یوں تو بہت طویل ہے لیکن ان میں سے کچھ اہم ترین فوائد خصوصاً قابل ذکر ہیں۔

Image Source: Unsplash

اینٹی ایجنگ خصوصیات

Image Source: Unsplash

ہری مرچ کے استعمال سے اسکن صحت مند اور چمکدار رہتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے، جو اسکن کے لیے بہت مفید ہے۔ان میں زبردست اینٹی ایجنگ خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو آپ کو لمبے عرصے تک جوان رکھ سکتی ہیں، جو ہری مرچ کا باقاعدہ استعمال کرتے ہیں لمبے عرصے تک ان کے چہرے پرجھریاں نظر نہیں آتیں، خشک اسکن کے لیے ہری مرچ کو سلاد میں شامل کرکے کھائیں۔

آنکھوں کیلئے مفی

Image Source: Unsplash

ہری مرچ کا استعمال آنکھوں کے لیے بہت بہترین ہے کیونکہ اس میں بیٹا کیروٹین پایا جاتا ہے جو کہ آنکھوں کےلیے بہت مفید ہے، آنکھیں مختلف قسم کے انفیکشنز سے محفوظ رہتی ہیں۔

وزن گھٹائے

Image Source: Unsplash

ہری مرچ کا استعمال وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے اس کے لیے ہری مرچ کو اپنے کھانوں کا حصہ بنالیں کیونکہ اس میں کیلوریز نہیں ہوتیں اور فائبر پایا جاتا ہے، اور جس کھانے میں فائبر پایا جائے وہ باآسانی ہضم ہوجاتا ہے۔

نزلہ زکام دور کرے

Image Source: Unsplash

ہری مرچوں میں موجود کیپسیسین ہماری ناک میں موجود بلغم کی جھلیوں کو متحرک کرتا ہے جو ہمارے بند نظامِ تنفس کو کھولتا ہے اور نزلہ زکام سے فوری نجات دلاتا ہے۔ہری مرچیں ناک بند نہیں ہونے دیتیں اور فلو کی شدت کو کم کرتی ہیں جسم سے فاضل اور فاسد مادوں کو نکالتی ہیں۔اس کے علاوہ ان میں اینٹی پین کلر یعنی درد سے ریلیف دینی والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، ہری مرچوں کا استعمال مختلف درد میں آرام دیتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ

Image Source: Unsplash

ہری مرچیں جسم کے امیون سسٹم کو مضبوط کرتی ہیں جس سے جسم میں بیماریوں کے خلاف لڑنے کی قوت پیدا ہوتی ہے، سبز مرچیں زبردست اینٹی کینسر خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں۔مختلف تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ہری مرچوں کا استعمال کرتے ہیں وہ مختلف قسم کے کینسر سے بچے رہتے ہیں کیونکہ ہری مرچوں میں طاقت ور قسم کے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں یہ آکسیڈنٹس کینسر سے بچاتے ہیں اور ساتھ ہی مختلف بیماریوں کے خلاف جسم میں مدافعت پیدا کرتی ہیں۔

نظام ہضم بہتر بنائے

Image Source: Unsplash

ہری مرچ کا استعمال ہاضمے کے نظام کے لیے انتہائی مفید ہے جس کھانے میں ہری مرچ شامل ہو وہ کھانا ہضم آور ہوجاتا ہے۔ کھانے کے ساتھ ہری مرچ کے استعمال سے گیس کے مسئلے سے نجات ملتی ہے، بھوک نہ لگنے کی صورت میں سلاد میں ہری مرچوں کا استعمال کرنا بے حد مفید ہے، اس کے علاوہ جس سالن میں ہری ہرچ کا ستعمال کیا جائے وہ بھی بھوک بڑھانے میں مدد دیتا ہے لیکن ہری مرچ کا سالن میں استعمال اس وقت کرنا چاہئے جب سالن پک جائے اور دم دینا ہو یعنی سالن پکنے کے پانچ منٹ پہلے۔اس طرح اس کے وٹامنز اور منرلز ضائع نہیں ہوتے۔

اس کے علاوہ ہری مرچوں کا استعمال دل کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے ان کے استعمال سے خون نہیں جمتا اور نہ ہی کولیسٹرول کا لیول بڑھتا ہے جس کی وجہ سے دل کی مختلف بیماریوں سے انسان بچا رہتا ہے۔ہری مرچیں خون کی کمی کو بھی دور کرنے میں مدد دیتی ہیں چونکہ ان میں زبردست قسم کے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں، اس لیے یہ جگر کے لیے بھی بہت مفید رہتی ہیں۔ہری مرچوں کا استعمال دماغ کے لیے بھی بہت مفید ہے، ہری مرچوں میں ایسے کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو ڈپریشن سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ مرچ کی ایک ایسی قسم بھی ہے جسے دنیا بھر میں سب سے تیز ترین مرچ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور اس کا نام ‘کیرولینا ریپر’ ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *